ہندوستان
یو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
نئی دہلی، لوک سبھا میں اپوزیشن کے لیڈر راہل گاندھی نے یو جی سی-نیٹ امتحان کے مبینہ پیپر لیک کے سنگین الزامات کے تعلق سے ایک بار پھر مرکزی حکومت کو نشانہ بنایا ہے مسٹر گاندھی نے کہا کہ نیٹ پیپر لیک کے کچھ ہی ہفتوں بعد اب یو جی سی نیٹ امتحان پر بھی سنگین سوالات کھڑے ہو گئے ہیں، جو ملک کے امتحانی نظام کی ساکھ پر بڑا بحران ہے۔ کانگریس رہنما نے الزام لگایا کہ امتحان سے ٹھیک پہلے 100 صفحات کی ایک پی ڈی ایف گردش کر رہی تھی، جو سوالنامہ تیار کرنے سے متعلق تھی اور مبینہ طور پر صرف نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) کے پاس دستیاب ہو سکتی تھی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس پی ڈی ایف کے تقریباً 90 سوالات سوشیالوجی کے اصل سوالنامے سے میل کھاتے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ یہی سوالنامہ بہار، اتر پردیش، ہریانہ، دہلی اور راجستھان میں 2.25 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ ساتھ ہی، اسی نیٹ ورک کے ذریعے سی ایس آئی آر-نیٹ، ایچ ٹی ای ٹی اور اے ڈی اے جیسے آنے والے امتحانات کے سوالنامے فراہم کرنے کا دعویٰ بھی کیا گیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ نیٹ اور یو جی سی نیٹ میں بار بار سامنے آئے مبینہ گھوٹالوں کے باوجود مودی حکومت آنکھیں بند کر کے بیٹھی ہے اور لاکھوں طلبہ کی برسوں کی محنت اس کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اور وزیر تعلیم سے جوابدہی یا مؤثر کارروائی کی امید کرنا بیکار ہے۔ ان کے مطابق، نہ منصفانہ جانچ ہوگی اور نہ ہی طلبہ کو انصاف ملے گا۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ تبدیلی کا واحد ذریعہ ملک بھر کے طلبہ کی متحد آواز ہے اور طلبہ کی یہ تحریک ہندستان کے تعلیمی نظام میں وسیع تبدیلی لائے گی۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
پی ایم مودی نے انڈونیشیا کا دورہ مکمل کیا، اسٹریٹجک شراکت داری کو وسعت دینے کے بعد میلبورن کے لیے روانہ
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو انڈونیشیا کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کیا اور اپنے تین ممالک کے ہند-بحرالکاہل دورے کے دوسرے مرحلے کے لیے میلبورن روانہ ہو گئے وزارت خارجہ نے اس دورے کو دوطرفہ شراکت داری کو نمایاں طور پر مضبوط کرنے اور مستقبل کے تعاون کے لیے ایک پرجوش روڈ میپ تیار کرنے والا قرار دیا ہے۔ اپنے وہاٹس ایپ چینل پر ایک پوسٹ میں، وزارت خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے آسٹریلیا روانہ ہونے سے پہلے انڈونیشیا کا کامیاب دورہ مکمل کر لیا ہے۔ وزارت نے کہا، ”پی ایم نریندر مودی نے انڈونیشیا کا اپنا سرکاری دورہ مکمل کیا اور اپنے تین ممالک کے دورے کے دوسرے مرحلے کے لیے میلبورن روانہ ہو گئے۔“
دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی گرمجوشی کو ظاہر کرتے ہوئے ایک غیر معمولی سفارتی اقدام کے تحت، انڈونیشیا کے صدر پروبوو سوبیانتو خود مودی کے ساتھ ہوائی اڈے تک تشریف لائے اور ان کی روانگی سے قبل انہیں رخصت کیا۔ وزارت خارجہ نے کہا، ”دوستی کے ایک خاص جذبے کے تحت، صدر پروبوو سوبیانتو نے پی ایم کو ہوائی اڈے پر رخصت کیا۔“
یہ دورہ ہندستان اور انڈونیشیا کے تعلقات میں ایک بڑا سنگ میل ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں اسٹریٹجک، اقتصادی اور عوامی سطح پر تعاون کو گہرا کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر نتائج حاصل ہوئے۔ وزارت خارجہ کے مطابق، ”انڈونیشیا کے دورے سے تعاون کے اہم شعبوں میں نمایاں نتائج برآمد ہوئے، جس سے ہند-انڈونیشیا شراکت داری مزید مضبوط بنیادوں پر استوار ہوئی اور مستقبل کے لیے ایک پرجوش ایجنڈا طے ہوا۔“
جکارتہ میں اپنے قیام کے دوران، مودی نے صدر پروبوو کے ساتھ وفود کی سطح پر بات چیت کی، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے ان دونوں سمندری پڑوسیوں کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ بات چیت میں دفاع اور سکیورٹی، سمندری تعاون، تجارت اور سرمایہ کاری، ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز،حفظان صحت ، زراعت، اہم معدنیات، خلا، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں میں تعاون بڑھانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔ اس دورے کے دوران 14 دوطرفہ معاہدوں پر دستخط اور چھ اہم اقدامات کا آغاز بھی دیکھنے میں آیا، جن کا مقصد موجودہ ادارہ جاتی میکانزم کو مضبوط کرتے ہوئے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینا ہے۔
دورے کی ایک اور اہم خصوصیت یہ رہی کہ مودی انڈونیشیائی پارلیمنٹ سے خطاب کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم بن گئے، جہاں انہوں نے ‘گنگا-مہاکم وژن’ کے ذریعے دوطرفہ تعلقات میں ایک نئے باب کا اعلان کیا اور مشترکہ تہذیبی روابط، جمہوری اقدار اور گلوبل ساؤتھ کے مفادات کو آگے بڑھانے میں تعاون پر زور دیا۔ ہندستان اور انڈونیشیا کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے تعاون کے اعتراف میں صدر پروبوو نے وزیر اعظم کو انڈونیشیا کا سب سے بڑا شہری اعزاز، ‘بنتانگ آدیپورن آف دی ریپبلک آف انڈونیشیا’ بھی عطا کیا۔
مودی کا یہ دورہ ان کے تین ممالک کے ہند-بحرالکاہل دورے کا پہلا مرحلہ تھا۔ ان کا آسٹریلیا کا دورہ طے ہے، جہاں وہ میلبورن میں آسٹریلوی رہنماؤں کے ساتھ ہندستان-آسٹریلیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی توسیع کا جائزہ لینے اور تجارت، دفاع، اہم معدنیات، صاف توانائی، ٹیکنالوجی اور تعلیم میں گہرے تعاون کے راستے تلاش کرنے کے لیے بات چیت کریں گے۔ دورے کا آخری مرحلہ میں وہ نیوزی لینڈ جائیں گے ۔
ہندستان اور انڈونیشیا نے 2018 میں اپنے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری تک بڑھایا تھا اور تب سے سمندری سکیورٹی، دفاع، کنیکٹیویٹی، تجارت اور علاقائی امور میں تعاون کو مسلسل بڑھایا ہے۔ توقع ہے کہ تازہ ترین دورہ دوطرفہ تعلقات کو نئی رفتار فراہم کرے گا اور ساتھ ہی ایک آزاد، کھلے اور ہمہ گیر ہند-بحرالکاہل کو یقینی بنانے میں تعاون کو مضبوط کرے گا۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
رام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
نئی دہلی، کانگریس ایم پی اور راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر پرمود تیواری نے رام مندر چڑھاوا اور مبینہ مالی بے ضابطگیوں کے معاملے پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور رام مندر ٹرسٹ پر حملہ بولا اور کہا کہ حکومت قصورواروں کو بچانے میں لگی ہوئی ہےمسٹر تیواری نے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے سابق جنرل سکریٹری چمپت رائے کے خط پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے ذہن میں جو اندیشہ تھا، وہ سچ ثابت ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر رائے نے تحریری طور پر کہا ہے کہ وہ خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) کی رپورٹ آنے کے بعد ہی بولیں گے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا چمپت رائے کو پہلے سے ہی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کی معلومات ہے اور کیا انہیں یہ بھی معلوم ہے کہ رپورٹ آنے کے بعد وہ بولنے کی پوزیشن میں ہوں گے یا جیل کے اندر ہوں گے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت میں بھگوان رام کے نام پر لوٹ پاٹ کرنے والوں کو سزا نہیں ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اب رام بھکتوں اور عوام کو ایسے لوگوں اور انہیں بچانے والوں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا۔
راجیہ سبھا میں اپوزیشن کے ڈپٹی لیڈر نے بی جے پی کے کانگریس پر بھگوان رام کے وجود پر سوال اٹھانے کے الزامات کو بھی خارج کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے کبھی بھگوان رام کے وجود پر سوال نہیں اٹھایا۔ انہوں نے یاد دلایا کہ نو نومبر 1989 کو اس وقت کے مرکزی وزیر داخلہ سردار بوٹا سنگھ کے دور میں ایودھیا میں شری رام جنم بھومی کا سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کانگریس بھگوان رام کے وجود کو نہیں مانتی تو سنگ بنیاد کیوں رکھاجاتا۔ ان کے مطابق کانگریس پہلے بھی بھگوان رام میں آستھا رکھتی تھی، آج بھی رکھتی ہے اور آگے بھی رکھے گی ۔
مسٹر تیواری نے کہا کہ چاہے معاملہ مندر کا ہو یا وقف کا، اگر کہیں بھی چڑھاوے کی چوری، زمین میں ہیرا پھیری یا کوئی اور گڑبڑی ہوئی ہے تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ فرضی ایس آئی ٹی بنا کر قصورواروں کو بچانے کی کوشش نہیں کی جانی چاہیے۔ بی جے پی پر مذہبی مقامات میں بدعنوانی کا الزام لگاتے ہوئے کانگریس رہنما نے کہا کہ مبینہ بے ضابطگیوں کی خبریں اب صرف ایودھیا تک محدود نہیں ہیں، بلکہ بدری ناتھ اور کیدارناتھ سے بھی چڑھاوے میں گڑبر کی باتیں سامنے آ رہی ہیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ جہاں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے، وہاں لوٹ مچی ہوئی ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں دیے گئے اپنے پرانے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ”ہم بھگوان رام کے پجاری ہیں، یہ بھاجپائی رام کے بپوپاری ہیں۔“ مسٹر تیواری نے دعویٰ کیا کہ آج کے حالات ان کے اس قول کو سچ ثابت کر رہے ہیں اور بی جے پی کے لیے بھگوان رام آستھا نہیں بلکہ سیاست اور لوٹ پاٹ کا موضوع بن گئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
ہندوستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری میں سنہرے باب کا آغاز، دونوں نے متعدد شعبوں میں معاہدے کیے: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہندستان اور انڈونیشیا نے اپنی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع کرتے ہوئے دفاع، سکیورٹی، اہم معدنیات، سمندری شعبے، ٹیکنالوجی اور زراعت جیسے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے معاہدے کیے ہیں انڈونیشیا کے تین روزہ دورے پر گئے مسٹر مودی نے منگل کو دارالحکومت جکارتہ میں انڈونیشیا کے صدر پروبوو سوبیانتو کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ آج سے ہندستان اور انڈونیشیا کی شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018 میں قائم ہونے والی ہماری جامع اسٹریٹجک شراکت داری آج ایک نئی اڑان بھر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ”ہم ترقی، سکیورٹی، ٹیکنالوجی، ثقافت اور تعلیم، ہر شعبے میں اہم اقدامات کر رہے ہیں۔ مجھے یقین ہے کہ آج سے ہندستان۔انڈونیشیا شراکت داری کا ایک سنہرا باب شروع ہو گا۔“
وزیر اعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتا ہوا اعتماد ہمارے دفاع، سکیورٹی اور سمندری شعبے میں تعاون کو مضبوط کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک نے آج دفاعی تبادلوں، آفات کے بندوبست اور صنعتی تعاون کو بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ آج ہونے والے معاہدوں سے ہندستان کی معیاری اور سستی ادویات اب انڈونیشیا کے شہریوں کو مزید آسانی سے دستیاب ہوں گی۔
وزیر اعظم نے موجودہ حالات میں ٹیکنالوجی اور سپلائی چین کی مضبوطی کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے اہم معدنیات اور اسٹیل کے شعبے میں سپلائی چین کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان اسٹیل اور نایاب میگنیٹ کے تعلق سے شراکت داری کی نئی شروعات ہو رہی ہے۔ مسٹر مودی نے کہا کہ یہ بہت اچھی بات ہے کہ اب ہندستان کا ڈیجیٹل ادائیگی کا نظام یو پی آئی انڈونیشیا کے ادائیگی کے نظام کے ساتھ مربوط ہونے جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے تجارت میں آسانی پیداہو گی اور سیاحت کے شعبے کو بھی فائدہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک گرو دیو ربیندر ناتھ ٹیگور کے تاریخی دورہ انڈونیشیا کا صد سالہ جشن دھوم دھام سے منائیں گے۔ ہندستان۔انڈونیشیا اس صد سالہ تقریب کو ”ٹیگور اور دیوانترا کلچرل اینڈ ایجوکیشنل ڈپلومیسی ایئر“ کے طور پر منائیں گے۔ دنیا کے کچھ حصوں میں جاری تنازعات پر مسٹر مودی نے کہا کہ عالمی اتھل پتھل کے اس دور میں ہندستان کا ماننا ہے کہ بات چیت اور سفارت کاری کا کردار پہلے سے کہیں زیادہ اہم ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر ہم ‘دو ریاستی ‘ حل اور طویل مدتی امن کی حمایت کرتے ہیں۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا6 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان1 week agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید
دنیا6 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
دنیا1 week agoعراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال








































































































