دنیا
ٹرمپ دھمکیاں بند کریں ورنہ دوسری زبان میں جواب دیں گے: ایران
تہران، ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سخت جواب دیا ہے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محمد باقر ذوالقدر نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر احترام کے دائرے میں رہ کر بات نہیں کی گئی تو ایران بھی دوسری زبان میں جواب دینے پر مجبور ہوگا۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں محمد باقر ذوالقدر نے کہا کہ امریکی صدر نے نو کروڑ دس لاکھ ایرانی عوام کو دھمکیاں دی ہیں، جو کسی بھی طور پر قابلِ قبول نہیں۔ انہوں نے امریکی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ایسی قوم کے رہنما ہیں جس کی کوئی جڑیں نہیں ہیں، جبکہ اس کے برعکس ایرانی قوم ایک طویل تاریخ، عظیم تہذیب اور منفرد شناخت رکھتی ہے۔
سیکریٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے مزید کہا کہ ماضی میں بھی ایران کے خلاف دھمکیوں اور دباؤ کی پالیسی کا نتیجہ ہمیشہ امریکہ کے لیے شکست کی صورت میں نکلا ہے، اس لیے امریکی حکام کو ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ
بیجنگ، چین کے سینٹر فار گلوبلائزیشن کے نائب صدر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے پاکستان کے وزیر اعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے کام کو سراہا ہے۔
ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان کے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر صحیح سمت میں کام کرتے رہے تو امید ہے کہ وہ امن کا نوبل انعام حاصل کریں گے۔
ڈاکٹر وکٹر کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنی مثبت حکمتِ عملی برقرار رکھیں، تاکہ وہ نوبیل امن انعام حاصل کریں یا مشترکہ طور پر اس اعزاز کے حقدار قرار پائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے: ایرانی وزیر خارجہ
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ دھمکیاں جاری رہیں تو حتمی معاہدے پر مذاکرات شروع نہیں ہوں گے۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاکھوں ایرانیوں نے آیت اللہ سید علی خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جنازے میں اتحادکامظاہرہ کیا، نہ ہی ایرانی عوام اور نہ ہی ہماری بہادر مسلح افواج کسی دھمکی سے متاثر ہوتی ہیں۔
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مفاہمتی یادداشت کی شق نمبر 13 واضح ہے، دھمکیوں کے تسلسل میں حتمی معاہدے پربات چیت شروع نہیں ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنےدستخط کا احترام کریں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
تہران، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف نے کہا ہے کہ انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ محمد باقر قالیباب نے کہا کہ سابق سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قاتلوں کو نہیں چھوڑا جائے گا اور انتقام کا آخری مرحلہ یروشلم کی آزادی کے ذریعے پورا کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ گزشتہ 4 ماہ سے ایرانی عوام امریکہ مردہ باد اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں اور اپنے شہید امام کے قاتلوں سے انتقام کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہا اسلامی ایران پر حملہ کرنے والوں اور اس سرزمین کے شہدا، خصوصاً امت کے رہبر کے قاتلوں کو اپنے اعمال کی قیمت چکانی ہوگی۔ انھوں نے مذاکرات کو ایران کی اس وسیع تر تہذیبی جدوجہد کا حصہ قرار دیا جس کا مقصد استکباری طاقتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoکھرگے نے راجیہ سبھا رکن کے طور پر پھر سے حلف لیا
دنیا1 week agoمجتبیٰ خامنہ ای کا امریکہ اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی قانونی کارروائی کا حکم
دنیا5 days agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoٹرمپ کے دباؤ سے لبنان میں اسرائیلی فوجی حکمت عملی تبدیل ہوئی: یسرائیل کاٹز
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں صرف ایران ہٹائے گا، فرانس کا مؤقف مسترد
ہندوستان6 days agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
دنیا6 days agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر6 days agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان7 days agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
ہندوستان1 week agoزمین گھپلے کے مبینہ معاملے پر کانگریس کا مدھیہ پردیش کے وزیرِ اعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ
دنیا5 days agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ ایک بڑی غلطی تھی: صدر سلووینیا





































































































