کھیل
سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی
کنگسٹن، کپتان کُسل مینڈس (72) اور پاتھم نسانکا (79) کی شاندار نصف سنچریوں کے بعد دشمنتھا چمیرا (چار وکٹ) کی قیادت میں گیندبازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت سری لنکا نے پہلے ایک روزہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو 41 رنوں سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ کسل مینڈس کو ان کی شاندار بلے بازی پر پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
304 رنوں کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کے بلے باز سری لنکن باؤلنگ اٹیک کا مقابلہ نہ کر سکے اور ٹیم 49.2 اوورز میں 262 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی۔ ویسٹ انڈیز کے لئے جان کیمبل اور جسٹن گریبس کی اوپننگ جوڑی نے پہلے وکٹ کے لئے 50 رنز جوڑکر شاندار آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں جان کیمبل (17) کے رن آؤٹ ہونے کے بعد ویسٹ انڈیز کی اننگ لڑکھڑائی اور اس نے اپنا دوسرا وکٹ بھی جلد ہی گنوادیا۔ 10ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے نصف سنچری کی طرف بڑھ رہے جسٹن گریبس (45) کو بولڈ کردیا۔ اس کے بعد کپتان شائی ہوپ نے کیسی کارٹی کے ساتھ اننگ کو سنبھالنے کی کوشش کی۔ اسیتھا فرنینڈو نے 21ویں اوور کی آخری گیند پر کیسی کارٹی (27) کو اپنا شکار بنالیا۔
شیرفین ردرفورڈ (5) رن بناکر آؤٹ ہوئے ۔ 31ویں اوور میں دشمنتھا چمیرا نے اپنی نصف سنچری مکمل کرچکے شائی ہوپ کو آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شائی ہوپ نے 66 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے۔ اس کے بعد 40ویں اوور میں مہیش تھیکشنا نے گڈاکیش موتی (22) کو آؤٹ کیا۔ روسٹن چیس (33)، الزاری جوزف (0) اور میتھیو فورڈ (15) رن بناکر آؤٹ ہوئے۔ 50ویں اوور کی دوسری گیند پر چرتھ اسالنکا نے جیڈن سیلز (2) کو آؤٹ کر کے ویسٹ انڈیز کی اننگز 262 پر ختم کر دی۔
سری لنکا کی جانب سے دشمنتھا چمیرا نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ مہیش تھیکشنا کو دو وکٹ ملے۔ اسیتھا فرنینڈو، وینندو ہسرنگا اور چارتھ اسالنکا نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بدھ کی رات گئے کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ سری لنکا نے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں پر 303 رنز بنائے۔ اوپنر پاتھم نسانکا نے 103 گیندوں میں 9 چوکے اور ایک چھکا لگا کر 79 رنز بنائے۔ کپتان کسل مینڈس نے 62 گیندوں میں چار چوکے اور چار چھکے لگا کر 72 رنوں کی اننگ کھیلی۔ چارتھ اسالنکا (45)، جنیت لیاناگے (44 ناٹ آؤٹ)، پون رتنائیکے (24)، اور کامندو مینڈس (12) نے رنوں کا تعاون دیا۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیڈن سیلز، میتھیو فورڈ اور روسٹن چیس نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
یواین آئی۔الف الف
کھیل
عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل
نئی دہلی، جموں و کشمیر کے تیز گیند باز عاقب نبی، جو افغانستان کے خلاف واحد ٹیسٹ میچ کے لیے حتمی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں ناکام رہے تھے، ان چھ گیند بازوں میں شامل ہیں جنہیں بطور نیٹ بولر ہندوستانی ٹیم کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔ یہ گیند باز 6 جون سے ملاں پور (نیو چنڈی گڑھ) میں شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ کی تیاریوں میں ہندوستانی بلے بازوں کو پریکٹس فراہم کریں گے۔
ہندوستانی کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیٹ پریکٹس کے لیے
عاقب نبی (تیز گیند باز)
گرجپنیت سنگھ (تیز گیند باز)
پرنس یادو (تیز گیند باز)
سارنش جین (آف اسپنر)
ذیشان انصاری (لیگ اسپنر)
شیوانگ کمار (اسپنر)
چھ گیند بازوں کا انتخاب کیا گیا ہے۔
عاقب نبی کے علاوہ تیز گیند بازی کے شعبے میں دو اور باصلاحیت بولرز شامل ہیں۔ ان میں نوجوان اور انتہائی متاثر کن فاسٹ بولر پرنس یادو اور تامل ناڈو کے گرجپنیت سنگھ شامل ہیں۔ پرنس یادو، جنہوں نے حال ہی میں آئی پی ایل میں اپنی تیز رفتار گیند بازی سے سب کو متاثر کیا ہے، اس واحد ٹیسٹ میچ کے بعد ہونے والی ون ڈے (محدود اوورز) سیریز کے لیے بھی بھارتی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔
دوسری جانب، اتر پردیش کے لیگ اسپنر ذیشان انصاری اپنی لیگ بریک گیند بازی سے دوسری سمت کی موومنٹ کو کور کریں گے۔ شیوانگ اور ذیشان انصاری دونوں کے پاس اپنی گیند بازی میں خطرناک ‘رانگ ون’ (گوگلی) پھینکنے کی بہترین صلاحیت موجود ہے، جس سے ہندوستانی بلے بازوں کو افغان اسپنرز کا سامنا کرنے کے لیے بہترین تیاری کا موقع ملے گا۔
یواین آئی ۔م اع
کھیل
بابر اعظم کا ایک اور اعزاز: پی ایس ایل تاریخ میں 500 چوکے لگانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
لاہور، پاکستان کے اسٹار بیٹر بابر اعظم پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں 500 باؤنڈریز لگانے والے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
پاکستانی اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے خلاف میچ کے دوران عبور کیا۔ 31 سالہ بابر اعظم اب تک 103 پی ایس ایل میچز کی 101 اننگز میں 45.52 کی اوسط اور 128.18 کے سٹرائیک ریٹ سے 3961 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
بابر اعظم اب تک پی ایس ایل میں 507 بائونڈریز (439 چوکے اور 68 چھکے) لگا چکے ہیں۔ ان کی بالز فی باؤنڈری کی ریشو 6.09 ہے۔ لاہور قلندرز کے فخر زمان 421 باؤنڈریز (293 چوکے اور 128 چھکے) لگا کر 5.05 کی بالز فی بائونڈری ریشو کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ محمد رضوان 335 بائونڈریز (262 چوکے اور 73 چھکے) کے ساتھ 6.6 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ساتھ تیسرے ، رائلی روسوو 324 بائونڈریز (232 چوکے اور 92 چھکے) کے ساتھ اور 4.9 کی بالز فی باؤنڈری ریشو کے ہمراہ چوتھے جب کہ کامران اکمل 302 بائونڈریز (213 چوکے اور 89 چھکے) کے ساتھ اور 4.7 کی بالز فی باؤنڈری ریشو رکھتے ہوئے 5ویں نمبر پر ہیں۔
یو این آئی۔م ا ع
کھیل
سمیر رضوی کی طوفانی بلے بازی سے دہلی کی ممبئی پر شاندار جیت
نئی دہلی، سمیر رضوی (90) کی شاندار بّلے بازی کی بدولت دہلی کیپیٹلز نے اپنے گھریلو میدان پر ہفتہ کو انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 کے آٹھویں مقابلے میں ممبئی انڈینز کو چھ وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ ٹورنامنٹ میں دہلی کیپیٹلز کی مسلسل دوسری جیت ہے۔
163 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری دہلی کیپیٹلز کی شروعات اچھی نہیں رہی اور اس نے محض سات رن کے اسکور پر اپنی دو وکٹیں گنوا دیں۔ پہلا اوور کرنے والے دیپک چاہر کی چوتھی گیند پر کے ایل راہل (1) وکٹ کے پیچھے لپکے گئے۔ اگلے اوور میں جسپریت بمراہ نے نتیش رانا کو بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین بھیج دیا۔ دہلی کیپیٹلز کی تیسری وکٹ 10ویں اوور میں پتھم نسانکا کے طورپر گری، جنہیں مچل سینٹنر نے آؤٹ کیا۔ پتھم نسانکا نے 30 گیندوں میں چھ چوکے اور ایک چھکا اڑاتے ہوئے 44 رن بنائے۔
سنچری کی طرف بڑھ رہے سمیر رضوی کو 17ویں اوور میں کاربن بوش نے آؤٹ کر کے ان کی شاندار اننگز کا خاتمہ کیا۔
سمیر رضوی اور ڈیوڈ ملر کے درمیان چوتھی وکٹ کے لیے 78 رنوں کی میچ جتواؤ شراکت داری ہوئی۔ سمیر رضوی نے 51 گیندوں میں سات چوکے اور سات چھکے اڑاتے ہوئے 90 رنوں کی اننگز کھیلی۔ دہلی کیپیٹلز نے 18.1 اوورز میں چار وکٹوں پر 164 رن بنا کر چھ وکٹوں سے مقابلہ اپنے نام کر لیا۔ ڈیوڈ ملر 18 گیندوں میں 21 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انہوں نے فاتحانہ چوکا لگایا۔
سمیر رضوی کے 90 رن آئی پی ایل میں ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بھی بّلے باز کا تیسرا سب سے بڑا اسکور ہے۔
ان کے ذریعے لگائے گئے سات چھکے بھی ممبئی کے خلاف دہلی کیپیٹلز کے کسی بّلے باز کی جانب سے لگائے گئے مشترکہ طور پر سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ ممبئی انڈینز کے لیے دیپک چاہر، کاربن بوش اور مچل سینٹنر نے ایک ایک بّلے باز کو آؤٹ کیا۔
اس سے پہلے، کپتان سوریہ کمار یادو (51) اور روہت شرما (35) کی شاندار بّلے بازی کے دم پر ممبئی انڈینز نے دہلی کیپیٹلز کے خلاف چھ وکٹوں پر 162 رنوں کا اسکور بنایا تھا۔ دہلی کیپیٹلز نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا درست فیصلہ کیا تھا۔
ممبئی کی شروعات اچھی نہیں رہی اور 17 کے اسکور پر رائن ریکلٹن (9) اور تلک ورما (0) آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد سوریہ کمار یادو اور روہت شرما کے درمیان تیسری وکٹ کے لیے 53 رنوں کی شراکت ہوئی۔ دہلی کے لیے مکیش کمار نے دو وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لنگی اینگیڈی، اکشر پٹیل، وپراج نگم اور ٹی نٹراجن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
یواین آئی۔ م س
دنیا5 days agoایران کا دو ممالک کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولت دینے کا اعلان
دنیا6 days agoمعاہدے پر ابھی تک حتمی اتفاق نہیں ہوا: وینس
دنیا5 days agoایران معاہدے پر ڈونلڈ ٹرمپ کا حتمی فیصلہ مؤخر: امریکی اخبار کا دعویٰ
جموں و کشمیر6 days agoامرناتھ یاترا: اعلیٰ سطح کی چوکسی اور ہم آہنگی برقرار رکھیں، جموں کے ایس ایس پی کی پولیس کو ہدایت
دنیا5 days agoٹرمپ کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کا اعلان
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کے ایک ارب ڈالر مالیت کے کرپٹو اثاثے ضبط کر لیے
دنیا4 days agoایران نے صدر پزشکیان کے استعفی کی خبروں کی تردید کی
دنیا6 days agoایران کے شہید رہنما آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی: برطانوی اخبار کا دعویٰ
دنیا6 days agoایران کا آبنائے ہرمز کے قریب دشمن کے ڈرونز گرانے کے لیے بڑا انتظام
دنیا6 days agoامریکہ اسرائیل کے تمام جرائم میں شریک ہے: ترجمان ایرانی دفترِ خارجہ
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر حج کمیٹی کے سامان سے متعلق فیصلے سے واپس آرہے حاجیوں میں نظر آئی ناراضگی
جموں و کشمیر1 day agoسری نگر: نیشنل کانفرنس اور حمایتی آزاد ارکانِ اسمبلی کا سرپرازنگ اجلاس، اہم فیصلے متوقع







































































































