دنیا
ایران کو بھاری قیمت چکانا پڑی، ایرانی حکومت کا زوال ناگزیر ہے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران حالیہ تنازع کے دوران بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ہے اور موجودہ ایرانی نظام اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں جا سکے گا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران پہلے ہی ایک بہت بھاری قیمت ادا کر چکا ہے، ایران میں دہشت گردی پر مبنی اس نظام کی بنیادیں ہل چکی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ حکومت دوبارہ پہلے جیسی نہیں بن سکے گی اور اس کا زوال ناگزیر ہے۔
دوسری جانب ایرانی حکام کا مؤقف ہے کہ حالیہ تنازع کے باوجود ان کی دفاعی اور عسکری صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے اور ملک کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان حملوں کے بعد باب المندب آبی گزرگاہ میں سمندری جہازوں کی آمدورفت میں کمی
ریاض/صنعاء، یمن کے ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں اور سعودی عرب کے درمیان حملوں کے بعد اتوار کو آبنائے باب المندب سے گزرنے والے تجارتی بحری جہازوں کی تعداد کئی ماہ کی کم ترین سطح پر آگئی، یہ بات شپنگ ڈیٹا کمپنی کیپلر نے کہی ہے۔
آبنائے باب المندب، جو بحیرہ احمر کو خلیج عدن سے ملاتا ہے، دنیا کا ایک اہم سمندری راستہ ہے۔ دنیا کی تیل اور گیس کی تقریباً 10 فیصد سپلائی اسی سے گزرتی ہے۔ جب سے ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کیا ہے، اس کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ کیپلر کے اعداد و شمار کے مطابق اتوار کو صرف 11 تجارتی جہاز باب المندب سے گزرے۔ یہ کئی مہینوں میں ایک ہی دن میں آبنائے سے گزرنے والے جہازوں کی سب سے کم تعداد ہے۔
بحری جہازوں کی تعداد میں کمی ہفتے کے روز بحیرہ احمر کے ساحل پر سعودی تیل کی تنصیبات پر حوثیوں کے حملوں کے بعد سامنے آئی ہے۔ حوثی گروپ نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بندرگاہوں کی ناکہ بندی جاری رہے گی۔ انہوں نے ان حملوں کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر حالیہ سعودی حملوں کا ردعمل قرار دیا۔
غور طلب ہے کہ گزشتہ ہفتے باب المندب کے راستے جہاز رانی میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ علاقائی کشیدگی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کو عملی طور پر بند کر دیا گیا تھا اور شپنگ کمپنیاں تیل اور گیس کی نقل و حمل کے لیے متبادل راستے تلاش کر رہی تھیں۔
ان دو اہم سمندری راستوں کے ساتھ حفاظتی تناؤ کی وجہ سے عالمی سپلائی میں خلل پڑا، جس سے گزشتہ ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں۔ اگرچہ امریکہ اور ایران کی جانب سے فوجی کارروائی روکنے کے بعد ہفتے کے آخر میں تیل کی قیمتوں میں قدرے کمی ہوئی، لیکن عالمی توانائی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے کیونکہ بات چیت کا کوئی حتمی حل نکلنے میں ناکام رہا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف بڑے حملے دوبارہ کرنا ممکن تو ہے مگر اس سے اسلحہ ذخائر میں کمی ہوگی: امریکی جنرل
واشنگٹن، امریکہ کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔
گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر حملے روکنے کا حکم دیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق 13 روز سے جاری کارروائی روکنے کا حکم جمعے کو دیا گیا ۔ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ یہ حملے ایک روز کے لیے روکے گئے ہیں یا جنگ بندی کردی گئی ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس میں اجلاس کے دوران نائب صدر جے ڈی وینس اور جوائنٹس چیفس آف اسٹاف ڈین کین نے ایران جنگ میں شدت لانے پر تحفظات کا اظہار کیا۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حکام کا کہنا ہےکہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن تو ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے پاس موجود انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔
ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے ، امریکی حملے ایران کو اندر سے متحد ہونے اور ایرانی رہنماؤں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا نے عمانی حکام کے دورہ ایران کی وجہ سے حملے روکے، عمانی وفد جمعے کو بات چیت کے لیے ایران گیا تھا۔
صدر ٹرمپ نے صحافیوں سے یہ بھی کہا کہ ان کے پاس حملے جاری رکھنے اور اس کی شدت بڑھانے کا آپشن بھی ہے جس میں ہر چیز کو تباہ کیا جاسکتا ہے ۔ مگر اسمارٹ اسٹریٹجی یہ ہے کہ ایران سے ڈیل کی جائے۔
ایران نے بھی امریکہ کے خلاف جوابی کارروائیاں عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کیاہے۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ کمزور امریکی دفاعی نظام کی وجہ سے ایرانی ڈرونز اور میزائلوں نے کسی رکاوٹ کے بغیر امریکی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔
ایرانی ذرائع نے برطانوی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اس وقت تک حملے روکے گاجب تک امریکی حملے رُکے رہیں، ایران امریکہ کے ارادوں کے بارے میں بدستور تحفظات رکھتا ہے، ایران کا مؤقف اب بھی حملے کے جواب میں حملہ ہے۔
ایرانی ذرائع کے مطابق حملوں میں وقفے کے بارے میں امید کے مقابلے میں شکوک زیادہ ہیں، یہ وقفہ حقیقی نہیں بلکہ حکمت عملی کے تحت کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اسرائیل پر براہ راست یا پراکسی گروپوں کے ذریعے حملے کی صورت میں سخت جواب دیا جائے گا: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر براہِ راست یا پراکسی گروپوں کے ذریعے کسی بھی حملے کی صورت میں انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ایران کے ساتھ جنگ اس وقت ختم ہو سکتی ہے جب یا تو ایرانی حکومت کا خاتمہ ہو جائے یا تہران معاشی تباہی پھیلانے اور ہر طرف حملے کرنے کی قیمت چکانے پر آمادہ ہو۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ ایران سعودی عرب، بحرین، قطر، کویت، متحدہ عرب امارات، اسرائیل اور اردن کو نشانہ بنا رہا ہے۔
نیتن یاہو نے ایران کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل پر براہِ راست یا پراکسی گروپوں کے ذریعے کسی بھی حملے کی صورت میں انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفارتی کوششوں کی مکمل حمایت کرتے ہیں، تاہم ایران کا جوہری پروگرام کسی معاہدے کے ساتھ یا بغیر، ہر صورت ختم ہونا چاہیے۔
نیتن یاہو نے سعودی عرب اور اسرائیل کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے ٹرمپ کی تجویز کی بھی حمایت کی، جس کے تحت ریاض کو صرف سویلین جوہری پروگرام کی اجازت دی جائے گی، فوجی جوہری پروگرام کی نہیں، اور اس کے بدلے دونوں ممالک باضابطہ تعلقات قائم کریں گے۔
لبنان سے متعلق اسرائیلی وزیر اعظم نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی افواج نے حزب اللہ کو اسرائیل لبنان سرحد سے 5 سے 8 میل پیچھے دھکیل دیا ہے اور تنظیم کے تقریباً 94 فیصد میزائل اور راکٹ تباہ کر دیے ہیں۔
نیتن یاہو نے مزید دعویٰ کیا کہ ایک نئے سہ فریقی معاہدے کے تحت کئی دہائیوں بعد اسرائیل اور لبنان کے درمیان براہِ راست مذاکرات شروع ہوں گے، جس کے مطابق اسرائیل لبنان سے انخلا کرے گا جبکہ لبنان حزب اللہ کو غیر مسلح کرے گا۔تاہم انہوں نے کہا کہ آیا لبنانی فوج اس علاقے پر مؤثر کنٹرول برقرار رکھ سکے گی یا نہیں، یہ ابھی دیکھنا باقی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا5 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا6 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان6 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا5 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
جموں و کشمیر6 days agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا
دنیا6 days ago‘جنگی جرائم’ نیتن یاہو کی امریکہ میں گرفتاری کی دھمکی ٹرمپ نے مسترد کردی
دنیا1 week agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی









































































































