دنیا
ایران کا جوہری پلانٹ پر حملے کا بدلہ لینے کا دعویٰ ، بحرین میں ایمازون ڈیٹا سینٹر تباہ
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے جوہری پلانٹ پر حملے کا بدلہ لینے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا بحرین میں امریکی کمپنی ایمازون کا ڈیٹا سینٹر اڑا دیا ہے اور حملے میں عمارت ملیا میٹ کردی۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہونے کے بعد مشرقِ وسطیٰ شدید جنگ کی زد میں آگیا۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دارخوین جوہری تنصیب پر ہونے والے حملے کا اینٹ کا جواب پتھر سے دیتے ہوئے بحرین میں قائم امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ‘ایمازون’ کے ڈیٹا سینٹر کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ بحرین میں ایمازون کے ڈیٹا سینٹر پر کیے گئے حملے میں عمارت مکمل طور پر ملیا میٹ ہو گئی تاہم، اس حساس معاملے پر بحرین کی حکومت کی جانب سے ابھی تک کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ایران نے اہواز میں کیے گئے حملوں کے ردعمل میں عراق کے اربیل ایئرپورٹ کو ڈرونز سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ کویت، اردن اور بحرین میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ہے۔
بحرین کے شیخ عیسیٰ ایئر بیس پر ایندھن کے ذخائر، گوداموں اور فوجی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جبکہ اردن کے الازرق ایئر بیس پر طیاروں کے ہینگر اور امریکی فوجیوں کی رہائش گاہوں پر حملے کیے گئے۔
ایرانی فوج اور ایئر ڈیفنس حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے امریکی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ایرانی ایئر ڈیفنس سسٹم نے کرمان کے قریب حملہ آور امریکی کروز میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا، ایرانی فوج نے قیشم جزیرے کے قریب ایک امریکی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدہ ختم ہونے کے بعد آبنائے ہرمز میں آئل ٹینکروں کی آمدورفت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے ‘روئٹرز’ کے مطابق آبنائے ہرمز سے آئل ٹینکروں کی آمدورفت تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اس راستے سے محض 3 ٹینکر گزرے تھے، جبکہ گزشتہ روز صرف ایک آئل ٹینکر نے یہ آبنائے پار کی۔
آبنائے ہرمز کی اس غیر اعلانیہ بندش اور جنگی صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں یکدم بڑھ کر 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہیں، جس سے دنیا بھر میں بڑے معاشی بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو کا مقبوضہ مغربی کنارے میں ‘وسیع پیمانے پر’ فوجی آپریشن کا حکم
تل ابیب، بنیامین نیتن یاہو اور وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ انہوں نے فوج کو مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی دیہات میں “وسیع پیمانے پر فوجی کارروائی” شروع کرنے کا حکم دیا ہے۔
جمعے کو جاری مشترکہ بیان میں، نیتن یاہو اور کاٹز نے یہ بھی کہا کہ فوج کو اس فلسطینی کے گھر کو مسمار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی قصبے تل کے نزدیک غیرقانونی آباد کاروں کے خلاف فائرنگ کی تھی۔
انادولو کے ایک نامہ نگار کے مطابق، مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں واقع نابلس شہر پر ایک بڑی اسرائیلی فوجی فورس نے چھاپہ مارا۔
ایک اسرائیلی فوجی بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ ان واقعات کا تعلق نابلس کے قریب غیرقانونی ہاوَت گِلاد بستی کے نزدیک پیش آنے والے ایک سکیورٹی واقعے سے ہے، جس میں دو اسرائیلی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔
اسرائیل کے چینل 13 نے مبینہ طور پر رپورٹ کیا ہےکہ فلسطینیوں نے ایک بستی کے سکیورٹی افسر کا ہتھیار چھین کر آباد کاروں پر فائرنگ کی۔
باور رہے کہ جمعے کے روز، فلسطینی وزارت صحت کے مطابق نابلس کے جنوب مغرب میں واقع قصبے تل پر اسرائیلی افواج اور غیرقانونی آباد کاروں کے حملے کے دوران چار فلسطینی ہلاک اور چار زخمی ہوئے، جن میں تین کی حالت کو تشویشناک قرار دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
شام میں 2 بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، 35 افراد ہلاک، 30 زخمی
دمشق، شام میں دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں 35 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے۔
دمشق سے شامی وزارت صحت کے مطابق حادثہ السخنہ اور تدمر کے درمیان پیش آیا۔ حادثے کا شکار ہونے والی ایک بس داخلی سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو لے کر جا رہی تھی۔
حکام کا کہنا ہے کہ دوسری بس کے مسافر عام شہری تھے، حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
یمن بحران پر ایران کو ذمے دار ٹھہرانا درست نہیں: عباس عراقچی
تہران، ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ یمن میں جاری تنازع، باب المندب اور خطے کے دیگر مسائل کا کوئی فوجی حل موجود نہیں۔
ایران کے سرکاری اخبار ایران ڈیلی کو دیے گئے انٹرویو میں عباس عراقچی نے کہا کہ یمن کی موجودہ صورتِحال کو ایران سے منسوب کرنا درست نہیں۔
انہوں نے کہا کہ باب المندب میں پیش آنے والے واقعات کی جڑیں یمن، سعودی عرب اور خطے کے دیگر ممالک کے درمیان برسوں سے جاری تنازعات اور مسائل میں موجود ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا1 week agoجے ڈی وینس نے ایران مذاکرات سے متعلق مالی فائدے کے الزامات مسترد کر دیے
دنیا1 week agoایران کی عرب ممالک کو سخت دھمکی، اونٹوں کے دور میں واپس پہنچا دیں گے
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف

































































































