ہندوستان
اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ کا پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں مظاہرہ
نئی دہلی، کانگریس پارلیمانی پارٹی کی لیڈر سونیا گاندھی، راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے ساتھ متعدد اپوزیشن جماعتوں کے ارکان پارلیمنٹ نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی برطرفی کے مطالبے کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیاہاتھوں میں تختیاں اور بینر لے کر نعرے بازی کر رہے اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ مسٹر پردھان کے استعفے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتوی ہونے کے بعد اپوزیشن کے ارکان پارلیمنٹ پارلیمنٹ ہاؤس کے مکر دوار کے سامنے جمع ہوئے اور مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں محترمہ گاندھی اور مسٹر کھرگے کے علاوہ پارٹی لیڈر راہل گاندھی، محترمہ پرینکا گاندھی واڈرا، کے سی وینو گوپال، گورو گگوئی، کے سریش، مانیکم ٹیگور، عمران پرتاپ گڑھی، ایس پی کے الھلیش یادو، محترمہ سپریا سلے (این سی پی-شرد)، سوگت رائے اور ساکیت گوکھلے (ترنمول کانگریس) نیز دیگر اپوزیشن ارکان پارلیمنٹ شامل تھے۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے پیپر لیک معاملے پر فاسٹ ٹریک عدالتوں کے قیام کے وزیراعظم نریندر مودی کے اعلان کو نا کافی اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے اعلانات کرنے کے بجائے پیپر لیک معاملات پر جواب دہی طے کی جانی چاہئےمسٹر کھرگے اور مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا کہ طلباء کے مطالبات واضح ہیں کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کو برطرف کر کے طلباء سے معافی مانگی جائے اور احتجاج کرنے والے طلباء پر فورسز کا استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ پارٹی کا الزام ہے کہ حکومت نے پیپر لیک کو تسلیم کرنے کے بجائے اسے چھپانے اور معاملے کی منصفانہ تحقیقات کو یقینی بنانے میں اپنی ناکامی دکھائی ہے۔ کانگریس لیڈروں نے کہا کہ وزارت تعلیم نے پہلے پارلیمانی کمیٹی کے سامنے دعویٰ کیا تھا کہ نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (این ٹی اے) میں کوئی پیپر لیک نہیں ہوا۔ ان کا الزام ہے کہ حکومت نے سچائی قبول کرنے کے بجائے پارلیمنٹ اور ملک کے لوگوں کو گمراہ کیا اور اب جواب دہی سے بچنے کے لئے نئے اعلانات کر رہی ہے۔
اس دوران کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے، جبکہ طلباء کو انصاف اور مجرموں کے خلاف ٹھوس کارروائی چاہئے۔ پارٹی کے شعبہ مواصلات کے انچارج جے رام رمیش نے کہا کہ وزیراعظم کا اعلان بہت کم اور بہت دیر سے آیا اور یہ بھی گمراہ کن ہے۔ ان کا الزام تھا کہ حکومت نے پیپر لیک معاملات کی تحقیقات میں شفافیت نہیں برتی اور طلباء کے حقیقی خدشات کو نظر انداز کیا۔
یو این آئی ایف اے
ہندوستان
پیپر لیک کے ملزمان کو جلد سخت سزا دینے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی: مودی
نئی دہلی، قومی اہلیت و داخلہ امتحان (نیٹ یو جی) کے پیپر لیک معاملے پر ملک بھر میں جاری احتجاج کے درمیان حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پیپر لیک کے مقدمات کی فوری سماعت اور ملزمان کو جلد سخت سزا دلانے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔
وزیراعظم نریندر مودی نے جمعرات کو اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کے مفادات اور ان کا مستقبل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے والے کسی بھی شخص کو ہرگز معاف نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا،”ملک کے نوجوانوں کا مفاد اور ان کا مستقبل ہماری سب سے بڑی ترجیح ہے۔ پیپر لیک کے تمام مقدمات میں قصورواروں کو جلد از جلد سخت سزا دلانے اور مقدمات کے فوری فیصلے کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ اس سلسلے میں متعلقہ محکموں کو ضروری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ طلبہ کے مفادات کے تحفظ کے لیے حکومت کے اقدامات کی یہ ایک اہم کڑی ہے۔”
انہوں نے ایک بار پھر دوہرایا کہ نوجوانوں کے مستقبل سے کھیلنے والے کسی بھی فرد کو بخشا نہیں جائے گا۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
دہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
نئی دہلی، دہلی میں طلبہ کے احتجاجی مظاہرے اور کانگریس لیڈروں کے خلاف پولیس کارروائی پر کانگریس صدر ملکارجن کھرگے اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی حکومت کو جم کر نشانہ بنایا دونوں لیڈروں نے الزام لگایا کہ حکومت طلبہ کی آواز دبانے اور اپوزیشن کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہے مسٹر کھرگے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے لوگ بغیر کسی شناخت یا بیج کے پولیس کے درمیان کام کر رہے ہیں اور بلا واسطہ طور پر طلبہ نیز کانگریس لیڈروں کو ڈرانے دھمکانے کا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت طلبہ کے ساتھ ساتھ کانگریس کے سینئر لیڈروں کو بھی کچلنے کی کوشش کرے گی تو ملک بھر میں لاکھوں لوگ ان کی حمایت میں کھڑے ہوں گے اور حالات حکومت کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔ کانگریس صدر نے کہا کہ بعد میں حکومت کو پچھتانا پڑے گا کہ اس نے مسٹر راہل گاندھی، پرینکا گاندھی واڈرا اور دیگر اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا۔ انہوں نے دہرایا کہ کانگریس اور انڈیا الائنس کسی بھی دباؤ سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور اپنی لڑائی جاری رکھیں گے۔
وہیں کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے کہا کہ ان کے ساتھ کیا ہوا، یہ اہم نہیں ہے، بلکہ اصل سوال یہ ہے کہ طلبہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا، وہ صحیح ہے یا غلط۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ اپنے جائز مطالبات اور اپنے حقوق کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں نیز نظامِ تعلیم میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں بار بار امتحانی سوالنامے لیک ہو رہے ہیں اور حکومت نوجوانوں کو روزگار دینے میں بھی ناکام رہی ہے، جس سے کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں پرامن احتجاج کرنا شہریوں کا آئینی حق ہے لیکن طلبہ کے ساتھ سڑک پر اور پارلیمنٹ کے اندر جو سلوک ہو رہا ہے، وہ پوری طرح غیر جمہوری ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو اہم موضوعات پر بحث کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ جب اپوزیشن اسپیکر سے اس سلسلے میں بات کرتی ہے تو انہیں حکومت سے بحث کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جمہوری بات چیت کی گنجائش مسلسل کم ہوتی جا رہی ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا6 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان1 week agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا1 week agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا6 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا6 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا1 week agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
جموں و کشمیر5 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
ہندوستان5 days agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
ہندوستان7 days agoاتراکھنڈ کے طلبہ پیپر لیک کے خلاف ‘چھاتروں کی گونج’ سے جڑے: راہل
ہندوستان1 week agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی
دنیا6 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ










































































































