دنیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
لندن ، مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی جبکہ قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مشرقِ وسطیٰ میں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ پیر کے روز برینٹ خام تیل کے فیوچر کی قیمت 2.37 فیصد اضافے کے بعد 90.19 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 11 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل کے بعد سب سے بڑا ہفتہ وار اضافہ ہے۔
اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت بھی 2.07 فیصد اضافے کے بعد 84.20 ڈالر فی بیرل ہو گئی، جبکہ اس میں گزشتہ ہفتے 15.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، امریکہ نے ایران پر مسلسل نویں رات بھی حملے کیے، جبکہ امریکی اتحادی ممالک کویت اور بحرین نے بھی ایرانی حملوں کی اطلاعات دی ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ذریعے گزرنے کی کوشش کرنے والے دو آئل ٹینکر دھماکوں کے بعد ناکارہ ہو گئے۔
ایرانی حکام کا الزام ہے کہ امریکی فوج نے ان جہازوں کو متبادل راستہ استعمال کرنے کی ترغیب دی تھی، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔
برطانیہ کی یو کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے بھی اطلاع دی ہے کہ عمان کے شمال مغرب میں کمزار کے قریب ایک جہاز میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تو آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل کی ترسیل مزید متاثر ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑنے کا امکان ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز
تہران، ثالثوں نے ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہےجس کے دوران معاہدہ بحالی کا راستہ نکالا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا ثالثوں نے امریکا کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے دس دن سیزفائر کی تجویز بھیجی ہے، تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی وزیر خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد عبوری معاہدے کو بحال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے، ثالثی کرنے والے ملک کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے پیغامات ثالث ممالک کے ذریعے تہران پہنچائے گئے کشیدگی کے باوجود سفارتی چینلز فعال رہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ کا دائرہ پھیلا تو ذمے دار امریکہ ہو گا خارگ جزیرے پرقبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کا استقبال کرنے کیلئے تیارہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے: مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران آبنائے ہرمز کو بطور دباؤ استعمال کر رہا ہے۔
آسیان اجلاس کے لیے فلپائن روانگی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی جہاز رانی کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات اٹھاتا رہے گا لیکن دیگر ممالک کو بھی آگے آ کر بوجھ بانٹنا ہو گا، وہ عسکری ساز و سامان کی فراہمی ہو یا مالی معاونت۔
مارکو روبیو نے کہا کہ ایران کے ساتھ تنازع کے حل کے لیے امریکا سفارت کاری کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن سفارت کاری حقیقی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا ہے کہ اگر ایران کسی مفاہمت کی شرائط کی خلاف ورزی کر رہا ہے تو وہ معاہدہ مؤثر نہیں رہ سکتا۔
امریکی وزیرِ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ امریکا نے ایران کے ساتھ کئی بار مذاکرات کی کوشش کی اور یہ کوشش جاری رکھیں گے۔
دوسری جانب امریکی فوج نے ایران پر آج مسلسل نویں رات بھی حملے کیے۔
ایران کے شہروں تبریز، چابہار، سیرک، ہرمزگان، بوشہر اور KONARAK میں حملوں کی اطلاع ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج امریکی مداخلت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم نیوز کے مطابق آئی آر جی سی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایرانی زمینی افواج جدید ساز و سامان، مسلسل تربیت اور آپریشنل صلاحیتوں میں مسلسل بہتری کی بدولت کسی بھی ممکنہ امریکی دراندازی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی مسلسل چوکسی اور ہر وقت آپریشنل تیاری ملک کے پائیدار تحفظ کی ضمانت ہے اور اس مقصد کے لیے تمام آپریشنل شعبوں میں سنجیدگی کے ساتھ تیاری برقرار رکھی جا رہی ہے۔
آئی آر جی سی کی زمینی افواج کے ڈپٹی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل روح اللّٰہ نوری نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز کسی بھی دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا3 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا5 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
ہندوستان5 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا3 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا5 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا3 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا3 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا3 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر2 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا4 days agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم

































































































