دنیا
امریکہ کا ایران پر پھر حملہ، چابہار میں بجلی کا بنیادی ڈھانچہ اور ہسپتال متاثر
تہران، امریکہ نے ایران کے خلاف نئے فوجی حملے کیے ہیں، جن میں جنوب مشرقی بندرگاہی شہر چابہار کے بجلی کے بنیادی ڈھانچے، بندرگاہ کی سہولیات اور ایک ہسپتال کو نقصان پہنچا ہے۔ ملک کے دیگر جنوبی اور شمالی حصوں میں بھی حملوں اور دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق بدھ کو ہونے والے حملوں میں چابہار کی تین بجلی کی ٹرانسمیشن لائنیں تباہ ہو گئیں، جس سے شہر کے تقریباً آدھے حصے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ حملے کے دوران میزائل کے ٹکڑے امام علی ہسپتال پر بھی گرے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ چابہار اور قریبی شہر کونارک میں تقریباً 10 دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق حملوں سے چابہار کی شہید بہشتی بندرگاہ، کلانتری بندرگاہ اور جہاز رانی کے ٹریفک کنٹرول ٹاور کو بھی نقصان پہنچا۔ ان حملوں کی وجہ سے چابہار شہر کی آدھی بجلی چلی گئی۔
سیستان اور بلوچستان صوبے کی الیکٹرسٹی ڈسٹری بیوشن کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر نے بتایا کہ متاثرہ تین بجلی کی لائنوں میں سے دو کو بحال کر دیا گیا ہے اور تیسری لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ اس دوران، سیستان اور بلوچستان صوبے کے ایرانشہر میں مقامی ہوائی اڈے پر میزائل گرنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔ متوفی کی شناخت ایرانشہر ہوائی اڈے کی محکمہ موسمیات کی عمارت میں تعینات ڈیوٹی آفیسر خالد قادری کے طور پر ہوئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق شہر میں چار زوردار دھماکے سنے گئے۔
تسنیم نے کچھ غیر تصدیق شدہ رپورٹوں کے حوالے سے کہا کہ چابہار میں واقع اسلامک ریولوشنری گارڈ کور (آئی آر جی سی) بحریہ کے امام علی نیول بیس کو بھی امریکی لڑاکا طیاروں نے نشانہ بنایا۔ ایرانی میڈیا نے جنوبی ایران کے کئی دوسرے علاقوں میں بھی دھماکوں کی اطلاع دی۔ سرکاری میڈیا کے مطابق بندر عباس اور سیریک میں کئی دھماکے ہوئے اور بندر عباس اور قشم جزیرے کی ساحلی فضائی دفاعی اکائیوں نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔ ابو موسیٰ جزیرے، جاسک اور صوبہ بوشہر کے شہر چوگدک میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔
اس کے علاوہ آئی آر جی سی کے مقامی یونٹ نے کہا کہ امریکی کروز میزائلوں نے شمالی ایران کے صوبہ گلستان میں اق قلا کاؤنٹی کے واقع اق تپہ خان پل کے آس پاس کے علاقوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم پر ایران کے خلاف فوجی آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس کا اعلان کردہ مقصد آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کرنا ہے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کے مشیر محسن رضائی نے حملوں پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا، “دشمن اور اس کے اتحادیوں کو سخت سزا دی جائے گی۔” مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان ایران نے امریکہ پر جنگ بندی اور گزشتہ ماہ پاکستان کی ثالثی میں ہونے والی مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ ایرانی مسلح افواج نے امریکی حملوں کے جواب میں خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر جوابی کارروائی کی ہے۔
آئی آر جی سی نے دعویٰ کیا کہ اس نے بحرین اور کویت میں 85 امریکی فوجی اڈوں اور اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے ہیں۔ ان میں بحرین میں پورٹ سلمان اور امریکی پانچویں بیڑے سے وابستہ علاقے اور کویت کا علی السالم ایئر بیس شامل ہیں۔ آئی آر جی سی نے ایک امریکی ایم کیو-9 ڈرون کو مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
اٹلی کا ایران کےخلاف فوجی کارروائی میں شریک نہ ہونے کا اعلان
\\Sٓانقرہ، اطالوی وزیر اعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ اٹلی خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دورا ایران کے خلاف فوجی کارروائیوں میں حصہ نہیں لے گا۔
میلونی نے انقرہ میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے موقع پر صحافیوں کو بتایا کہ “ایران میں تنازع کے آغاز سے ہی ہماری ایک واضح لکیر رہی ہے … ہم ایران کے خلاف حملوں میں حصہ نہیں لیں گے۔” مارچ میں، اٹلی نے مشرق وسطیٰ جانے والے امریکی فوجی طیاروں کو سسلی کے سگونیلا ایئر بیس پر اترنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ میری جان خطرے میں ہے ایران کی ہٹ لسٹ میں میرا نام سرفہرست ہے۔ انقرہ میں میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکہ میں صدارت کا پیشہ سب سے زیادہ خطرناک ہے میں نے وہ کام کیے جو کوئی صدر نہیں کر سکا اس لیے ہٹ لسٹ پر ہوں، ایسے خطرات مجھے اپنے اقدامات سے نہیں روک سکتے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایران کے ساتھ طویل جنگ نہیں چاہتے ایران نے بحری جہازوں پرحملہ کیا اور ہم نے جواب دیا، ہم ایران کو انہی کے زبان میں جواب دیتے ہیں ایران حملے کرتا ہے تو ہم 10گنا طاقتور جواب دیتے ہیں ایران سے متعلق جو بھی ہوگا جلدی ہو گا، طویل جنگ نہیں چاہتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا
کربلا (عراق)، عراق کے شہر کربلا میں حضرت امام حسین کے روضے کے احاطے میں شہید ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔
ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو آج مشہد میں سپرد خاک کیا جائے گا، خامنہ ای کی تدفین امام علی رضا کے روضہ اقدس کے احاطے میں کی جائے گی۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ آیت اللہ خامنہ ای کے جنازے کے جلوس میں لاکھوں افراد شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ ایران کے مرحوم سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور جلوسوں میں لاکھوں افراد نے شرکت کی ہے۔ تہران میں بڑے پیمانے پر ابتدائی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کی میت نجف اور کربلا میں مزید تقاریب کے لیے عراق لے جائی گئی، گزشتہ روز ایران کے شہر قُم میں تاریخی جلوسِ جنازہ برآمد ہوا تھا جس میں لاکھوں افراد نے نم آنکھوں کے ساتھ اپنے رہبرِ اعلیٰ کو الوداع کہا۔
قُم میں جلوسِ جنازہ کے بعد شہید سید علی خامنہ ای اور ان کے اہلِ خانہ کی میتیں رات کے وقت عراق منتقل کی گئی تھیں۔ اور آج اُن کی تدفین ان کے آبائی شہر مشہد میں روضۂ امام رضا علیہ السلام کے احاطے میں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
نیویارک، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی شدید کشیدگی اور جیو پولیٹیکل صورتحال کے باعث بین الاقوامی مارکیٹوں میں خام تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 6.39 فیصد اضافے کے بعد 80 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی ساڑھے چھ فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت 75 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
معاشی ماہرین کے مطابق مشرق وسطیٰ کے حالات اور تیل کی سپلائی معطل ہونے کے خدشات کی وجہ سے عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں مزید اتار چڑھاؤ کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکہ نے آبنائے ہرمز میں کمرشل جہازوں کو نشانہ بنانے پر ایران کو مورد الزام ٹھہرایا اور تیل بیچنے پر پھر پابندی لگا دی۔ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کے بعد امریکہ نے 21 اگست تک ایران کو تیل بیچنے کی اجازت دی تھی تاہم اب امریکی محکمہ خزانہ نے نئی پاپندی لگا کر اس مدت کو 17جولائی تک محدود کر دیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایران کی اقوام متحدہ کو اسرائیل کی جانب سے سپریم لیڈر کو قتل کی کھلی دھمکی پر وارننگ
دنیا1 week agoامریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے پیدائشی شہریت برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو “بڑی غلطی” قرار دیا
جموں و کشمیر1 week agoسری نگر میں کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر کی غیر منقولہ جائیداد ضبط
ہندوستان1 week agoبی جے پی نے بھگوان رام کے نام کا صرف سیاسی استعمال کیا: کیجریوال
ہندوستان1 week agoکھرگے کا الزام: مرکز منریگا کو کمزور کر رہا ہے، زیر التوا بقایا جات اور نئی دیہی روزگار اسکیم پر وزیر اعظم سے جواب طلب کیا
دنیا1 week agoدوحہ میں امریکی حکام کے ساتھ ملاقات،ایران کی تردید
دنیا1 week agoامریکہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں مستقل سفارتخانہ تعمیر کرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کردیے
دنیا1 week agoقطر میں امریکہ سے ملاقات کا شیڈول طے نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا1 week agoوینیزویلا زلزلے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 1943 ہوئی، 10500 سے زیادہ زخمی
دنیا1 week agoعراقچی کی فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو، مفاہمتی یادداشت پر تبادلۂ خیال
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا چوری پر ایس آئی ٹی رپورٹ عام کرے حکومت : کانگریس
ہندوستان7 days agoموہن یادو پر لگے گھوٹالوں کے الزامات پر بی جے پی کی خاموشی تشویشناک: کانگریس








































































































