دنیا
ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں، برطانوی وزیراعظم
لندن، برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
پارلیمنٹ سے الوداعی خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے سیاسی سفر کا اختتام ہے ہر وزیراعظم جب اقتدار کی مشعل تھامتا ہے تو وہ جانتا ہے ایک دن اسے یہ آگے منتقل کرنی ہے۔
کیئر اسٹارمر نے کہا کہ 6سال کے دوران لیبر پارٹی نے تاریخی شکست سے شاندار فتح تک کا سفر طے کیا، دو سال دور حکومت کے بعد ملک کو پہلے سے بہتر حالت میں چھوڑ کر جا رہا ہوں۔
کیئراسٹارمر آئندہ دنوں میں باضابطہ طور پر اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے جس کے بعد اینڈی برنم برطانیہ کے نئے وزیراعظم کا عہدہ سنبھالیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
تازہ ترین
آبنائے ہرمز امریکہ کی شرارتوں کے خاتمے تک بند رہے گی: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک بند رہے گی جب تک امریکہ کی شرارتوں کا خاتمہ نہیں ہو جاتا۔
آئی آر جی سی نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ امریکی فوج نے خلاف ورزی کرنے والے جہازوں کو نشانہ بنانے کے بہانے ایرانی فوجی اڈوں پر حملے کیے تاکہ اپنی ناکامی اور بے بسی کو چھپا سکے۔
بیان کے مطابق کوئی بھی بحری جہاز ایرانی ناکہ بندی کی خلاف ورزی کرنے یا امریکی افواج کا ساتھ دینے کی ہمت نہیں کر سکا، اس لیے کسی جہاز کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔
ایران کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے اپنے آپریشن صاعقہ کے آٹھویں مرحلے کے تحت خطے میں امریکی فوجی اڈوں پر ڈرون حملوں کی نئی لہر شروع کر دی ہے۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق ایرانی فوج نے دھماکہ خیز ڈرونز کے ذریعے اردن کے الازرق فضائی اڈے پر موجود امریکی ایف-18 لڑاکا طیاروں کی پوزیشنز اور بڑے فوجی ساز و سامان کے ہینگرز کو دوسری مرتبہ نشانہ بنایا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
بمپور گیریژن پر امریکی حملہ، 7 ایرانی فوجی شہید، ایران کا سخت جواب دینے کا انتباہ
تہران، ایرانی فوج نے کہا ہے کہ جنوب مشرقی ایرانشہر میں واقع بمپور گیریژن پر امریکی حملے میں 388 ویں بریگیڈ کے 7 اہلکار شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق فوج نے حملے کو بزدلانہ جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مناسب وقت پر فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ فوج کے بیان کے مطابق امریکی افواج نے 13 میزائل داغے، جنہوں نے فوجی بیرکس کے مختلف حصوں کو نشانہ بنایا، حملوں میں مہمان خانہ، گارڈ پوسٹس اور رہائشی سہولتوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج کا کہنا ہے کہ غیر فعال دفاعی اقدامات (Passive Defence Measures) کی بدولت جانی نقصان کو محدود رکھا گیا، جبکہ حملوں کا مقصد زیادہ سے زیادہ جانی نقصان پہنچانا تھا۔
دوسری جانب ایرانی حکومت کی ترجمان فاطمہ مہاجرانی نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ چند روز کے دوران جنوبی ایران پر امریکی حملوں میں 30 سے زائد شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا ہے کہ حکومت سوگوار خاندانوں سے اظہارِ تعزیت کرتی ہے اور جاں بحق افراد کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
فاطمہ مہاجرانی نے یہ بھی کہا کہ حکومت پوری قوت کے ساتھ عوام کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی، جنوبی ایران اس سر زمین کا دھڑکتا ہوا دل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
تہران، امریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ متعدد جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کو کر لیا۔
شپ ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق 11 میں سے 9 جہازوں نے ایرانی روٹ استعمال کرتے ہوئے آبنائے ہرمز کو پار کیا۔
ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز عبور کرنے والے جہازوں میں 2 ملین بیرل خام تیل لے جانے والا ایک ٹینکر، ریفائنڈ پراڈکٹ سے لدا ایک جہاز جبکہ لیکویفائڈ پیٹرولیم گیس لے جانے والے دو ٹینکرز بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
دنیا1 week agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا1 week agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا5 days agoشہید خامنہ ای کی آخری رسومات میں سوا 4 کروڑ سے زائد افراد نے شرکت کی: ایرانی میڈیا
دنیا6 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
ہندوستان5 days agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان5 days agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
ہندوستان1 week agoیو جی سی- نیٹ پیپر لیک پر گرمائی سیاست، راہل گاندھی نے بنایا مرکزکو نشانہ
دنیا1 week agoشہباز شریف اور فیلڈ مارشل اسی طرح کام کرتے رہے تو انہیں نوبیل انعام مل سکتا ہے: وکٹر گاؤ
دنیا1 week agoٹرمپ کا ایک بار پھر جنگ میں ایران کو شکست دینے اور امریکی فوج کے طاقتور ترین ہونے کا دعویٰ









































































































