ہندوستان
جی7 کے چھ ممبران سمیت سات ممالک آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی کوششوں میں شامل ہونے کے لیے تیار
نئی دہلی، جی 7 کے چھ ارکان جاپان، کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی—اور نیدرلینڈز نے تجارتی جہازوں پر ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے اور توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے آبنائے ہرمز کے ذریعے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی کوششوں میں شامل ہونے کی آمادگی ظاہر کی ہے
انہوں نے شہری انفراسٹرکچر بشمول تیل اور گیس کی تنصیبات پر ایرانی حملوں کی بھی مذمت کی۔ سات ممالک کے رہنماؤں نے جمعرات کی رات جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا، “ہم خلیج میں نہتے تجارتی جہازوں پر ایران کے حالیہ حملوں، تیل اور گیس کی تنصیبات سمیت شہری انفراسٹرکچر پر حملوں، اور ایرانی افواج کی جانب سے آبنائے ہرمز کی بندش کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔” انہوں نے بڑھتے ہوئے تنازع پر “گہری تشویش” کا اظہار کیا اور ایران سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی دھمکیوں، بارودی سرنگیں بچھانے، ڈرون اور میزائل حملوں اور تجارتی جہاز رانی کو روکنے کی دیگر کوششوں کو فوری طور پر بند کرے۔
انہوں نے ایران پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2817 کی تعمیل کرنے پر بھی زور دیا۔ بیان میں کہا گیا، “یو این ایس سی قرارداد 2817 کے مطابق، ہم اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بین الاقوامی جہاز رانی میں ایسی مداخلت اور توانائی کی عالمی سپلائی چین میں خلل بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔” انہوں نے شہری انفراسٹرکچر بشمول تیل اور گیس کی تنصیبات پر حملوں پر فوری اور جامع روک تھام کا مطالبہ کیا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ “جہاز رانی کی آزادی بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے، جس میں اقوام متحدہ کے سمندری قانون کے کنونشن کے تحت حقوق بھی شامل ہیں۔”
بیان میں کہا گیا کہ ایران کے اقدامات کے اثرات دنیا کے تمام حصوں کے لوگ محسوس کریں گے، خاص طور پر سب سے زیادہ کمزور طبقات۔ “ہم آبنائے کے ذریعے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کے لیے مناسب کوششوں میں تعاون کرنے کے لیے اپنی آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم ان ممالک کے عزم کا خیرمقدم کرتے ہیں جو اس حوالے سے ابتدائی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں۔”
اسٹریٹجک پٹرولیم ذخائر کے مربوط اجرا کی اجازت دینے کے بین الاقوامی توانائی ایجنسی (آئی ای اے ) کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے، انہوں نے توانائی کی منڈیوں کو مستحکم کرنے کے لیے دیگر اقدامات کرنے کا عزم کیا، جس میں پیداوار بڑھانے کے لیے تیل اور گیس پیدا کرنے والے مخصوص ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنا بھی شامل ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ وہ اقوام متحدہ اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے ذریعے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک کو مدد فراہم کرنے کے لیے بھی کام کریں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا، “بحری سلامتی اور جہاز رانی کی آزادی سے تمام ممالک کو فائدہ ہوتا ہے۔ ہم تمام ریاستوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قانون کا احترام کریں اور بین الاقوامی خوشحالی اور سلامتی کے بنیادی اصولوں کو برقرار رکھیں۔”
اگرچہ اس مشترکہ بیان کے لیے کسی مخصوص فزیکل میٹنگ کی اطلاع نہیں ملی، لیکن یہ 11 مارچ کو جی 7 رہنماؤں کی ایک ورچوئل میٹنگ کے بعد سامنے آیا ہے جہاں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تھا اور شہری انفراسٹرکچر پر حملوں کی مذمت کی تھی۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
نوروز پر راہل اور کھرگے نے دی مبارکباد، اتحاد اور خوشحالی کا دیا پیغام
نئی دہلی، کانگریس لیڈر راہل گاندھی اور کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے نوروز کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید، خوشحالی اور سماجی ہم آہنگی کا پیغام دیا مسٹر گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر “نوروز مبارک” کہتے ہوئے تمنا کی کہ یہ تہوار سب کی زندگیوں میں امید، خوشیاں اور خوشحالی لے کر آئے ان کا پیغام بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور اس میں تہوار کا ہمہ گیر جذبہ جھلکتا ہے۔
وہیں، کانگریس صدر کھرگے نے بھی ہم وطنوں کو نوروز کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے تجدید، امید اور نئی شروعات کی علامت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تہوار امن، خوشحالی اور سماجی اتحاد کا پیغام دیتا ہے۔ کھرگے نے خواہش ظاہر کی کہ یہ موقع سب کی زندگیوں میں سکھ، صحت اور باہمی ہم آہنگی لے کر آئے۔
پارسی برادری کا تہوار نوروز آمدِ بہار، تجدیدِ نو اور اندھیرے پر روشنی کی فتح کی علامت سمجھا جاتا ہے۔
ہندوستان میں پارسی برادری اپنی مالا مال ثقافتی روایات کے لیے جانی جاتی ہے اور ملک کی سماجی، صنعتی اور ثقافتی ترقی میں اس کا اہم رول رہا ہے۔ ایسے تہوار نہ صرف مذہبی عقیدت کی علامت ہیں، بلکہ مشترکہ ورثے اور اتحاد کے پیغام کو بھی مضبوط کرتے ہیں۔
سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ایسے مواقع پر مبارکباد دینا ملک کی ‘کثرت میں وحدت’ کی روایت کی عکاسی کرتا ہے، جہاں ہر برادری کے تہواروں کو یکساں احترام دیا جاتا ہے۔
یو این آئی۔ این یو
ہندوستان
دہلی میں بارش اور گرج چمک کا سلسلہ جاری رہے گا؛ محکمہ موسمیات نے یلو الرٹ جاری کر دیا
نئی دہلی، ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی ) کی جانب سے یلو الرٹ جاری کیے جانے کے بعد دہلی جمعہ کو ہلکی سے درمیانی بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ایک اور سلسلے کے لیے تیار ہے شہر کے کئی حصوں میں 20 مارچ کو بارش ہوئی، اور توقع ہے کہ بارش کا یہ سلسلہ دن بھر جاری رہے گا اپنے مقامی موسمی بلیٹن میں آئی ایم ڈی نے یلو الرٹ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ’’نظر رکھنے اور باخبر رہنے‘‘ کا مشورہ دیا ہے، اور دہلی میں بجلی کی گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے اوسط بارش اور 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی تیز ہواؤں کی پیش گوئی کی ہے۔
اس سے قبل محکمہ موسمیات نے کہا تھا کہ دہلی، نوئیڈا، دادری اور گریٹر نوئیڈا میں ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ اوسط بارش، بجلی اور 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
جمعرات کو دارالحکومت میں بارش اور تیز ہوائیں چلیں، جس نے اسے تین سالوں میں مارچ کا سب سے زیادہ مرطوب مہینہ بنا دیا، جہاں شہر میں اوسطاً 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ شہر کے بنیادی ویدر اسٹیشن صفدر جنگ میں 19 مارچ تک 9.4 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ عام طور پر ماہانہ اوسط 12.6 ملی میٹر ہوتا ہے۔
مارچ میں اس سے زیادہ بارش آخری بار 2023 میں ہوئی تھی، جب ماہانہ مجموعی بارش 50.4 ملی میٹر تک پہنچ گئی تھی، جو موجودہ سلسلے کی شدت کو ظاہر کرتی ہے۔
یواین آئی۔ایف اے
ہندوستان
مودی نے فرانس کے میکروں، عمان کے سلطان ہیثم اور ملائیشیا کے وزیر اعظم ابراہیم سے بات چیت کی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے مشرقِ وسطیٰ میں طویل عرصے سے جاری جنگ اور اس سے پیدا ہونے والے چیلنجوں کے درمیان جمعرات کو فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم سے فون پر بات چیت کی وزیر اعظم نے ان تینوں رہنماؤں سے مشرقِ وسطیٰ میں لڑائی کو روکنے اور اس کے بعد وہاں امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی راہ کو ترجیح دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسٹر مودی نے ان تینوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی الگ الگ فون کالز کی معلومات سوشل میڈیا کے ذریعے فراہم کیں۔
فرانس کے صدر مسٹر میکروں کے ساتھ ہونے والی بات چیت کے بارے میں وزیر اعظم نے ڈیجیٹل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر لکھا، “میں نے اپنے عزیز دوست، فرانس کے صدر ایمانوئل میکروں سے مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، کشیدگی کم کرنے کی فوری ضرورت اور بات چیت و سفارت کاری کے راستے پر واپسی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔”
وزیر اعظم نے اسی پوسٹ میں مزید لکھا، “ہم اس خطے اور اس سے آگے بھی امن و استحکام کو فروغ دینے کے لیے اپنے قریبی ہم آہنگی کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔”
عمان کے سلطان سے بات چیت کے بارے میں مسٹر مودی نے کہا، “اپنے بھائی، عمان کے سلطان ہیثم بن طارق سے بھی بامعنی بات چیت ہوئی اور عمان کے عوام کو پیشگی عید کی مبارکباد دی۔”
دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے اس بارے میں اپنی پوسٹ میں کہا، “ہم اس بات پر متفق ہوئے کہ کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی بحالی کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہیے۔” مسٹر مودی نے کہا کہ ہندوستان نے عمان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی دوبارہ سخت مذمت کی ہے اور عمان میں مقیم ہندوستانی شہریوں سمیت وہاں موجود ہزاروں غیر ملکیوں کی محفوظ واپسی یقینی بنانے کے لیے عمان کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا، “ہندوستان اور عمان آبنائے ہرمز کے راستے سے محفوظ اور آزادانہ جہاز رانی کی سہولت کے حق میں ہیں۔”
مسٹر مودی نے وزیر اعظم ابراہیم اور ملائیشیا کے عوام کو آنے والے تہوارعید الفطر کی دلی مبارکباد پیش کی۔
مسٹر مودی اور ملائیشیا کے وزیر اعظم مسٹر ابراہیم نے بات چیت میں مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے اور جلد امن بحال کرنے کے لیے مذاکرات کا راستہ اپنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ مسٹر مودی نے کہا کہ اس گفتگو میں “ہم نے مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر بحث کی اور مذاکرات و سفارت کاری کے ذریعے کشیدگی کم کرنے اور جلد امن کی بحالی کے اپنے مشترکہ عزم کو دہرایا۔”
مشرقِ وسطیٰ میں 28 فروری سے ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی فوجی مہم کے بعد وہاں طیاروں، میزائلوں اور ڈرونز سے شدید جنگ جاری ہے۔ ایران کی فوج خطے میں امریکہ کو فوجی اڈوں کے لیے جگہ دینے والے ممالک کی معاشی تنصیبات اور بنیادی ڈھانچے پر حملے کر رہی ہے۔ ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کا راستہ روک دیا ہے جس سے دنیا بھر میں تیل کی ترسیل متاثر ہوئی ہے اور خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔
یواین آئی۔ایف اے
دنیا6 days agoکیا نیتن یاہو مر چکے ہیں سرکاری اکاؤنٹ سے نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو وائرل
دنیا5 days agoایران کا بڑا بیان: بغیر ضمانت اور ہرجانے کے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں
جموں و کشمیر6 days agoجامع مسجد کی پابندیوں پر منتخب نمائندوں کی خاموشی پر میرواعظ کی سخت تنقید
دنیا4 days agoاسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشمیری رہنماؤں نے سپریم کورٹ کی جانب سے شبیر شاہ کی ضمانت کا خیر مقدم کیا
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ جیت چکے، لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے : ڈونلڈ ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کی شاندار افتتاحی تقریب 🌷
دنیا1 day agoہمارا صبر لامحدود نہیں، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے: سعودی عرب
دنیا7 days agoجی 7 ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران کے خلیجی ممالک پر 3133 سے زائد حملے، 17 امریکی تنصیبات کو نقصان
دنیا1 week agoاب ایران کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے:باقر قالیباف
دنیا6 days agoامریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ












































































































