دنیا
امریکہ کی اپنے شہریوں کو عراق چھوڑنے کی ہدایت
بغداد، عراق کے شہر بغداد میں موجود امریکی سفارت خانے نے اپنے شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران سے منسلک مسلح گروہوں کی جانب سے حملوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔
بیان کے مطابق امریکی شہریوں اور مفادات کو نشانہ بنائے جانے کا خدشہ موجود ہے۔
امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ عراق اور کردستان ریجن میں ہوٹلز اور ایئر پورٹس ممکنہ اہداف ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔
ایران جنگ کے 21 ویں روز ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف آپریشن وعدہ صادق چار کی 66 ویں لہر کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا نام ’یا زہرہ‘ رکھا گیا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی قاسم سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کی یاد میں کی گئی جب کہ اس حوالے سے میزائل اور ڈرون فائر کرنے کے مناظر جاری کیے گئے ہیں۔
ایران کی جانب سے حملے تل ابیب اور مقبوضہ علاقوں کے اہم اہداف پر کیے گئے ہیں۔ جب کہ پاسداران انقلاب نے اس لہر میں امریکی فوجی اڈوں کو بھی نشانہ بنانے کا اعلان کیا ہے۔
ان حملوں میں قدر، خرمشہر، خیبر شکن، قیام اور ذوالفقار میزائل استعمال کیے گئے ہیں، جو ٹھوس اور مائع ایندھن والے، ملٹی وار ہیڈ کے حامل ہیں جب کہ ڈرون حملے بھی 66 ویں لہر کا حصہ ہیں۔
پاسداران انقلاب نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو جنگ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم انہیں نہیں چھوڑیں گے اور یہ کارروائیاں جاری رہیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
مسلم امہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف خاموشی توڑ دے: ایردوان
انقرہ، صدر رجب طیب ایردوان نے اپنے انڈونیشیائی ہم منصب پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر بات چیت میں مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعے کو فوری طور پر ختم کرنے کی درخواست کی۔
جمعرات کو ہونے والی گفتگو کے دورانترک صدر نے کہا کہ ایران کے خلاف حملوں سے شروع ہو کر خلیجی ممالک تک پھیلنے والا تشدد کی لہر اب فوری طور پر ختم ہونی چاہیئے۔
انہوں نے مسجدِ اقصیٰ کو نشانہ بنانے والی اسرائیلیل جارحیت کو “ناقابلِ قبول” قرار دیا اور کہا کہ “مسلم برادریوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے داخلے میں رکاوٹ ڈال کر اسلام قبلہ اول کے مستقبل کو خطرے میں ڈالنے پر خاموش نہ رہیں۔
دونوں صدور نے دوطرفہ تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی گفتگو کی۔
ایران پر حملوں اور بعد ازاں جوابی ضربوں کے بعد پورے مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور یہ ضربیں خلیجی ممالک تک پھیل چکی ہیں، جس سے ایک وسیع تر علاقائی تنازع کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔
ترکیہ نے خود کو سفارت کاری کے مضبوط حامی کے طور پر پیش کیا ہے، اور بارہا تمام فریقین سے مزید اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کی اپیل کی ہے اور ایسے تنازعات کے علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی پر مرتب ہونے والے خطرات کی وارننگ دی ہے۔
انقرہ نے مذہبی اور ثقافتی مقامات کے تحفظ، خاص طور پر مقبوضہ مشرقی یروشلم میں موجود مقدس مقامات کے تحفظ کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجدِ اقصیٰ، جو اسلام کی مقدس ترین جگہوں میں سے ایک ہے اس کی حیثیت مسلم دنیا میں ایک نہایت حساس معاملہ بنی ہوئی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صدر ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو اسرائیل نے حملوں پر مجبور کیا نہ کر سکتا تھا۔
تل ابیب میں عالمی میڈیا کو بریفنگ میں نیتن یاہو نے کہا کہ ایران جنگ لوگوں کی سوچ سے بھی تیزی سے ختم ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کی میزائل سازی اور یورینیم افزودگی صلاحیت ختم کر دی۔
انہوں نے کہا کہ ساؤتھ پارس پر حملہ اسرائیل نے کیا، ٹرمپ نے مزید حملوں سے روک دیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ایرانی قیادت میں دراڑیں نظر آ رہی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صیہونی حکومت کی نوعیت ریاستی دہشت گردی پر مبنی : مسعود پزشکیان
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی نوعیت ریاستی دہشت گردی پر مبنی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف امریکی جارحیت اور شہید رہنما کے قتل میں جو کچھ ہوا وہ بین الاقوامی تنازعات کے لیے ایک نیا طریقہ ہے جو دنیا کے قانونی نظام کو تباہ کر دے گا۔
صدر پزشکیان نے خبردار کیا کہ اگر عالمی برادری اس بحران کے خلاف مضبوطی سے کھڑی نہ ہوئی تو اس شعلے کی آگ بہت سے لوگوں کو جلا دے گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoکیا نیتن یاہو مر چکے ہیں سرکاری اکاؤنٹ سے نیتن یاہو کی ’’چھ انگلیوں‘‘ والی ویڈیو وائرل
دنیا5 days agoایران کا بڑا بیان: بغیر ضمانت اور ہرجانے کے جنگ کا خاتمہ ممکن نہیں
جموں و کشمیر6 days agoجامع مسجد کی پابندیوں پر منتخب نمائندوں کی خاموشی پر میرواعظ کی سخت تنقید
دنیا4 days agoاسرائیلی صدرکمزورشخص ہے، نیتن یاہو وزیراعظم نہ ہوتا تو اسرائیل کا وجود بھی نہ ہوتا: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoکشمیری رہنماؤں نے سپریم کورٹ کی جانب سے شبیر شاہ کی ضمانت کا خیر مقدم کیا
دنیا1 week agoایران کے خلاف جنگ جیت چکے، لیکن جلد نکلنا نہیں چاہتے : ڈونلڈ ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایشیا کے سب سے بڑے ٹیولپ گارڈن کی شاندار افتتاحی تقریب 🌷
دنیا1 day agoہمارا صبر لامحدود نہیں، ایران کو نتائج بھگتنا ہوں گے: سعودی عرب
دنیا7 days agoجی 7 ممالک کا ٹرمپ سے ایران جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران کے خلیجی ممالک پر 3133 سے زائد حملے، 17 امریکی تنصیبات کو نقصان
دنیا1 week agoاب ایران کسی بھی مقام کو نشانہ بنا سکتا ہے:باقر قالیباف
دنیا6 days agoامریکی فوج نے جزیرہ خارک پر ایران کے فوجی ٹھکانوں پر بمباری کی: ٹرمپ












































































































