جموں و کشمیر
جموں و کشمیر میں رونما ہونے والی تبدیلیوں نے مجھے بے حد متاثر کیا: سی پی رادھا کرشنن
سری نگر، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے جمعرات کو کہا کہ جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں اور ڈل جھیل کے حسین نظاروں نے انہیں بے حد متاثر کیا۔
نائب صدر،جو کشمیر یونیورسٹی کی 21ویں تقسیم اسناد تقریب میں شرکت کے لیے گذشتہ شام سری نگر پہنچے،نے جمعرات کی صبح جھیل ڈل کی سیر کی اور اس کے دلکش قدرتی نظاروں سے محظوظ ہوئے۔
انہوں نے اپنے ‘ایکس’ ہینڈل پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں نے آج صبح سری نگر میں جھیل ڈل کی سیر کے دوران اس کے لا زوال حسن،شفاف پانی اور دلکش قدرتی مناظر کا تجربہ کیا’۔
ان کا کہنا تھا: ‘میں جموں وکشمیر میں رونما ہونے والی انقلابی تبدیلیوں، بشمول بہتر بنیادی ڈھانچے اور بہتر رابطہ سہولیات سے بے حد متاثر ہوا’۔
انتطامیہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے نائب صدر نے کہا: ‘میں انتظامیہ کی ان کوششوں کو سراہتا ہوں جو ماحولیاتی سیاحت کے فروغ، قدرتی ورثے کے تحفظ اور مقامی برادریوں کے لئے روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لئے کی جا رہی ہیں’۔
انہوں نے کہا: ‘ان اقدامات نے نہ صرف سیاحت کو فروغ دیا ہے بلکہ جموں وکشمیر میں امن، تری اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے’۔
یو این آئی ایم افضل۔ایف اے
جموں و کشمیر
عروج ناصر میر کو یونیورسٹی آف کشمیر کے کانووکیشن میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا
بارہمولہ،
گانتمولہ، نارواو بارہمولہ کی رہائشی اور مسٹر ناصر حسین میر کی صاحبزادی عروج ناصر میر کو یونیورسٹی آف کشمیر کے ، 21ویں کانووکیشن کے موقع پر بیچلر آف وِژول آرٹس میں گولڈ میڈل سے نوازا گیا۔
یہ اعزاز انہیں شعبہ فائن آرٹس میں نمایاں تعلیمی کارکردگی پر دیا گیا۔ تقریب کے دوران یہ تمغہ نائب صدرِ ہند کی جانب سے پیش کیا گیا۔
عروج کی اس کامیابی کو مقامی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
جموں و کشمیر
اودھم پور اور ریاسی میں غیر قانونی کان کنی کے خلاف اے سی بی کی بڑی کارروائی
جموں، اینٹی کرپشن بیورو نے اودھمپور اور ریاسی اضلاع میں دو روزہ خصوصی کارروائی کے دوران متعدد اسٹون کرشر یونٹس پر چھاپے مارے اور بڑے پیمانے پر غیر قانونی کان کنی کے شواہد برآمد کیے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب بیورو کو جموں صوبے کے مختلف حصوں میں ممنوعہ معدنیات کی غیر قانونی نکاسی سے متعلق متعدد شکایات موصول ہوئیں۔
ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ کچھ معدنیات ٹھیکیداروں اور محکمۂ مائننگ و ایکولوجی کے چند اہلکاروں کے درمیان مبینہ گٹھ جوڑ کے باعث غیر قانونی سرگرمیوں کو خفیہ طور پر جاری رہنے کی اجازت دی جارہی تھی۔ انہی اطلاعات کی بنیاد پر اے سی بی کی ٹیموں نے دو دن تک مربوط چھاپہ مار کارروائیاں کیں جن کی قیادت متعلقہ محکموں کے گزٹیڈ افسران کر رہے تھے۔
چھاپوں کے دوران متعدد مقامات سے اہم ریکارڈ، الیکٹرانک ڈیوائسز اور دیگر قابلِ ثبوت دستاویزات ضبط کی گئیں۔ افسران کے مطابق کارروائی کے دوران بڑی تعداد میں جعلی ’فارم اے‘ ٹرانزٹ پاسز بھی برآمد ہوئے، جن کا استعمال معدنیات کی غیر قانونی نقل و حمل کے لیے کیا جاتا تھا۔
حکام نے بتایا کہ جن تمام اسٹون کرشر یونٹس کا معائنہ کیا گیا وہ قواعد و ضوابط کی سنگین خلاف ورزیوں کے مرتکب پائے گئے اور غیر قانونی کان کنی میں ملوث تھے، جس سے ماحولیات کو شدید نقصان پہنچ رہا تھا۔
اے سی بی نے ضبط شدہ ریکارڈ کی جانچ اور اس پورے نیٹ ورک میں شامل افسران، ٹھیکیداروں اور دیگر افراد کے رول کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ بیورو کے مطابق قدرتی وسائل کے بے دریغ استحصال اور بدعنوانی کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی تاکہ ایسے غیر قانونی دھندوں پر مؤثر طریقے سے روک لگائی جاسکے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر
غزہ میں نسل کشی عالمی اخلاقیات پر سوالیہ نشان: جامع مسجد میں میرواعظ کا اہم خطاب
سری نگر،رمضان المبارک کے دوسرے جمعہ کے موقع پر تاریخی جامع مسجد سرینگر میں ہزاروں فرزندانِ توحید کے ایک عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظِ کشمیرمولوی محمد عمر فاروق نے مشرقِ وسطیٰ کے مسلسل بگڑتے ہوئے حالات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے فلسطین کے لیے فوری انصاف اور خطے میں پائیدار امن یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیل کی جانب سے جاری ظلم و جبر نے فلسطینی عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ بین الاقوامی احتساب کے فقدان نے اسرائیل کو مزید دلیر بنا دیا ہے اور وہ جانتے بوجھتے ہوئے اپنی غیر انسانی کارروائیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔
میرواعظ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کو باقاعدہ شکل دینا، انہیں ان کی سرزمین سے بے دخل کرنا اور غزہ میں جاری نسل کشی، عالمی قانون اور عالمی اخلاقیات کے لیے ایک بدترین دھبہ ہے۔
انہوں نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی امریکی فوجی موجودگی کو بھی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پورے خطے کو ایک بڑے تصادم کی طرف دھکیلنے کا باعث بن سکتی ہے، جس کے اثرات عالمی امن تک پھیل سکتے ہیں۔
کشمیر اور ایران کے دیرینہ ثقافتی و مذہبی روابط کا ذکر کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ بڑی تعداد میں کشمیری طلبہ ایران میں زیرِ تعلیم ہیں، جس کے باعث وہاں جنگی نوعیت کی صورتحال سے والدین اور اہلِ خانہ سخت پریشان ہیں۔ انہوں نے ایرانی عوام، وہاں مقیم کشمیری طلبہ اور پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خصوصی دعا کی۔
خطے کی دوسری صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے میرواعظ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں مسلم ممالک ماہِ مقدس میں آپس میں برسرِپیکار ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔
یو این آئی۔ ارشید بٹ
جموں و کشمیر1 week agoکشمیر میں نئی ریلوے لائنوں کا سروے مکمل، حکومت کا زمین مالکان کو مکمل معاوضہ دینے کا یقین
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر ہائی کورٹ نے ایم ایل اے معراج ملک کی ’پی ایس اے‘ نظربندی کیس میں فیصلہ محفوظ کر لیا
جموں و کشمیر6 days agoآرٹیکل 370 اب تاریخ کا حصہ، بحالی ناممکن: سنیل شرما
جموں و کشمیر3 days agoٹی ای ٹی کو جموں وکشمیر میں فوری طور نافذ کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے: سکینہ یتو
دنیا9 hours agoامریکہ-ایران کے جوہری مذاکرات،پیش رفت کا اعلان
جموں و کشمیر1 week agoکپواڑہ: نوگام سیکٹر میں پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزی، بھارتی چوکیوں پر چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ
جموں و کشمیر1 week agoبنگلہ دیش میڈیکل کالج داخلہ فراڈ معاملہ:چار ملزموں کے خلاف چارج شیٹ داخل: ای او ڈبلیو
دنیا2 days agoمسلم ارکان کانگریس الہان عمر اور رشیدہ طلیب کو امریکہ سے نکال دینا چاہیے: ٹرمپ
دنیا3 days agoامریکی صدر کی سپریم کورٹ کے ٹیرف سے متعلق فیصلے پر پھر شدید تنقید
دنیا3 days agoڈیل نہیں ہوئی تو یہ ایران کیلئے بہت بُرا دن ہوگا: ٹرمپ کا انتباہ
جموں و کشمیر5 days agoجموں میں دو افراد گرفتار، تیز دھار والا ہتھیار ضبط: پولیس
دنیا1 week agoجنگ نہیں چاہتے لیکن حملہ ہوا تو دشمن کے اڈوں اور اثاثوں کو نشانہ بنائیں گے: ایران


































































































