دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ رکن کی موت

بیروت/یروشلم، لبنان کے ذرائع اور اسرائیلی فوج کے مطابق، جمعرات کی دوپہر جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حزب اللہ کا ایک رکن مارا گیا۔
لبنان کی سرکاری قومی خبر رساں ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ جمعرات کی دوپہر سرحدی گاؤں مجدل سیلم کے داخلی راستے پر ایک اسرائیلی ڈرون نے ایک پک اپ ٹرک کو نشانہ بنایا۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے ایمرجنسی آپریشنز سینٹر نے تصدیق کی کہ حملے میں ایک شہری ہلاک ہوا۔ ایک سکیورٹی ذریعے نے مقتول کی شناخت حزب اللہ کے رکن محمد علاء الدین کے طور پر کی۔
اسرائیلی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں ایک دہشت گرد مارا گیا جو علاقے میں فوجی بنیادی ڈھانچے کی بحالی کے لیے حزب اللہ کی کوششوں میں شامل تھا۔
این این اے نے اسرائیلی فضائی سرگرمیوں میں اضافے کی بھی اطلاع دی، جس میں آٹھ جنگی طیارے “بعلبک شہر کے اوپر بلند پرواز کرتے ہوئے جنوب مشرق کی جانب مشرقی پہاڑی سلسلے کی طرف بڑھے”جبکہ ایک ڈرون نے شام کے وقت سرحدی گاؤں کے قریب بم گرائے۔
امریکہ اور فرانس کی ثالثی سے نومبر 2024 میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان ہوئے جنگ بندی معاہدے کے باوجود، اسرائیلی فوج کبھی کبھار لبنان پر حملے کرتی رہتی ہے۔
اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ ان حملوں کا مقصد حزب اللہ کے خطرات کو ختم کرنا ہے اور اس نے لبنانی سرحدی علاقے میں پانچ مقامات پر اپنی فوج تعینات کر رکھی ہے۔
یوا ین آئی۔ این یو۔
دنیا
ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایرانی موقف سے خوش نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ تو چل رہا ہے لیکن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے صرف دو ہی آپشن موجود ہیں، یا تو اسے ختم کر دیا جائے یا پھر کوئی باقاعدہ ڈیل کی جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے، دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے عراق کے نامزد وزیراعظم سے بات کی ہے اور وہ ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے اٹلی اور اسپین کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چین کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ دورہِ چین بہت شاندار رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز پر مبنی ایک مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، تاکہ اسے پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔
یو این آٓئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یوم مزدور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر فوجی میدان میں برتری ثابت کرنے کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اسے شکست دینی ہے۔
مجتبٰی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ فوجی معرکے میں اپنی ترقی اور برتری کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور اب دشمنوں کو معاشی و ثقافتی جہاد کے میدان میں بھی مایوس اور شکست دینی ہوگی۔ سپریم لیڈر نے کہا ایرانی عوام مقامی طور پر تیار اشیا کے استعمال کو ترجیح دیں اور کاروباری افراد اپنا نقصان ہونے پر کسی کو ملازمت سے نکالنے سے گریز کریں۔
قبل ازیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا تھا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب اس وقت سے تشکیل پا رہا ہے جب 28 فروری کو ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا اور آبی گزرگاہ میں دشمن کی زیادتیوں کا خاتمہ کرے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے تمام خلیجی ممالک کے لیے سکون، ترقی اور معاشی فوائد آئیں گے۔ آج خطے میں دنیا کے غنڈہ عناصر کی جانب سے سب سے بڑی فوجی تعیناتی اور جارحیت کے دو ماہ بعد، اور امریکا کی اپنے منصوبوں میں شرمناک ناکامی کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب کھل رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ








































































































