دنیا
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے امریکہ کا نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا
واشنگٹن، آبنائے ہرمز میں جہازرانی بحال کرنے کیلئے امریکہ کا نیا اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا۔
امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق امریکہ نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت بحال کرنے کے لیے ایک نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کی کوشش شروع کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس منصوبے کو ’Maritime Freedom Construct‘ (ایم ایف سی) کا نام دیا گیا ہے جس کا ذکر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منگل کے روز امریکی سفارت خانوں کو بھیجے گئے ایک کیبل میں کیا گیا۔ اخبار کے مطابق کیبل میں امریکی سفارتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دیگر ممالک کو اس اتحاد میں شامل ہونے پر آمادہ کریں۔
کیبل کے مطابق امریکہ کی قیادت میں قائم ہونے والا یہ اتحاد معلومات کے تبادلے، سفارتی ہم آہنگی اور پابندیوں کے نفاذ پر کام کرے گا۔ اخبار کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے اس حمایت کی درخواست ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ دیگر ممالک کو بھی آبنائے ہرمز کے موجودہ اور مستقبل کے انتظام میں شریک کرنا چاہتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ اتحاد محکمہ خارجہ اور امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے مشترکہ تعاون سے کام کرے گا جہاں محکمہ خارجہ سفارتی مرکز کا کردار ادا کرے گا جبکہ سینٹکام کمرشل شپنگ کے لیے ریئل ٹائم بحری معلومات فراہم کرے گی اور شراکت دار افواج کے درمیان معلومات کے تبادلے کو مربوط بنائے گی۔ اخبار کے مطابق ایک سینئر امریکی عہدیدار نے اس منصوبے کے حوالے سے کہا کہ یہ صدر ٹرمپ کے پاس موجود کئی سفارتی اور پالیسی آپشنز میں سے ایک ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گڑھی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
واشنگٹن۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد پہلی بار کانگریس کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انہوں نے جنگی اقدامات کا بھرپور دفاع کیا اور مخالف ارکان پر برس پڑے۔
سماعت کے دوران کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ رکن جان گارامندی نے ایران جنگ کو ‘دلدل’ قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی اور معاشی تباہی قرار دیا، جس پر وزیر دفاع سخت غصے میں آگئے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ اسے دلدل کہہ کر ہمارے دشمنوں کو پراپیگنڈے کا موقع دے رہے ہیں، اس بیان پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔’ انہوں نے ڈیموکریٹس کو لاپروا، عیب جو اور شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ‘ایک طرف آپ فوجیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری طرف دو ماہ کے مشن کو دلدل کہہ رہے ہیں، آپ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ ایران جنگ کوئی دلدل نہیں ہے۔’
دورانِ سماعت وزیر دفاع نے امریکی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کیے۔ ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلی کے سوال پر پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ امریکہ کے خالی ہونے والے اسلحہ کے ذخائر کی بحالی میں چند مہینوں سے لے کر کئی برس لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ گولہ بارود راتوں رات تیار نہیں کیا جا سکتا اور اس عمل کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔ ڈیموکریٹس امریکا کے ایک طویل المدتی تنازع میں پھنسنے کی وارننگ دے رہے ہیں جبکہ دفاعی انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ کارروائیاں وقت اور فوجی لحاظ سے محدود منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ع ۔
دنیا
امریکی صدر کا جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر حملے دوبارہ شروع کرنے کا اشارہ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی کے خاتمے اور ایران پر دوبارہ حملوں کا اشارہ دیدیا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ممکنہ طور پر جنگ بندی کے خاتمے سے متعلق سوال پر جواب دیا کہ مجھے نہیں لگتا کہ اس کی ضرورت ہے لیکن شاید پڑ بھی سکتی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ایران کے خلاف فوجی آپریشن بہت پہلے شروع کر دینا چاہیے تھا، انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے ایران کی 90 فیصد میزائل کی فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر لگائی گئی پابندیں کامیاب ہیں، ایران کی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا اور ایران معاہدہ کرنے کیلئے بیتاب ہے۔
صدر ٹرمپ بولے ایرانی قیادت کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال ایک بڑا مسئلہ ہے کیونکہ کسی کو معلوم نہیں کہ وہاں اصل لیڈر کون ہے۔ امریکی صدر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران یہ بھی کہا کہ ایران کو فٹبال ورلڈکپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔ امریکی صدر نے ایک مرتبہ پھر پاکستان کے وزیراعظم کا ذکر کیا اور کہا کہ میں نے 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان اور ہندوستان کی جنگ بھی اس میں شامل ہے۔
صدر ٹرمپ بولے پاکستان اور ہندوستان کی جنگ میں 11 طیارے گر چکے تھے، وزیراعظم پاکستان نے مجھ سے کہا کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ امریکی صدر نے کہا ایران جنگ ختم ہوتے ہی تیل وگیس کی قیمتیں فوراً کم ہوجائیں گی، انہوں نے آبنائے ہرمز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز استعمال نہیں کرتے، ہمارے پاس بہت تیل ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں











































































































