دنیا
عین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں تاخیر اسرائیلی حملے کے سبب
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عین وقت پر امریکہ ایران امن معاہدے میں ہونے والی تاخیر کی وجہ بتا دی ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل کا وزیر اعظم نیتن یاہو اگر بیروت پر حملہ نہ کرتا تو اب تک ایران سے معاہدے پر دستخط بھی ہوچکے ہوتے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملے کے بعد صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ٹیلی فونک گفتگو میں گالم گلوچ بھی کی، امریکی صدر اسرائیلی حملے پر نیتن یاہو سے شدید ناراض ہوئے اور کھری کھری سنا دیں۔
ایکسیوس سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا نیتن یاہو کے پاس فیصلے کرنے کی کوئی عقل یا سمجھ بوجھ نہیں ہے، ان کو اس وقت بے وقوفانہ حملے کی کیا ضرورت تھی؟ ٹرمپ نے صاف کہہ دیا نیتن یاہو کے پاس حالات سمجھنے کی صلاحیت نہیں ہے۔
انھوں نے کہا بیروت پر اسرائیلی حملے سے ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کا عمل متاثر ہوا، ٹرمپ کے مطابق نیتن یاہو کی حرکت کی وجہ سے ایران سے معاہدے پر دستخط میں تاخیر پیدا ہو گئی۔ ٹرمپ نے کہا اسرائیلی وزیر اعظم نے بہت برا کیا، مجھے یقین نہیں آ رہا، ہم دستخط کرنے جا رہے تھے۔ امریکی صدر کی گالم گلوچ کے بعد نیتن یاہو نے اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلا لیا، عرب میڈیا کے مطابق ایرانی میزائلوں کے ڈر سے نیتن یاہو کی سیکیورٹی کابینہ کا اجلاس بنکرز میں ہوگا۔
صدر ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر لکھا ’’ہم معاہدے کے قریب ہیں، اسرائیل رکاوٹ نہ بنے، بیروت پر آج حملہ کسی صورت نہیں ہونا چاہیے تھا، اسرائیل نے ایک معمولی حملے کا جواب دیا، ہم ایسے معاہدے کے بہت قریب ہیں، جو لبنان سمیت پورے خطے میں امن لائے گا۔‘‘ انھوں نے لکھا ’’یہ ایک پائیدار امن کی شروعات ہو سکتی ہے، اسے برباد نہ کریں۔‘‘
واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ اپنی سالگرہ کے موقع پر (14 جون) ایران سے معاہدے پر دستخط چاہ رہے تھے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکہ معاہدے پر سیخ پا
تل ابیب، اسرائیلی وزیر بن گویر ایران امریکہ معاہدے پر چراغ پا ہوگئے اور معاہدہ ماننے سے انکار کردیا۔
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکےقومی سلامتی وزیربن گویرنے ایران امریکہ معاہدےکی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کا معاہدہ ہمیں پابندنہیں کرتا، ہم اس معاہدےمیں پارٹی نہیں ہیں۔ بن گویر نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ ہماری سلامتی کی ضمانت فراہم نہیں کرتا، ہم حزب اللہ کے مکمل خاتمے سے کم کسی بھی چیز پر مطمئن نہیں ہو سکتے۔
اسرائیلی وزیر کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کے زیر قبضہ زمین کےایک انچ سےبھی دستبردارنہیں ہونگے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان
تہران، ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ہم کسی بھی طاقت کے سامنے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔
ایک بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ ایرانی عوام کے سامنے خود کو جوابدہ اور ذمہ دار سمجھتے ہیں، قومی مفادات کے تحفظ پر غداری کے الزامات افسوسناک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق ذمہ داریاں نبھانے والوں کو نشانہ بنانا ناانصافی ہے، تنقید معاشرے کا حق ہے مگر شرافت کے تقاضے بھی ضروری ہیں۔
یاد رہے کہ امریکہ ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ اسرائیل کے پاس شکست تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا: خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز
تہران، ایران نے خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز نے امن معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے پاس شکست تسلیم کرنے اور ہتھیار ڈالنے کے سوا کوئی راستہ نہیں تھا۔
خاتم الانبیا ہیڈکوارٹرز کے ترجمان نے کہا ایرانی عوام، مسلح افواج اور علاقائی اتحادیوں کی حمایت نے امریکہ اور اسرائیل کو شکست تسلیم کرنے پر مجبور کردیا۔ بی بی سی کے مطابق ایرانی سرکاری میڈیا اس معاہدے کو ایران کی فتح قرار دے رہا ہے، جب کہ ملک کے اندر سخت گیر حلقوں کی جانب سے اس معاہدے پر تنقید کی جا رہی ہے۔
اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف کا کہنا ہے کہ دشمن کبھی بھی مزاحمتی ستونوں کے کسی حصے کو اکیلے نہیں گھیر سکتا، لبنانی جنگجوؤں کی جدوجہد اور ایران کی مضبوط سفارت کاری لبنان کی خودمختاری کی ضمانت ہے۔ انھوں نے کہا ایرانی سفارتکاری اسرائیلی حکومت کے پاگل پن اور جنگی جنون میں خلل ڈال دے گی۔
واضح رہے کہ ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امن معاہدے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے پر سب کو عمل درآمد کرنا ہوگا، انھوں نے اپنے بیان میں کہا معاہدے کا متن دستخط کے بعد جاری کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا حتمی معاہدے کے لیے آئندہ 60 روز تک مذاکرات جاری رہیں گے جن میں پابندیوں کے خاتمے، جوہری معاملات، منجمد اثاثوں کی بحالی اور جنگ کے خاتمے جیسے امور زیرِ بحث آئیں گے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ایران نے اپنے مطالبات متن میں شامل کرانے کے بعد ہی ایم او یو پر اتفاق کیا اور معاہدے کی خلاف ورزی کی صورت میں مناسب ردعمل دیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع اْ۔
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
دنیا7 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا4 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
جموں و کشمیر1 week agoکریری میں بابل کینال: غفلت اور بے حسی کا شکار
دنیا5 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
دنیا4 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoایران کے خلاف یکطرفہ فوجی کارروائی میں امریکہ شریک نہیں ہوگا: ٹرمپ کا نیتن یاہو کو دوٹوک پیغام
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
دنیا6 days agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا6 days agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس





































































































