دنیا
ایران معاہدے سے متعلق ٹرمپ کے مؤقف پر نیتن یاہو کا ردِعمل سامنے آگیا
تل ابیب، اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے ایران معاہدے سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے میں فریق نہیں پھر بھی ٹرمپ کے موقف کی حمایت کرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کے مطابق ٹرمپ کے موقف میں افزودہ یورینیئم کے ذخائر کا خاتمہ شامل ہے، میزائل کی پیداوار محدود کرنا اور علاقائی پراکسیز کے لیے ایران کی حمایت ختم کرنا بھی معاہدے کا حصہ ہے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو اور ٹرمپ نے امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت سے متعلق بات چیت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر نے دھمکی کے بعد ایران پر حملے روکنے اور معاہدہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ امریکی صدر کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے پر اس ہفتے دستخط متوقع ہیں، معاہدے کی دستاویزات آخری مرحلے میں ہیں، دستخط کی تقریب یورپ میں ہونے کا امکان ہے، جس میں نائب امریکی صدر شرکت کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے امریکہ پہنچ گئے، ٹرمپ سے ملاقات متوقع
واشنگٹن، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اعلیٰ سطحی مذاکرات کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں، جہاں ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال، ایران سے متعلق امور اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے دورے کو خطے میں جاری کشیدگی اور ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات کے ایجنڈے میں مشرقِ وسطیٰ کی مجموعی صورتحال، ایران سے متعلق معاملات، سیکیورٹی تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے ممکنہ اقدامات سرفہرست ہوں گے۔
امریکی اور اسرائیلی حکام نے ملاقات کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کیں، تاہم سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ دونوں رہنما ایران کے حوالے سے مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔
سیاسی مبصرین کے مطابق اس ملاقات کے نتائج امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات کے ساتھ ساتھ مشرقِ وسطیٰ کی آئندہ سفارتی اور سیکیورٹی صورتحال پر بھی اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
امریکہ کی تجاویز ناقابل قبول تھیں، مذاکرات ادھورے چھوڑ کر امریکی وفد واپس چلا گیا: ایران
تہران، ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ ثالثوں کی موجودگی میں امریکا کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے دوران پیش کی گئی امریکی تجاویز کو مسترد کر دیا گیا، جس کے بعد امریکی وفد بات چیت ادھوری چھوڑ کر واپس چلا گیا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ایک بیان میں کہا کہ مذاکرات کا آغاز اسلام آباد میں ہوا، جہاں امریکی وفد نے ایسا منصوبہ پیش کیا جس میں ایران کے لیے ناقابل قبول شرائط شامل تھیں۔ ان کے مطابق تہران نے ان تجاویز کو فوری طور پر مسترد کر دیا کیونکہ وہ ایران کے بنیادی مؤقف سے متصادم تھیں۔
غریب آبادی نے کہا کہ امریکی وفد نے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ اگر اس کی تجاویز منظور نہ کی گئیں تو مذاکرات کو ناکام تصور کیا جائے گا۔ ان کے مطابق بعد ازاں امریکی نمائندے مذاکرات ختم کرکے واپس چلے گئے، جبکہ ایرانی وفد نے نہ انہیں روکنے کی کوشش کی اور نہ ہی بات چیت جاری رکھنے کی کوئی درخواست کی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے پورے مذاکراتی عمل کے دوران اپنی سفارتی پالیسی، قومی مفادات اور خودمختاری کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، جو تہران کی باوقار سفارت کاری کی عکاسی کرتا ہے۔
نائب وزیر خارجہ نے آبنائے ہرمز کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بعد میں عمان میں بھی رابطے ہوئے، جہاں عمانی حکام نے جہازوں کی آمدورفت کے لیے کھولے گئے جنوبی راستے کو عارضی طور پر کھلا رکھنے کی تجویز دی، تاہم ایران نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
یوکرین کا ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا خطرناک اقدام، جواب ضرور دیں گے: اسماعیل بقائی
تہران، ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کو جنگ اور امن کے وقت یا دورانیے کا تعین کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
پریس بریفنگ کے دوران اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات کے مطابق ملک کا دفاع جاری رکھے گا اور قومی مفادات کے تقاضوں کے مطابق سفارتی راستہ بھی اختیار کرے گا۔انہوں نے کہا کہ یوکرین کی جانب سے ایرانی جہاز کو نشانہ بنانا ایک خطرناک اقدام تھا، جس کا جواب ضرور دیا جائے گا، یوکرینی اقدام کے اثرات دنیا کے مختلف حصوں تک پھیل سکتے ہیں، روس یوکرین جنگ کے آغاز ہی سے ایران کا مداخلت کرنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، بحیرۂ کیسپیئن سے ملحقہ ممالک کو ایسے اقدامات پر تشویش ہے۔
ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ کچھ خلیجی ممالک ایران کے خلاف امریکہ کی جنگ میں ملوث رہے ہیں، بلاشبہ جنگ میں علاقائی ممالک کی شرکت کو نظر انداز نہیں کر سکتے، امید ہے کہ علاقائی ممالک ایران کے خلاف امریکہ کے ساتھ تعاون جاری نہیں رکھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ مشکلات کا شکار ہے، یہ صورتِ حال امریکہ کی ہی پیدا کردہ ہے، انہوں نے خود ایسا کیا اور اب وہ پھنس چکے ہیں، جنگ شروع ہونے کے بعد امریکا کا خیال تھا کہ ایران 3 دن میں ہتھیار ڈال دے گا اور اب مہینوں بعد امریکا اس صورتِ حال میں پھنس چکا ہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکہ کو اپنے جرائم پر فخر ہے، ایران نے امریکہ سے مذاکرات کی بحالی کی کوئی درخواست نہیں کی، کیونکہ ایسا کرنا ہماری فطرت میں نہیں، ایران پر دباؤ ڈالنے کی وجہ ایران کا اپنے حق کا استعمال تھا، اس معاملے کا فیصلہ دنیا پر چھوڑتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ثالث ایران تک امریکا کے پیغامات پہنچاتے ہیں، تاہم فی الحال واشنگٹن کے ساتھ ایران کی کوئی براہِ راست بات چیت نہیں ہو رہی، جب بھی عالمی سطح پر توانائی کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے، امریکا مذاکرات کی میز پر واپس آ جاتا ہے۔
ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق ایران اور سلطنتِ عمان کے درمیان بات چیت مثبت رہی، تاہم آبنائے ہرمز کی صورتِ حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور یہ بدستور بند ہے۔
اسماعیل بقائی کے مطابق سلطنتِ عمان کے ساتھ جاری مذاکرات کا مقصد آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے انتظام کے لیے طریقہ کار وضع کرنا ہے اور ان مذاکرات کا امریکہ سے کوئی تعلق نہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا6 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا7 days agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان7 days agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا6 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا6 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
دنیا1 week agoامریکہ کے پاس مفاہمتی یادداشت کی خلاف ورزی کا کوئی جواز نہیں: اسماعیل بقائی
دنیا7 days agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی








































































































