ہندوستان
مودی فرانس، سلوواکیہ کے چھ روزہ دورے پر روانہ، عالمی رہنماؤں سے کریں گے ملاقات
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی جمعہ کو فرانس اور سلوواکیہ کے چھ روزہ دورے پر روانہ ہو گئے۔
اس دوران وہ 15 جون سے فرانس میں منعقد ہونے والے تین روزہ جی-7 سربراہی اجلاس میں حصہ لینے کے علاوہ کئی عالمی رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کریں گے۔ ہندوستان پارٹنر ملک کے طور پر اس گروپ کی میٹنگ میں تیرھویں بار حصہ لے رہا ہے۔ سرکاری پروگرام کے مطابق مسٹر مودی اپنے دورے کے دوران فرانس اور سلوواکیہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ تعلقات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم کی فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون اور سلوواکیہ کے وزیر اعظم رابرٹ فیکو کے ساتھ تفصیلی دو طرفہ بات چیت ہوگی، جس میں اسٹریٹجک، اقتصادی، دفاع، ٹیکنالوجی اور اختراع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ مسٹر مودی فرانس کے شہر نیس، ایویان اور پیرس کا دورہ کریں گے۔ جی-7 اجلاس کے دوران ان کی گروپ کے رکن ممالک کے رہنماؤں، پارٹنر ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔ اجلاس میں جنوبی کوریا، کینیا، برازیل اور مصر جیسے ممالک کو بھی پارٹنر ملک کے طور پر مدعو کیا گیا ہے۔
دورے کے دوران مغربی ایشیا کی صورتحال سمیت مختلف عالمی اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اقوام متحدہ میں اصلاحات اور سکیورٹی کونسل میں ہندوستان کی مستقل رکنیت کا معاملہ بھی ایجنڈے میں سر فہرست رہنے کا امکان ہے۔
فرانس کے ساتھ ٹیکنالوجی اور اختراع کے شعبے میں تعاون دورے کا مرکزی نقطہ رہے گا۔ اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹارٹ اپ، یونیورسٹیوں اور انوویشن اداروں کے تعاون سے جڑے کئی معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا امکان ہے۔
سلوواکیہ کے دورے کے دوران دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر خصوصی بات چیت ہوگی اور دونوں ممالک کے درمیان کچھ معاہدوں پر دستخط کیے جانے کا بھی امکان ہے۔ وزیر اعظم 13 سے 14 جون تک فرانس کے نیس میں رہیں گے۔
اس کے بعد وہ 14 سے 16 جون تک سلوواکیہ کا دورہ کریں گے اور پھر پیرس واپس آئیں گے۔
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
بچوں کا پھر مزدوری میں لوٹنا تشویشناک: کھرگے
نئی دہلی، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے بچہ مزدوری کے انسداد کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ حالیہ برسوں میں یہ تشویشناک صورتحال دیکھنے میں آئی ہے کہ بچوں کو دوبارہ استحصالی مزدوری کی طرف دھکیلا جا رہا ہے اور اس برائی کے خاتمے کے لیے اجتماعی کوششوں کی سخت ضرورت ہے کانگریس صدر نے کہا کہ بچوں کو استحصال سے بچانے کی ذمہ داری سب کی ہے۔ انہوں نے اس کے لیے اجتماعی اقدامات کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ ہر بچے کے سیکھنے، بڑھنے اور بہتر مستقبل کے حق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔ مسٹر کھرگے نے کہا کہ ہر بچے کو صحت، تعلیم، تحفظ اور استحصال سے پاک بچپن کا حق ہے۔ بچہ مزدوری صرف ایک معاشی مسئلہ نہیں بلکہ سماجی ناانصافی ہے جو بچوں سے ان کا مستقبل چھین لیتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1986 میں بنائے گئے بچہ مزدوری سےمتعلق ایکٹ نے ملک میں چائلڈ لیبر کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا، لیکن حالیہ برسوں میں کچھ قانونی ترامیم، بچوں کے تحفظ کے بجٹ میں کٹوتی اور کووڈ-19 وبا کے طویل مدتی سماجی و اقتصادی اثرات کی وجہ سے بچوں کے دوبارہ استحصالی مزدوری کی طرف دھکیلے جانے کے تشویشناک واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ بچوں کی غذائی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیشنل فیملی ہیلتھ سروے (این ایف ایچ ایس-6) کے مطابق 29.3 فیصد بچے اسٹنٹنگ (کم نشوونما) اور 31.8 فیصد کم وزن سے متاثر ہیں، جو ملک میں غذائیت سے متعلق چیلنجوں کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے تعلیم کے معیار پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نیتی آیوگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق دیہی ہندوستان میں چھٹی جماعت کے 42 فیصد، ساتویں جماعت کے 36 فیصد اور آٹھویں جماعت کے 29 فیصد طلبہ دوسری جماعت کے معیار کا سبق پڑھنے کے اہل نہیں ہیں۔ اسی طرح چھٹی جماعت کے 64 فیصد، ساتویں جماعت کے 59 فیصد اور آٹھویں جماعت کے 54 فیصد طلبہ عام ضرب اور تقسیم کا سوال حل نہیں کر پاتے ہیں، جو سیکھنے کے نتائج میں سنگین کمی کو ظاہر کرتا ہے۔
مسٹر کھرگے نے کہا کہ صرف معاشی ترقی ہی کروڑوں خاندانوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے کافی اور ہمہ گیر ثابت نہیں ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ بہت سے خاندانوں کے بچے اسکول جانے کے بجائے کام کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔
انہوں نے ہم وطنوں سے اپیل کی کہ چائلڈ لیبر کو جڑ سے ختم کرنے اور ہر بچے کے حقوق کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم اور مسلسل کوششیں کی جانی چاہئیں۔
یو این آئی۔ایف اے
ہندوستان
سونے اور چاندی کی درآمدی محصولات کی قیمت میں کمی
نئی دہلی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں گراوٹ کے پیش نظر حکومت نے دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی محصولات یعنی امپورٹ ڈیوٹی کی قیمت میں کمی کر دی ہے درآمدی محصولات کی قیمت وہ قیمت ہے جس کی بنیاد پر ایسی منتخب اشیاء پر درآمدی محصول عائد کیا جاتا ہے جن کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں مسلسل تبدیل ہوتی رہتی ہے سینٹرل بورڈ آف ان ڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز کی جانب سے جمعرات کی رات جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سونے کی درآمدی قیمت اب 1,343 ڈالر فی 10 گرام ہوگی۔ اس سے قبل 29 مئی کو سونے کی درآمدی قیمت 1,423 ڈالر فی 10 گرام مقرر کی گئی تھی۔ اس طرح اس میں 80 ڈالر کی کٹوتی کی گئی ہے۔ چاندی کی درآمدی قیمت 276 ڈالر گھٹا کر 2,092 ڈالر فی کلوگرام کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل 29 مئی کو یہ 2,368 ڈالر فی کلوگرام طے کی گئی تھی۔
سونے کی درآمدی قیمت میں یہ مسلسل دوسری اور چاندی میں مسلسل تیسری کٹوتی ہے۔ اس سے قبل 29 مئی کو بھی دونوں قیمتی دھاتوں کی درآمدی قیمتیں گھٹائی گئی تھیں۔ چاندی میں 19 مئی کو بھی کٹوتی کی گئی تھی۔ اس سے قبل 15 مئی کو دونوں کی درآمدی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر درآمدی قیمت میں ہر پندرہ دن میں تبدیلی کی جاتی ہے، لیکن گزشتہ کچھ عرصے میں قیمتوں میں بھاری اتھل پتھل کے باعث ایک پندواڑے سے کم وقت میں ہی نظر ثانی کی ضرورت پڑ رہی ہے۔
یو این آئی۔ ایم جے
ہندوستان
پٹرول پمپ پر ایک دن میں زیادہ سے زیادہ 200 لیٹر ڈیزل ملے گا، نیا حکم نامہ جاری
نئی دہلی، حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی کالا بازاری روکنے اور اسے ضابطے میں لانے کے لیے ضروری اشیاء ایکٹ، 1955 کے تحت نیا حکم نامہ جاری کیا ہے اس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی گاڑی یا شخص کو ایک دن میں پٹرول پمپ پر 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل نہیں ملے گا۔ نئے ضابطے سے طویل اور درمیانی دوری کے مال بردار ٹرکوں پر اثر پڑنے کا امکان ہے پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کی جانب سے جمعرات کی دیر رات جاری نوٹیفکیشن میں ریٹیل سیل سینٹرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیزل کی فروخت صرف گاڑیوں کے ٹینک یا پیسو (پٹرولیم اینڈ ایکسپلوسو سیفٹی آرگنائزیشن) سے منظور شدہ کنٹینر میں ہی کریں گے۔ ایک دن میں ایک گاہک یا گاڑی کو 200 لیٹر سے زیادہ ڈیزل فروخت نہیں کریں گے۔
ایسے گاہکوں کے لیے بھی ڈیزل کی دوبارہ فروخت کی ممانعت ہوگی۔
حکم نامے میں فی الحال پٹرول کی ریٹیل فروخت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی ہے، لیکن مستقبل میں ایسا کرنے کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ ساتھ ہی، ڈیزل کے ساتھ اس کی بھی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لیے کارروائی کا التزام ہے۔ فوری اثر سے لاگو اس حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ادارہ جاتی اور براہ راست یا صنعتی اور تجارتی گاہک ریٹیل سیل سینٹر سے پٹرول یا ڈیزل نہیں خریدیں گے یا منگوائیں گے۔ وہ اپنی ضروریات پوری کرنے کے لیے صرف اپنے کنزیومر پمپ کا استعمال کریں گے۔
جاری یواین آئی۔ا یم جے
ہندوستان5 days agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
جموں و کشمیر7 days agoجموں و کشمیر میں منشیات کی تجارت کی ہر کڑی توڑ رہے ہیں: لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا
ہندوستان1 week agoمودی حکومت میں تعلیمی نظام ہوا تباہ، آکانکشا کی موت اسی ناکامی کا نتیجہ: راہل گاندھی
دنیا1 week agoایرانی سپریم لیڈر سے ملاقات باعث اعزاز ہوگی: صدر ٹرمپ
دنیا7 days agoایران کے آبنائے ہرمز کی جانب ڈرون فائرنگ، امریکہ کا گورک اور جزیرہ قشم میں ریڈار پر حملہ
دنیا1 week agoامریکہ اب ایران کے خلاف دوبارہ جنگ نہیں کرےگا: ٹرمپ نے مشیروں کو آگاہ کردیا
دنیا7 days agoایران کے پاس 21 سے 22فیصد میزائل باقی ہیں، معاہدے کے سوا اس کے پاس کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
دنیا5 days agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
ہندوستان1 week agoخوبصورت سیاحتی مقام کو کروڑوں درخت کاٹ کر برباد کیا جا رہا ہے: راہل گاندھی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: شوپیاں کے دبجن علاقے میں کار سڑک سے پھسل گئی، 5 افراد زخمی
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز سے بارودی سرنگیں ہٹانے کیلئے برطانیہ اور فرانس متحرک
دنیا2 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ





































































































