دنیا
اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں: جے ڈی وینس
واشنگٹن، امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکہ ایران معاہدے کے بعد ایک کروڑ 20 لاکھ بیرل سے زیادہ تیل کی ایک رات میں آبنائے ہرمز سے ترسیل ہوچکی ہے۔
وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران نے اب تک کسی جہاز پر حملہ نہیں کیا، ایران مفاہمتی یادداشت میں شامل آبنائے ہرمز کھولنے کی شق کی پاسداری کر رہا ہے۔ امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مفاہمتی یادداشت میں طے ہونے والا 60 روزہ دورانیہ آج سے شروع ہوگیا ہے۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایران کی زیادہ تر فوجی صلاحیتیں تباہ ہوچکی ہیں، ایران بھی اب اپنی معیشت کو بہتر بنانا چاہتا ہے، ایران کا رویہ بہتر رہا تو یہ ایران کے مفاد میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایران کے بیلسٹک میزائل بنانے والی بہت سی تنصیبات کو تباہ کیا ہے، ہم یقینی بنائیں گے کہ ایران علاقائی دہشت گردی کے لیے فنڈنگ نہ کرے۔ جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ حتمی معاہدے میں بات ہوگی کہ ایران کے پاس دنیا کے لیے خطرہ بننے والے میزائل نہ ہوں، ایران کو اب اپنا جوہری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہت زیادہ رقم کی ضرورت ہوگی۔
امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ معاہدے میں ایران پر پابندیوں کے معاملے میں زیادہ رعایت نہیں ہے، ہم دیکھیں گے کہ ایران لین دین کیسے کرتا ہے، ہم کانگریس کی منظوری کے بغیر بھی عارضی طور پر ایران سے پابندیاں ہٹا سکتے ہیں۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ اسرائیل کو امن عمل کا احترام کرنا ہوگا، بیروت میں شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران سے معاہدہ علاقائی امن و استحکام کو یقینی بناتا ہے، خلیجی ممالک کو معاہدہ اچھا لگا ہے کیونکہ اس سے ایران کمزور ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں لبنان میں حزب اللہ مضبوط نہ ہو تاکہ اسرائیل کو کوئی خطرہ نہ رہے، اسرائیل کو خطرہ نہیں ہوگا تو اسرائیل بھی جنوبی لبنان یا بیروت پر حملہ نہیں کرے گا۔
جے ڈی وینس نے کہا کہ ایران کے رویے میں تبدیلی تک منجمد اثاثے بحال نہیں کریں گے، خطے میں امریکی افواج کو جنگ سے پہلے والی پوزیشن پر لے آئیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان کردیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکہ پیر کی رات اور منگل کو ایران پر بھرپور حملے کرے گا صدر ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، تاہم ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانےجارہےہیں۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ میں بعض اوقات نیتن یاہو سے اختلاف کرتاہوں، انہیں اپنے اختلاف سے آگاہ بھی کر دیتا ہوں۔ بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تیزی سے ایرانی فوج کو تباہ کر رہےہیں، آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم آج رات بھی ایران پر حملے کر رہےہیں، میرا خیال ہے معاہدہ کرنا ممکن ہے، ایران کی ناکہ بندی بمباری سےزیادہ فائدہ مند ہے، ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت کو ختم کردیا۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزمیں جن ممالک کے تحفظ میں ہم مددکر رہےہیں، وہ اس کےاخراجات کی ہمیں ادائیگی کریں۔
واضح رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکہ کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔
امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حوثی باغیوں کا سعودی عرب کے ابہا ایئرپورٹ پر میزائل اور ڈرون حملہ
ریاض، یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں واقع ابہا ایئرپورٹ کو متعدد بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔
حملے کے بعد حوثی ملیشیا کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سعودی فضائی حدود استعمال کرنے والی تمام فضائی کمپنیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ان کے اس انتباہ کو انتہائی سنجیدگی سے لیں۔ رپورٹس کے مطابق حوثیوں کی جانب سے یہ کارروائی یمن کی سعودی حمایت یافتہ حکومت کی جانب سے گزشتہ روز حوثیوں کے زیرِ انتظام صنعا ایئرپورٹ پر کیے گئے حملے کے جواب میں کی گئی ہے۔
دوسری جانب، خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے سعودی عرب کے جنوبی علاقے پر ہونے والے اس بیلسٹک میزائل اور ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور عالمی برادری سے حوثی ملیشیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
خلیج تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البدیوی نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ حوثی ملیشیا کا یہ دہشت گردانہ حملہ بین الاقوامی قوانین اور بین الاقوامی انسانی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حملہ خطے کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے، معصوم شہریوں اور اہم ترین شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی مسلسل کوششوں کا ثبوت ہے۔ سیکریٹری جنرل نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ حوثی ملیشیا کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں کے خلاف ایک مضبوط، مؤثر اور فیصلہ کن موقف اپنائے تاکہ ان جارحانہ کارروائیوں کو روکا جا سکے اور ذمہ دار عناصر کا محاسبہ کیا جا سکے۔
انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کا امن و استحکام خلیج تعاون کونسل کے تمام رکن ممالک کا مشترکہ امن ہے، اور کونسل سعودی عرب کی سلامتی، شہریوں اور وہاں مقیم افراد کے تحفظ کے لیے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کی مکمل حمایت کرتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
اردن کے عوام امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں، اس سے فلسطینیوں کی مدد اور خطے میں امن ممکن ہوگا: پاسداران
تہران، ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے اردن کے عوام کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اردن کے عوام اپنی سرزمین سے امریکی اڈوں کے خاتمے کا مطالبہ کریں۔
پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ آج اردن میں اس امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا جہاں سے ایران پرحملے کیے گئے، امریکی جارحیت کے پہلے روز انہی اڈوں سے حملوں میں میناب میں 186 بچوں اور اساتذہ کو شہید کیا گیا تھا۔
بیان میں کہا گیا کہ ایران نے امریکی افواج کو ان کی کارروائیوں کا جواب دیا، ایران کو اردن یا اس کے عوام سے کوئی دشمنی نہیں، اردن کےعوام کا انتہائی احترام کرتے ہیں۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن کے عوام کسی بھی دوسری قوم کی نسبت فلسطینیوں کے دکھ اوران کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کو بہتر سمجھتے ہیں، اردن کے عوام صہیونی ریاست کے جرائم سے آگاہ ہیں جس نے غزہ میں 20 ہزار بچوں سمیت 70 ہزار فلسطینیوں کا قتل عام کیا جو براہ راست امریکی مداخلت سے ہوا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ اردن کے عوام امریکی فوجی اڈوں کے خاتمے کےلئے اپنی آواز بلند کریں، اردن کے عوام کے مطالبے سے فلسطینی عوام کی مدد اور خطےمیں امن کی بحالی ممکن ہوگی، اردن کی سربلندی ہماری خواہش ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoسپریم لیڈر کے قاتل کو سزائے موت کی طرف لے جائیں گے: سربراہ ایرانی عدلیہ
دنیا1 week agoامریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا نفاذ مشکل لیکن ممکن: قالیباف
ہندوستان6 days agoرام مندر چڑھاوا تنازع گرما گیا، تیواری بولے– ’قصورواروإ کو بچانے میں مصروف بی جے پی حکومت‘
ہندوستان1 week agoحکومت کی ایم ایس ایم ای مخالف پالیسیوں سے راجستھان کے بس ٹرک باڈی بلڈرز پر بحران۔ راہل
دنیا1 week agoایران کا انتقاماً یروشلم کو آزادی دلانے کا اعلان
دنیا6 days agoایران کے امریکی اڈوں پر میزائل حملے، امریکہ پر اسلام آباد معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام
دنیا6 days agoٹرمپ نے بندر عباس پر حملوں کی ویڈیو جاری کر دی
دنیا1 week agoنیٹو سربراہی اجلاس سے قبل یوکرین پر روس کا بدترین فضائی حملہ، 11 افراد ہلاک
دنیا5 days agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
دنیا6 days agoامریکہ کا ایران پر حملہ، اسرائیل کی جنوبی لبنان پر بمباری
جموں و کشمیر1 week agoڈوڈا کے تھاتھری قصبے میں بادل پھٹنے سے گھروں اور گاڑیوں کو نقصان
دنیا1 week agoشہید رہبرِ اعلیٰ نے سکھا دیا کہ ایران کا عظیم سرمایہ عوام و اتحاد ہے: ایرانی صدر





































































































