دنیا
امریکہ-ایران معاہدے کے باوجود اسرائیل کےجنوبی لبنان پر تازہ حملے
بیروت، مشرق وسطی میں امن معاہدہ ہونے کے باوجود اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے کئی علاقوں پر فضائی حملے کیے ہیں۔
لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) نے بتایا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے نبطیہ الفوقا کے علاقے اور قریبی قصبے کفر تبنیت کے مشرقی مضافات کو نشانہ بناتے ہوئے چھاپے مارے۔
این این اے نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلیوں نے زہرانی علاقے کے قصبے انصاریہ پر ڈرون حملہ بھی کیا۔
اگرچہ مشرق وسطیٰ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے پیر کے روز امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدے کے اعلان کے بعد سے لبنان میں تشدد میں کمی آئی ہے لیکن این این اے کے مطابق، معاہدے کے بعد سے اب تک جنوب پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
تشدد میں کمی نے جنوبی لبنان کے کچھ رہائشیوں کو اپنے قصبوں اور دیہاتوں کا معائنہ کرنے اور واپس آنے کی اجازت دی ہے، لیکن لبنانی فوج نے مقامی لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ “اسرائیلی خلاف ورزیوں اور حملوں کے خطرے” کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی واپسی میں تاخیر کریں۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ایران کے رہبر اعلی کی ہلاکت کے جواب میں ایران کی حمایت یافتہ حزب اللہ گروپ کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کیے جانے کے بعد، مارچ کے اوائل میں لبنان مشرق وسطیٰ کی جنگ میں شامل ہو گیا تھا۔
ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے گزشتہ روز کہا کہ اس جنگ میں قابض کیے گئے علاقوں سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کے بغیر تنازع کا خاتمہ نامکمل ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صہیونی حکومت کی جانب سے اب سے لبنان پر کوئی بھی فوجی حملہ اور لبنانی علاقوں پر مسلسل قبضہ، ہمارے نزدیک مفاہمت کی یادداشت کی خلاف ورزی تصور کیا جائے گا۔”
لیکن اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے پیر کے روز کہا کہ ان کے ملک کی افواج جب تک ضرورت ہوگی لبنان میں رہیں گی۔
حزب اللہ نے منگل کے روز سے اب تک جنوبی لبنان میں اسرائیلی اہداف پر حملوں کا دعویٰ کرنے والا کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔
انہوں نے منگل کے روز لبنان سمیت تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر بند کرنے کے لیے اسرائیل کو مجبور کرنے کی ایرانی کوششوں پر تشکر کا اظہار کیا تھا۔
لبنان کی وزارت صحت نے منگل کے روز جنگ شروع ہونے کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھا کر 3,826 کر دی ہے، کیونکہ امدادی کارکن ملبے سے مزید لاشیں نکال رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoمیرٹھ کی دلت طالبہ للیتا گوتم قتل کیس پر کھرگے کا بی جے پی پر شدید حملہ، کہا، حکومت دبا رہی ہے انصاف کی آواز
ہندوستان1 week agoاتراکھنڈ کی بی جے پی حکومت سے لوگوں میں ہے مایوسی: کانگریس
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
دنیا5 days agoآبنائے ہرمز میں ایران نے 2 اماراتی ٹینکرز کو کروز میزائلوں سے نشانہ بنا دیا، ہندوستانی ہلاک







































































































