دنیا
معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے: اسماعیل بقائی
تہران،
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، معاہدے کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم جرائم کو معاف کردیں گے یا بھول جائیں گے۔
تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسماعیل بقائی نے کہا کہ ہم ایرانی عوام پر اسرائیلی اور امریکی مظالم کو نہیں بھولیں گے، ہم نہیں بھولیں گے کہ ہم نے بڑی تعداد میں اپنی قیادت کھوئی، ایرانی عوام اپنی قیادت کے ساتھ کھڑے رہے۔
اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر جمعے کو جنیوا میں دستخط کیے جائیں گے، جینیوا میں دستخط کی تقریب سے پہلے ایرانی حکام پڑوسی ممالک کے دورے کریں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ عالمی ادارے ایران پر امریکا اور صیہونی جارحیت کی مذمت کرنے میں ناکام رہے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان کے خلاف جارحیت کا خاتمہ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے، لبنان کی خودمختاری کا احترام کیا جائے، لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام بھی امریکہ کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کا حصہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی، انکا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
پیرس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ہم افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا میں اس سے خوش ہوں، میرے خیال میں ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے تاہم ہم وہاں کوئی سرماریہ کاری کرنے نہیں جارہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ہم ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، میرے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہ ہوں اور معاہدے کے تحت ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا توایران کو تباہ کردیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے، اسرائیل کو بتایا تھا کہ مجھے بیروت پر اسرائیلی حملہ پسند نہیں آیا، اگر اسرائیل یہ کام دوسرے لوگوں کو مارے بغیر نہیں کر سکتا تو پھر شام کو یہ کام کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کوبھی یوکرین سے معاہدہ کرنا چاہیے، آج یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو ئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوریٰ اراکین نے مفاہمتی یادداشت کےمتن کی حمایت کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری شقیں شامل کروانےمیں اہم کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغازکی جانب ایک اہم قدم ہے، ایران تمام ممکنہ حالات اور آپشنز کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پرعملدرآمد ہوجائے تو یہ ہمارے لیے قابل فخر دستاویز ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکہ اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے۔ امریکی نائب صدر نے بتایاکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے جو ہوسکا کریں گے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے ساتھ یا بغیر کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
نیتن یاہو نے ایران امریکا ڈیل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ ساتھی ہیں، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ساتھ یا بغیر ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔
دوسری جانب لبنان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں بنائے گئے سکیورٹی زون میں اسرائیل کی موجودگی برقرار رہے گی، ہم نے اسرائیل کو تباہی سے بچالیا لیکن ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ نیتن یاہو نے اسرائیل میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جیتنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا5 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
دنیا5 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان3 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا6 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
جموں و کشمیر3 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکہ کی متضاد پالیسیوں اور مؤقف نے سفارتی راستے کو متاثر کیا: اسماعیل بقائی
تجزیہ1 week agoہندوستان موسمیاتی بحران کی زد میں: ایک جانب سیلاب، دوسری جانب جان لیوا گرمی






































































































