دنیا
امن معاہدے کے تحت آبنائے ہرمز سے بلا ٹیکس گزرا جا سکے گا:امریکہ
واشنگٹن، امریکہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ امن معاہدے کے تحت بحری جہاز آبنائے ہرمز سے بغیر کسی ٹیکس یا فیس کے گزریں گے۔
امریکہ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ تہران کو کوئی بھی معاشی فائدہ حاصل کرنے سے پہلے اپنے وعدوں کو پورا کرنا ہوگا۔ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے صحافیوں کو بتایا کہ ان فوائد میں جنگ سے متاثرہ ملک ایران کے لیے 300 ارب ڈالر کا ایک امدادی فنڈ بھی شامل ہو سکتا ہے تاہم، اس فنڈ کا جاری ہونا مکمل طور پر ایران کی “کارکردگی” سے مشروط ہوگا۔
اہلکاروں کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اتوار کے روز اس ابتدائی معاہدے پر ڈیجیٹل طور پر دستخط کیے۔ ایک امریکی اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر کہا کہ صدر ٹرمپ اس پر خود دستخط کرنا چاہتے تھے تاکہ وہ اس امن عمل کے لیے اپنی سنجیدگی دکھا سکیں۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے سی این این کو بتایا کہ یہ معاہدہ تقریباً ڈیڑھ صفحے کا ہے، اس لیے یہ ایک بہت ہی عمومی اور بنیادی دستاویز ہے۔”
وینس اس ہفتے مذاکرات کی قیادت کریں گے اور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں ہونے والی دستخطوں کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس دستخط کے ساتھ ہی 60 دنوں کا وقت شروع ہو جائے گا، جس کے دوران ایران اور امریکہ ایک مکمل امن معاہدے تک پہنچنے کی کوشش کریں گے۔
ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ ہم جوہری پروگرام کے مذاکرات کو سب سے اوپر رکھنا چاہتے ہیں لیکن تیل کی قیمتوں میں اضافے اور عالمی معیشت پر اثرات کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا راستہ کھولنا سب سے پہلی ترجیح ہے۔ وینس نے سی این بی سی کو بتایا کہ ایران کے ساتھ یہ طے پایا ہے کہ یہ بحری راستہ طویل مدت کے لیے بالکل مفت کھولا جائے گا، اور تکنیکی مذاکرات میں اسی بات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کہا کہ یہ اہم راستہ جمعہ سے مکمل طور پر کھل جائے گا، لیکن انہوں نے یہ بھی کہا کہ ابھی سمندری بارودی سرنگوں کو صاف کرنے کا کام جاری ہے۔
ایک امریکی اہلکار نے کہا کہ بحری جہازوں کی آمد و رفت اگلے چند ہفتوں میں جنگ سے پہلے کے معمول پر واپس آ جانی چاہیےلیکن ابھی سے ٹریفک میں بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ دوسری طرف، ایران کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز کہا کہ اس معاہدے کے تحت وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کوئی ٹیکس یا “ٹول” نہیں لگائے گا بلکہ صرف “بحری خدمات کی فیس” وصول کرے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی، انکا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں: ٹرمپ
پیرس، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہےکہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے اور ہم افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
فرانس میں جی سیون اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ٹرمپ کی امیر قطر سے ملاقات ہوئی جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے جس طرح معاملات کو سنبھالا میں اس سے خوش ہوں، میرے خیال میں ایران سے منصفانہ ڈیل ہوئی ہے تاہم ہم وہاں کوئی سرماریہ کاری کرنے نہیں جارہے۔
امریکی صدر نے کہا کہ ایران معاہدہ دوسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، ہم ایران کا افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں، میرے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ایران کے پاس کبھی ایٹمی ہتھیار نہ ہوں اور معاہدے کے تحت ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، اگر ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا توایران کو تباہ کردیں گے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ لبنان کی جنگ کو نسبتاً معمولی تنازع سمجھتا ہوں، اسرائیل کو تجویز دی ہے کہ حزب اللہ سے نمٹنے کی ذمہ داری شام کو سونپی جائے، اسرائیل کو بتایا تھا کہ مجھے بیروت پر اسرائیلی حملہ پسند نہیں آیا، اگر اسرائیل یہ کام دوسرے لوگوں کو مارے بغیر نہیں کر سکتا تو پھر شام کو یہ کام کرنا چاہیے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ روس کوبھی یوکرین سے معاہدہ کرنا چاہیے، آج یوکرینی صدر زیلنسکی سے ملاقات ہو ئی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے: صدر مسعود پزشکیان
تہران، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔
ایرانی صدر نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ طویل تفصیلی مذاکرات کے بعد مجلسِ شوریٰ اراکین نے مفاہمتی یادداشت کےمتن کی حمایت کی۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے قومی مفادات کے تحفظ کیلئے ضروری شقیں شامل کروانےمیں اہم کردار ادا کیا، مفاہمتی یادداشت کئی ماہ پر محیط مذاکرات کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایرانی حقوق کا احترام کرنے کے امریکی عزم کو جانچنے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ مفاہمتی یادداشت جنگ کے خاتمے اور باضابطہ مذاکرات کے آغازکی جانب ایک اہم قدم ہے، ایران تمام ممکنہ حالات اور آپشنز کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ مفاہمتی یادداشت کی تمام شقوں پرعملدرآمد ہوجائے تو یہ ہمارے لیے قابل فخر دستاویز ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے تصدیق کر دی ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر امریکہ اور ایران نے دستخط کر دیے ہیں۔ امریکہ کی طرف سے صدر ٹرمپ اور نائب صدر جے ڈی وینس نے دستخط کیے۔ امریکی نائب صدر نے بتایاکہ ایران کی طرف سے ایرانی پارلیمانی اسپیکر باقر قالیباف نے دستخط کیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کیلئے جو ہوسکا کریں گے: نیتن یاہو
تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران معاہدے کے ساتھ یا بغیر کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔
نیتن یاہو نے ایران امریکا ڈیل پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وہ ساتھی ہیں، کبھی متفق ہوتے ہیں کبھی اختلاف ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدے کے ساتھ یا بغیر ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا کریں گے۔
دوسری جانب لبنان کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ لبنان میں بنائے گئے سکیورٹی زون میں اسرائیل کی موجودگی برقرار رہے گی، ہم نے اسرائیل کو تباہی سے بچالیا لیکن ہماری جدوجہد ابھی ختم نہیں ہوئی۔ نیتن یاہو نے اسرائیل میں رواں برس ہونے والے انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے جیتنے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان1 week agoانڈیا اتحاد کی میٹنگ شروع، سونیا، کھرگے اور ممتا سمیت کئی اعلیٰ لیڈر شامل
دنیا1 week agoجارحیت روکیں یا طاقت کے نئے توازن کے مرحلے میں داخل ہوں: علی اکبر ولایتی کا انتباہ
دنیا5 days agoامریکہ آج رات ایران پر بڑا حملہ کرے گا: امریکی وزیر جنگ
دنیا5 days agoامریکہ کے ساتھ پائیدار معاہدہ دھمکیوں، دباؤ یا طاقت کے استعمال سے ممکن نہیں: ایرانی سفیر
ہندوستان3 days agoفضائیہ کا مال بردار طیارہ حادثے کا شکار، پانچ اہلکار شہید
دنیا1 week agoاسرائیل کے موقف سے قطع نظر امریکہ ایران جوہری معاہدے پر آگے بڑھے گا: وینس
دنیا1 week agoدشمن کو پہلے سے زیادہ طاقتور جواب دینے کیلئے تیار ہیں: ترجمان ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن
دنیا6 days agoجے ڈی وینس بھی ایران ڈیل سے متعلق ٹرمپ کا بیان ماننے پر تیار نہیں
جموں و کشمیر3 days agoاین سی ایل ٹی نے سراج العلوم کے لیے عبوری لیکویڈیٹر مقرر کر دیا، اثاثے منجمد
دنیا1 week agoامریکی فوج کا اپاچی ہیلی کاپٹر آبنائے ہرمز کے قریب گر کر تباہ
تجزیہ1 week agoہندوستان موسمیاتی بحران کی زد میں: ایک جانب سیلاب، دوسری جانب جان لیوا گرمی
دنیا1 week agoحوثیوں کی دھمکی: اسرائیلی بحری آمدو رفت پر مکمل پابندی لگا دیں گے







































































































