تازہ ترین
اسرائیل: نیتن یاہو نہیں بنا پائے حکومت، 17 ستمبر کو پھر ہوں گے انتخابات

خبراردو: نو اپریل 2019 کو ہوئے انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود (لیکوڈ) پارٹی کو 120 میں سے 65 سیٹیں ملی تھیں، لیکن اسرائیلی بیتے نیو پارٹی نے اتحاد میں شا مل ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے تھے۔
9 اپریل 2019 کو ہوئے انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود (لیکوڈ) پارٹی کو 120 میں سے 65 سیٹیں ملی تھیں، لیکن اسرائیلی بیتے نیو پارٹی نے اتحاد میں شا مل ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے تھے۔
اسرائیل نے بدھ کو ایک بل پاس کر کے کنیست (پارلیمنٹ) کو تحلیل کر دیا اور وسط مدتی انتخابات کے لئے 17 ستمبر کی تاریخ مقرر کر دی۔ کنیست کے 120 میں سے 74 اراکین نے وسط مدتی انتخابات کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 45 اراکین نے اس کے خلاف ووٹ دیا ۔ وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے 42 ویں دن بعد بھی حکومت بنانے میں ناکام رہنے کی وجہ سے پارلیمنٹ میں یہ بل لایا گیا تھا ۔
نو اپریل 2019 کو ہوئے انتخابات میں نیتن یاہو کی قیادت میں لیکود (لیکوڈ) پارٹی کو 120 میں سے 65 سیٹیں ملی تھیں، لیکن اسرائیلی بیتے نیو پارٹی نے اتحاد میں شا مل ہونے سے انکار کر دیا تھا جس کی وجہ سے نیتن یاہو حکومت بنانے میں ناکام ہو گئے تھے۔ اسرائیلی بتی نیو پارٹی کے صدر اویگڈور لیبرمین نے قانون میں تبدیلی کا مطالبہ کیا تاکہ یہودی فرقہ کے طالب علم اسرائیلی فوج میں شامل ہو سکیں۔
نیتن یاہو نے لیبر مین کے اس مطالبے پر تنقید کی تھی اور کہا تھا’’ لیبرمین کی منشا یہودی فرقے کے طالب علموں کو حق دلانے کی نہیں ہے۔ وہ صرف کچھ ووٹوں سے ہماری حکومت کو گرانا چاہتے ہیں تاکہ وسط مدتی انتخابات میں انہیں کچھ زیادہ ووٹ مل سکیں ، لیکن ایسا نہیں ہو گا‘‘۔
ہندوستان
حکومت بتائے، گولی چلانے کا حکم کس نے دیا : کانگریس
نئی دہلی، کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کہ دہلی میں احتجاج کر رہے طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی اوران پر گولی چلانے کا حکم کس نے دیا پارٹی نے کہا کہ اس پورے معاملے میں ملک کے وزیرِ داخلہ امت شاہ کو جواب دینا چاہیے۔
ہمارا یہ بھی سوال ہے کہ وزیرِ داخلہ پارلیمنٹ سے کیوں بھاگ رہے ہیں اور اس مسئلے پر جواب دینے سے کیوں بچ رہے ہیں۔
کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ دہلی میں طلبہ کے خلاف پولیس کارروائی اور گولی چلانے کا حکم کس نے دیا، اس سوال کا جواب وزیرِ داخلہ کو دینا چاہیے اور انہیں پارلیمنٹ میں آنا چاہیے، پارلیمنٹ آنے سے بھاگنا نہیں چاہیے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ اپوزیشن کے رہنما کو پارلیمنٹ میں بولنے تک کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔ حکومت کو طالب علموں پر ہوئی کارروائی کے لیے جوابدہ ہونا چاہیے اور پورے معاملے کی سچائی ملک کے سامنے رکھنی چاہیے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
بی جے پی – آر ایس ایس کی نیت جان چکا ہے ملک کا نوجوان : پرینکا
نئی دہلی، کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ بی جے پی اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کچھ بھی کوشش کر لیں، کوئی بھی طعنہ دیں، لیکن ملک کا نوجوان ان کا سچ اور ان کی نیت کو جان چکا ہے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کو پہلے بی جے پی – آر ایس ایس کی حقیقت کا پتہ نہیں تھا، انہیں اب ان کی سچائی سمجھ میں آ چکی ہے۔ ان کی نیت کو پورا ملک اور نوجوان سمجھ چکے ہیں۔
محترمہ واڈرا نے جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں صحافیوں سے کہا کہ ملک کی آزادی کی لڑائی، سچائی اور عدم تشدد کے اصولوں پر مبنی تھی لیکن اس میں آر ایس ایس کا کوئی تعاون نہیں تھا۔ بی جے پی اور آر ایس ایس کے لوگ چاہے کتنی بھی نفرت، تشدد اور پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر لیں، لیکن وہ ملک کی روح سے بھائی چارے اور اتحاد کے جذبے کو کبھی نہیں نکال سکتے۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا
اسلامک ریپبلک کی منظوری کے بغیر ہرمز سے کوئی بھی جہاز نہیں گزرے گا: ایرانی فوج کے سربراہ
تہران، ایرانی فوج کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتا ہے اور ملک کی فوج کی اجازت کے بغیر وہاں سے کوئی بھی سمندری نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسٹر سیاری نے بدھ کے روز کہا کہ ایرانی فوج اور اسلامک ریولیوشنری گارڈ کور کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی سرگرمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں پر سکیورٹی مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 18 جون کو ایران اور امریکہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت 28 فروری سے شروع ہونے والے تصادم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم، 8 جولائی کے بعد سے امریکی فوج نے ایران پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف ایران کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے تھے۔
ایرانی فوج نے مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر حملے کر کے اس کا جواب دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اسلامک جمہوریہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی اب قابل عمل نہیں رہی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
ہندوستان1 week agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
جموں و کشمیر1 week agoسکیورٹی فورسز نے اننت ناگ میں دہشت گردوں سے منسلک دو مکانات منہدم کر دیے





































































































