تازہ ترین
این سی، پی ڈی پی اور کانگریس کا ایگزٹ پول پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ

خبراردو: مختلف ٹی وی چینلوں کی جانب سے ایکزٹ پول کے دوران بھاجپا کی بھاری اکثریت سے واپسی کے بعد جموں وکشمیر میں عوامی حلقوں میںخصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے تاہم دوسری طرف علاقائی مین اسٹریم پارٹیوں کا ماننا ہے کہ ایگزٹ پول پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
علاقائی مین اسٹریم جماعتوں کا کہنا ہے کہ اگر ایگزٹ پول کے اعداد و شمار کو صحیح بھی مانا جائے تاہم اسمبلی الیکشن کے دوران ریاست کے رائے دہندگان کو سوچ سمجھ کر اپنی حق رائے دہی کا استعمال کرنا ہوگا تاکہ ریاست کی خصوصی پوزیشن کے ساتھ کسی بھی شخص یا جماعت کو کھلواڑ کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔
گزشتہ کئی دنوں سے قومی ٹیلی ویژن چینلوں پر نشر ہورہے ایگزٹ پول جس میں بی جے پی کی واپسی کی دوبارہ پیشن گوئیاں کی جارہی ہے ، کے بعد جموں وکشمیرمیں عوامی حلقوں میں ریاست کی خصوصی پوزیشن سے متعلق سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ لوگوں کاماننا ہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ مرکز میں برسراقتدار آجاتی ہے تو اس کے ریاست جموں وکشمیر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ عوامی حلقوں کا ماننا ہے کہ بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن کو منسوخ کرکے ہی دم لے گی تاہم ریاست کی دیگر علاقائی مین اسٹریم سیاسی جماعتوں کا ماننا ہے کہ قومی چینلز پر نشر کئے جارہے ایکزٹ پول پر مکمل بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔سیاسی پارٹیوں کا ماننا ہے کہ قومی ٹیلی ویژن چینلوں کی جانب سے نشر کئے جارہے ایگزٹ پول بھروسے کے لائق نہیں ہے۔ ریاست کی سب سے بڑی مین اسٹریم سیاسی پارٹی نیشنل کانفرنس نے ایکزٹ پول کے نتائج کو مشکوک قرار دیا ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر اور صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کشمیرنیوز سروس کو بتایا کہ ”اگر لوک سبھا انتخابات کے نتائج بھاجپا کے حق میں ہوں گے تو ایسے میں ہم کچھ نہیں کرسکتے۔ لوگ بی جے پی سے کافی خائف ہیں کیوں کہ عوام کا ماننا ہے کہ اگر بی جے پی دوبارہ برسراقتدار آتی ہے تو وہ ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن ختم کردے گی۔لیکن اسمبلی الیکشن کے دوران کشمیریوں کو سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ لینا ہوگا۔ نیشنل کانفرنس خصوصی پوزیشن کا ہر ممکن طریقے سے دفاع کرے گی“۔ادھر پی ڈی پی نے بتایا کہ ایکزٹ پول پر تکیہ کرنا صحیح نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی دوبارہ اقتدار میں آجاتی ہے تو پی ڈی پی خصوصی پوزیشن کا دفاع یقینی بنانے کی خاطر نئے سرے سے لائحہ عمل ترتیب دے گی۔
پارٹی کے ترجمان اعلیٰ رفیع احمد میر نے کے این ایس کو بتایا کہ ایکزٹ پول پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ ہر ایک چینل اعداد و شمار کے حوالے سے انتشار کی شکار ہے۔ بہتر ہے کہ ہم 23مئی کا انتظار کریں۔ جہاں تک ریاست کی خصوصی شناخت کا تعلق ہے تو پی ڈی پی دفاع کے لئے بالکل تیار ہے۔ ہم اس سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دیں گے۔
دنیا
اسلامک ریپبلک کی منظوری کے بغیر ہرمز سے کوئی بھی جہاز نہیں گزرے گا: ایرانی فوج کے سربراہ
تہران، ایرانی فوج کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتا ہے اور ملک کی فوج کی اجازت کے بغیر وہاں سے کوئی بھی سمندری نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسٹر سیاری نے بدھ کے روز کہا کہ ایرانی فوج اور اسلامک ریولیوشنری گارڈ کور کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی سرگرمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں پر سکیورٹی مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 18 جون کو ایران اور امریکہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت 28 فروری سے شروع ہونے والے تصادم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم، 8 جولائی کے بعد سے امریکی فوج نے ایران پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف ایران کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے تھے۔
ایرانی فوج نے مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر حملے کر کے اس کا جواب دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اسلامک جمہوریہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی اب قابل عمل نہیں رہی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی۔سعودی حملوں کے بعد عراق جامع دفاعی منصوبہ تیار کرے گا
بغداد عراق کی قومی سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی اور سعودی حملوں کے بعد ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع دفاعی اور سکیورٹی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
بدھ کو ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں قومی سلامتی سے متعلق وزارتی کونسل نے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی کنٹرول مزید مضبوط کرنے، عراق کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر جواب دینے اور کسی بھی فریق کو عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کے لیے ایک جامع سکیورٹی منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔
حملے کے جواب میں کونسل نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق کارروائی کرے، اس واقعے کو دستاویزی شکل دے اور عراق کے جائز حقوق کا دفاع کرے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس نوعیت کے حملوں سے نمٹنا اور ان کا جواب دینا صرف عراقی حکومت اور ملک کے آئینی سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ادھر امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے منگل کی شب دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مشرقی عراق میں “ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں” کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں اور سعودی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔
دوسری جانب پاپولر موبلائزیشن فورسز نے کہا ہے کہ اس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی فوجیوں پر حملے کی کوشش کے بعد امریکہ کے ایران پر شدید فضائی حملے
ماسکو، امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق ان حملوں میں ایران کے فوجی کمان مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی دفاعی مراکز اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا، تاکہ مغربی ایشیا میں تعینات امریکی فوجیوں اور جنگی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔
سینٹ کام نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مغربی ایشیا میں تعینات امریکی افواج پر منگل کے روز کیے گئے مبینہ میزائل حملے کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔
بیان کے مطابق امریکی فوج نے ایران میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے متعدد ٹھکانوں پر حملے کیے، جن میں فوجی کمان مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز، نیز بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف شامل تھے۔
امریکی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد “ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی بحری جہازوں اور خلیجی ہمسایہ ممالک کو لاحق خطرات کو کم کرنا” تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان7 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا7 days agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی





































































































