جموں و کشمیر
حکومت ملازمین کے تمام مطالبات کو پورا کرے:اعجازاحمدخان کی اپیل

مطالبات کے حق میں جموں وکشمیرکے سرکاری ملازمین کاانوکھاطریقہ
بازوﺅں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرکیا علامتی احتجاج
سری نگر: سرکاری ملازمین نے دیرینہ مطالبات کولیکر منگل کے روزدوران ڈیوٹی بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپناعلازمتی احتجاج درج کرایا۔ملازم انجمنوںکے بڑے فورم EJCCکی کال پرکئے گئے اس پُرامن احتجاج کیلئے فورم نے تمام مستقل وعارضی ملازمین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ جائز مطالبات کو منوانے کیلئے احتجاج کا جمہوری حق آئندہ بھی استعمال کیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق لاکھوں مستقل وعارضی ملازمین کے مطالبات کو اُجاگر کرانے کیلئے ملازم انجمنوں کے مشترکہ فورم ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCCنے 17جون کو سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کی کال دی تھی ۔
ملازمین کے مطالبات بشمول جی پی فنڈکی فراہمی ،ریٹائرڈ ملازمین کو مراعات کی واگزاری،اولڈ پیشن اسکیم کانفاذ،ایس آراﺅ43میں ترمیم ،2فیصد ہاﺅس رینٹ کی فراہمی،میڈیکل الاﺅنس اور60 ہزار سے زیادہ ڈیلی ویجروں،کیجول لیبروں اور فیرپرائس شاپ ڈیلروںکی مستقلی کیساتھ ساتھ EJCC جموں وکشمیر بینک کی جانب سے گزشتہ 2مہینوںکے دوران ملازمین کے قرضوںکی دو،دو قسطیں کا ٹے جانے پر بھی نالاں ہے۔
منگل کے روز ای جے سی سی کی کال پر عمل کرتے ہوئے مختلف سرکاری محکموںمیں تعینات عارضی اور مستقل ملازمین نے اپنے دفتروں اور فیلڈ میں ڈیوٹیاں انجام دینے کے دوران اپنی بازوﺅں پرکالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔اس دوران ملازمین اپنے فرائض بھی انجام دیتے رہے تاہم انہوںنے بازوﺅں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر اپنے مطالبات کو سرکار اور انتظامیہ کے اعلیٰ ذمہ داروںکی نوٹس میں لانے کیلئے احتجاج کایہ پُرامن طریقہ اختیار کیا ۔
EJCCکے ترجمان نے کہاکہ کشمیر وادی کیساتھ ساتھ جموں صوبے میں بھی ملازمین نے فورم کی کال پر دوران ڈیوٹی بازوﺅں پرکالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں لیکن وہ اپنے فرائض چاہئے دفتروں میں یا فیلڈ میں انجا م دیتے رہے ۔ترجمان نے کہاکہ حکومت نے بار بارکی یقین دہانیوں کے باوجود اپنے ملازمین کاکوئی جائز مطالبہ اب تک پورا نہیں کیاہے ،جسکے باعث ملازمین کی حق تلفی کیساتھ ساتھ اُن کیساتھ ناانصافی بھی ہورہی ہے ۔
فورم ترجمان کے مطابق EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے جمہوری حق کااستعمال کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کرنے پر ملازمین کا شکریہ ادا کیا ،اور کہاکہ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹیEJCC،تمام مستقل و عارضی اور ریٹائرڈ ملازمین کے جائز مطالبات کو اُجاگر کرنے کیلئے پُرامن انداز میں اپنی آوازبلند کرتی رہے گی ۔انہوںنے یاددہانی کراتے ہوئے کہاکہ حاضرسروس ملازمین کیلئے جی پی فنڈ اورریٹائرڈ ملازمین نے بقایاجات ومراعات حاصل کرنا کارِدارد والا معاملہ بنادیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ یہ بات انتہائی افسوسناک ہے کہ جائز مطالبات کو پس پشت ڈالکر ملازمین کو مایوس کیاجارہاہے ۔
اعجاز احمدخان نے مزید کہاکہ منگل17جون کو لاکھوں ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر ارباب حل وعقد تک پُرامن انداز میں اپنی بات پہنچائی ہے اوراب یہ حکومت وانتظامیہ کی ذمہ دار ی ہے کہ وہ اپنے ملازمین کے جائز مطالبات کو پورا کرنے کی پہل کرے تاکہ ملازمین کامتزلزل شدہ اعتماد بحال ہوسکے اوروہ اپنے فرائض حسب روایت احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں ۔سینئر ٹریڈیونین رہنما اعجاز احمدخان نے لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا ،وزیراعلیٰ عمرعبداللہ اور چیف سیکرٹری اتل ڈلو سے پھراپیل کی کہ ملازمین کے دیرینہ اور جائز مطالبات کو پورا کرنے کیساتھ ساتھ مشکلات بشمول جموں وکشمیر بینک کی ملازمین کے تئیں ناانصافی پر مبنی پالیسی کو رکوانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ،تاکہ ملازمین اپنے فرائض انجام دینے کے دوران کسی مایوسی اور بددلی کے شکار نہ رہیں ۔اُدھر جموں صوبے میں بھی سرکاری ملازمین نے اپنے مذکورہ بالامطالبات کو لیکر اپنے اپنے دفترمیں بطور احتجاج بازوﺅں پرکالی پٹیاں باندھ رکھی تھیں۔EJCCکے جنرل سیکرٹری ونود شرما نے جموں میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک جانب حکومت نے ملازمین کے جائز مطالبات کو سردخانے میں ڈال رکھاہے اوردوسری جانب جموں وکشمیر بینک کی انتظامیہ کے ملازمین کے تئیں غیر منصفانہ پالیسی اپنا رکھی ہے ۔
انہوںنے کہاکہ جنوری2025سے ملازمین کے جی پی فنڈ کیس سرکاری ٹریجریوںمیں دھول چاٹ رہے ہیں جبکہ ریٹائرڈ ملازمین اپنی گریجویٹی اور دوسرے بقایات کیلئے سڑکوںکی خاک چھان رہے ہیں ۔ونود شرما نے کہاکہ ڈیلی ویجروںکی کوئی سن نہیں رہاہے ،اورسرکاری ملازمین کے دوسری سارے جائز مطالبات کو پس پشت ڈال دیاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ اگر حکومت نے ہمارے مطالبات کے تئیں منصفانہ پالیسی نہ اپنائی تو ساڑھے چار لاکھ سے زیادہ ملازمین بڑے احتجاج کیلئے مجبور ہوجائیں گے ۔
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
سری نگر: سی آئی ٹی یو کا یومِ مئی پر مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا عزم، تاریگامی کی اتحاد کی اپیل
سری نگر،سری نگر میں ‘سینٹر آف انڈین ٹریڈ یونینز’ (سی آئی ٹی یو) کے زیرِ اہتمام عالمی یومِ مئی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر محنت کش طبقے کی تاریخی جدوجہد کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا اور ابھرتے ہوئے چیلنجز کے خلاف مزدوروں کے حقوق کے دفاع کے عزم کو دہرایا گیا۔
پروگرام کا آغاز شکاگو کے ‘مارکیٹ افیئر’ کے ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے ہوا جن کی عظیم قربانیوں نے دنیا بھر میں آٹھ گھنٹے کے اوقاتِ کار اور مزدوروں کے تحفظ کے نئے دور کی بنیاد رکھی۔ مقررین نے کہا کہ یومِ مئی مزدوروں کے اتحاد، استقامت اور انصاف کے لیے ان کی مسلسل جدوجہد کی علامت ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی آئی ٹی یو جموں و کشمیر کے صدر اور رکن اسمبلی کولگام محمد یوسف تاریگامی نے کہا مزدور کبھی انتہائی نامساعد حالات میں 17 سے 18 گھنٹے کام کرنے پر مجبور تھے۔آج ہمیں جو حقوق حاصل ہیں—چاہے وہ باقاعدہ اوقاتِ کار ہوں، مناسب اجرت ہو یا بنیادی تحفظ—یہ کسی نے ہمیں تحفے میں نہیں دیے، بلکہ یہ دہائیوں کی انتھک جدوجہد، اتحاد اور قربانیوں کا نتیجہ ہیں۔
تاریگامی نے خبردار کیا کہ گزشتہ دہائیوں میں جو حقوق حاصل کیے گئے تھے، وہ اب بڑھتی ہوئی معاشی ناہمواری اور لیبر قوانین کی کمزوری کی وجہ سے دوبارہ خطرے میں ہیں۔ انہوں نے کہا:
“جب تک لوگ آواز نہیں اٹھاتے، کوئی نہیں سنتا۔ تبدیلی تب ہی آتی ہے جب مزدور متحد ہو کر اپنے حقوق کا مطالبہ کریں۔”
انہوں نے بی جے پی کی قیادت والی حکومت کی پالیسیوں کو ‘مزدور دشمن’ قرار دیتے ہوئے حال ہی میں نافذ کیے گئے چار لیبر کوڈز کو فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا۔
تاریگامی نے مزید کہا کہ یومِ مئی محض ماضی کی یاد منانا نہیں بلکہ ایک تحریک ہے—جو معاشرے کو سماجی انصاف، محنت کی عظمت اور دولت کی منصفانہ تقسیم کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے تمام محنت کشوں پر زور دیا کہ وہ اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بیدار اور منظم رہیں۔
اس تقریب میں وادی کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے مزدوروں اور ٹریڈ یونین لیڈروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی۔
یو این آئی۔م ا ع
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان7 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا7 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار










































































































