تازہ ترین
شمالی قصبہ سوپور میں 17 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی، بچاؤ آپریشن جاری
سری نگر،12 دسمبر (یو این آئی) شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں پیر کی صبح ایک 17 لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگادی۔
تاہم یہ واقعہ پیش آتے ہی حکام نے بچاؤ آپریشن شروع کر دیا۔
ذرائع نے بتایا کہ سوپور میں جامع پل کے نزدیک ایک 17 سالہ لڑکی نے دریائے جہلم میں چھلانگ لگا دی۔
انہوں نے کہا کہ واقعہ پیش آتے ہی پولیس اور مقامی لوگ جائے واردات پر پہنچ گئے اور بچاؤ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک لڑکی کی تلاش جاری تھی۔
دنیا
امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں ٹرمپ کی ہدایت پر نویں رات ایران پر شدید حملہ
واشنگٹن، امریکیوں کو مارنے کے رد عمل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر رات کو امریکی فوج نے ایران پر شدید حملہ کیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے بتایا کہ آج رات ایران پر شدید حملہ کیا گیا ہے، جو امریکیوں کو مارنے کا ردعمل ہے۔ انھوں نے کہا کہ انھیں فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے، جو فوجی مارے گئے وہ اس مقصد کے لیے لڑ رہے تھے کہ ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہ کر سکے۔
سینٹکام نے بتایا کہ ایران پر مسلسل نویں رات فضائی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا گیا ہے، جن میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا، ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
سینٹ کام کے مطابق صدر ٹرمپ کی ہدایت پر ایران پر شام 7 بجے فضائی حملے شروع کیے گئے، یہ امریکی حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے۔
دوسری طرف ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان، بوشہر اور جنوبی شہر خورموج میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ تسنیم خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملوں کی نئی لہر کا اعلان کیے جانے کے فوراً بعد ایران کے 5 شہروں میں، جن میں شمال مغرب کا بڑا شہر تبریز اور 2 اہم بندرگاہیں بھی شامل ہیں، دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔
عینی شاہدین اور مقامی رپورٹرز نے تسنیم کو بتایا کہ تبریز، جنوب مشرقی ساحلی شہروں چابہار اور کنارک، نیز جنوب مغربی توانائی کے مراکز بندر ماہشہر اور بندر امام خمینی میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ اطلاعات اس کے چند ہی منٹ بعد سامنے آئیں جب سینٹ کام نے کہا کہ اس نے ایرانی اہداف کے خلاف حملوں کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کر دیا ہے۔
امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی جاری مہم کا حصہ ہے، جس کا مقصد آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی کو لاحق خطرات کا خاتمہ کرنا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ 3 فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود سفارتی حل کے لیے تیار ہے، مارکو روبیو
واشنگٹن، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکہ 3 فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود تنازع کے حل کے لیے تیار ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے لبنانی صدر جوزف عون سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امریکہ مسلسل 9 دنوں کے فضائی حملوں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے باوجود سفارتی حل کا خواہاں ہے۔
مارکو روبیو کا بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینٹکام کا کہنا ہے کہ امریکی فوج نے ایران پر مسلسل نویں رات فضائی حملوں کا سلسلہ مکمل کر لیا، جن میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز اور فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔
سینٹکام کے مطابق ساحلی نگرانی کے مراکز، میزائل اور ڈرون لانچ سائٹس کو بھی نشانہ بنایا گیا، امریکی فوج نے عندیہ دیا کہ یہ حملے ایرانی فوجی صلاحیتوں کو مزید کمزور کرنے کے لیے جاری رہیں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
روس ایران۔عرب، امریکہ۔ایران کے درمیان بات چیت میں مدد کرنے کو تیار۔علیمووف
ماسکو، روس نے کہا ہے کہ وہ امریکہ اور ایران، نیز ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل اور مذاکرات میں تعاون کے لیے تیار ہے، تاہم وہ اپنی جانب سے کوئی کردار مسلط نہیں کرنا چاہتا۔
یہ بات روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر علیموف نے کہی۔
انہوں نے اخبار ازویستیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، “ہم امریکہ اور ایران کے ساتھ ساتھ ایران اور عرب ممالک کے درمیان اختلافات کے پرامن حل میں مدد دینے کے لیے تیار ہیں۔ ہمیں ایران اور عرب ممالک کے درمیان مذاکرات کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنے میں خوشی ہوگی، لیکن ہم اپنی خدمات کسی پر مسلط نہیں کرنا چاہتے۔”
انہوں نے بتایا کہ روس اسلام آباد، ریاض اور انقرہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے۔
علیموف نے کہا، “ہمیں معلوم ہے کہ فریقوں کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششیں جاری ہیں۔”
یو این آئی /سپوتنک
دنیا3 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان5 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا3 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا5 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا5 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا3 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا3 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا5 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا4 days agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم



































































































