دنیا
غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد اب بھی سیز فائر معاہدہ برقرار ہے: امریکہ

واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد اسرائیل اور حماس کا سیز فائر معاہدہ اب بھی برقرار ہے غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خصوصی طیارے ائیرفورس ون میں صحافیوں سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ممکنہ ذمہ داروں کے حوالے سے بات کی ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ حماس کے کچھ باغیوں کی جانب سے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی ہے، تاہم انہیں امید ہے حماس اس میں شامل نہیں تھی۔
انہوں نے کہا کہ’ ہم اس معاملے کا باغور جائزہ لے رہے ہیں اور اس کو سختی سے نبٹائیں گے‘۔
امریکی صدر نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنگ بندی برقرار رہے گی اور اس سے معاملات کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔
دوسری جانب اسرائیل نے فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس پرساری ذمہ داری ڈالتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے رفح میں اس کی فوج پر فائرنگ کی گئی ہے جس کے نتیجے میں اس کے 2 فوجی مارے گئے ہیں۔
مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے پر اسرائیلی خلاف ورزی کے باوجود اس کی پاسداری کا اعلان کیا ہے لیکن ساتھ میں خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ صورتحال کو مکمل تباہی کی جانب مت دکھیلا جائے۔
یہ بتاتے چلیں کہ غزہ میں حالیہ اسرائیلی فضائی حملوں میں 44 فلسطینی شہید ہوگئے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپریشن پہلے شروع کرنا چاہیے تھا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی 90 فی صد میزائل فیکٹریاں تباہ کر دیں، ایران پر پابندیاں کامیاب ہیں اور ایران معاہدہ چاہتا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر وزیر اعظم پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہند۔ پاک جنگ سمیت 8 جنگیں رکوائیں، پاکستان کے وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ میں نے 3 سے 5 کروڑ انسانوں کی جانیں بچائی ہیں۔ انہوں نے ایران کے حوالے سے مزید کہا کہ اسکی معیشت تباہ ہوتی جارہی ہے، ایران جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو فٹبال ورلڈ کپ میں شرکت کی اجازت دینی چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دینے پر ایرانی وزیر خارجہ کا امریکی صدر کو جواب
تہران، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آبنائے ہرمز سے متعلق بیان پر اپنی ٹوئٹ میں جواب دیا ہے۔
ساتھ ہی عباس عراقچی نے ایکس پر ڈونلڈ ٹرمپ کی پرانی ویڈیو بھی لگائی، جس میں ٹرمپ نے غلطی سے آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ قرار دیا تھا، پھر کہا تھا بڑی غلطی ہوگئی۔
اس کے علاوہ امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر آبنائے ہرمز کا نیا نقشہ بھی شیئر کردیا جس میں آبنائے ہرمز کو آبنائے ٹرمپ کا نام دیا گیا ہے۔ عباس عراقچی نے کہا ‘امریکی صدر پینٹاگون کی گڑھی ہوئی اصطلاح کے بجائے خلیج فارس کی درست استعمال کرتے ہیں، ہرمز کو کسی اور نام سے پکارنا واقعی ایک سنگین غلطی ہے ‘۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکی وزیر دفاع کی کانگریس میں سخت تقریر، ایران سے جنگ میں اسلحہ کی قلت کا اعتراف
واشنگٹن۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ ایران کے ساتھ حالیہ جنگ کے بعد پہلی بار کانگریس کے سامنے پیش ہوئے، جہاں انہوں نے جنگی اقدامات کا بھرپور دفاع کیا اور مخالف ارکان پر برس پڑے۔
سماعت کے دوران کیلی فورنیا سے ڈیموکریٹ رکن جان گارامندی نے ایران جنگ کو ‘دلدل’ قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی اور معاشی تباہی قرار دیا، جس پر وزیر دفاع سخت غصے میں آگئے۔
پیٹ ہیگسیتھ نے جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ ‘آپ اسے دلدل کہہ کر ہمارے دشمنوں کو پراپیگنڈے کا موقع دے رہے ہیں، اس بیان پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔’ انہوں نے ڈیموکریٹس کو لاپروا، عیب جو اور شکست خوردہ قرار دیتے ہوئے سوال کیا کہ ‘ایک طرف آپ فوجیوں کی حمایت کا دعویٰ کرتے ہیں اور دوسری طرف دو ماہ کے مشن کو دلدل کہہ رہے ہیں، آپ کس کو خوش کرنا چاہتے ہیں؟ ایران جنگ کوئی دلدل نہیں ہے۔’
دورانِ سماعت وزیر دفاع نے امریکی دفاعی صلاحیتوں کے حوالے سے اہم انکشافات بھی کیے۔ ایریزونا کے سینیٹر مارک کیلی کے سوال پر پیٹ ہیگسیتھ نے بتایا کہ امریکہ کے خالی ہونے والے اسلحہ کے ذخائر کی بحالی میں چند مہینوں سے لے کر کئی برس لگ سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ گولہ بارود راتوں رات تیار نہیں کیا جا سکتا اور اس عمل کے لیے طویل وقت درکار ہوگا۔ ڈیموکریٹس امریکا کے ایک طویل المدتی تنازع میں پھنسنے کی وارننگ دے رہے ہیں جبکہ دفاعی انتظامیہ اس بات پر اصرار کر رہی ہے کہ کارروائیاں وقت اور فوجی لحاظ سے محدود منصوبے کے مطابق چل رہی ہیں۔
یواین آئی۔ ع ۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر3 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان6 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
ہندوستان6 days agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
جموں و کشمیر3 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا4 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا6 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار











































































































