تازہ ترین
پاکستانی عدالت نے توہین مذہب کے مجرم شخص کو سزائے موت سنا دی

پاکستان کے شمال مغربی شہرپشاور میں انسداد دہشت گردی کی ایک عدالت نے وَٹس ایپ گروپ میں گستاخانہ مواد پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک مسلمان شخص کوقصوروارقرار دے کر سزائے موت سنائی ہے۔
مسلم اکثریتی پاکستان میں توہین مذہب ایک انتہائی حساس مسئلہ ہے، جہاں غیر ثابت شدہ الزامات بھی ازدحامی تشدد کو ہوا دے سکتے ہیں اورمشتعل افراد قانون کو ہاتھ میں لے کر مشتبہ ملزم کی جان لے لیتے ہیں۔
پشاور کی عدالت نے سیدمحمد ذیشان ولدسیّد ذکاء اللہ کوپریوینشن آف الیکٹرانک کرائمزایکٹ اور انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت قصور وار قرار دے کر سزائے موت کا حکم سنایا ہے۔
شمال مغربی شہر مردان سے تعلق رکھنے والے ذیشان کواس کے علاوہ 12 لاکھ روپے جرمانہ اور مجموعی طور پر 23 سال قید کی سزا بھی سنائی گئی ہے۔وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائرکرسکتاہے۔
یہ کیس اس وقت سامنے آیا تھاجب صوبہ پنجاب کے شہرتلہ گنگ کے رہائشی محمد سعید نے دو سال قبل وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) میں ایک درخواست دائر کی تھی۔اس میں ذیشان پر وَٹس ایپ گروپ میں توہین آمیزمواد پوسٹ کرنے کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ایف آئی اے نے ذیشان کا موبائل فون ضبط کر لیا تھا اورفرانزک جانچ میں اسے مجرم ثابت کیا گیا تھا۔
اگرچہ پاکستان میں توہینِ مذہب کی ممانعت کرنے والے قوانین کے تحت ممکنہ طور پر موت کی سزا ہوسکتی ہے ،لیکن اب تک اس جرم میں اس سزا کا کبھی نفاذ نہیں کیا گیا ہے۔
پاکستان میں معمولی مذہبی اختلافات کی بنا پر بھی مسلمان دوسرے مسلمانوں پر الزامات عاید کرتے رہتے ہیں، لیکن انسانی حقوق کے کارکنوں نے خبردارکیا ہے کہ مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد بھی اس کی زد میں آجاتے ہیں۔اس کے علاوہ توہین مذہب کے الزامات کو ذاتی مفادات اورذاتی عناد کے لیے استعمال کرنے کے واقعات بھی سامنے آتے رہتے ہیں۔
پاکستان میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے گروپ قومی کمیشن برائے انصاف اور امن (نیشنل کمیشن آف جسٹس اینڈ پیس) کے مطابق گذشتہ 20 برسوں میں 774 مسلمانوں اور مختلف اقلیتی مذہبی گروہوں سے تعلق رکھنے والے 760 افراد پر توہین مذہب کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔
دنیا
نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے کسی ہدایت یا مشورے کی ضرورت نہیں ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے حالیہ انٹرویو کے دوران سامنے آیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستانی دعوے کو مسترد کیا
نئی دہلی، ہندستان نے وادیِ سندھ کی تہذیب پر مشترکہ ورثے کے پاکستان کے دعوے کو سرے سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ملک سرحد پار دہشت گردی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز یہاں میڈیا بریفنگ میں پاکستان کے اس دعوے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں پاکستان کا خراب ریکارڈ اس کی اس طرح کی منافقانہ اور مایوس کن کوششوں کو مزید کھوکھلا بناتا ہے۔
ترجمان نے کہا، “جو ملک دہائیوں سے سرحد پار دہشت گردی، مذہبی انتہا پسندی اور تشدد کو فروغ دیتا رہا ہے، وہ کسی بھی تکثیری ثقافتی ورثے پر کوئی دعویٰ نہیں کر سکتا۔ اقلیتوں اور ان کے ثقافتی حقوق کے تحفظ کے معاملے میں اس کا خراب ریکارڈ ایسی مایوس کن کوششوں کو اور بھی زیادہ کھوکھلا بنا دیتا ہے۔”
قابلِ ذکر ہے کہ پاکستان کے وزیرِ اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے حال ہی میں سندھ طاس معاہدے کے تناظر میں وادیِ سندھ کی تہذیب کو مشترکہ ورثہ قرار دیا تھا۔ پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے سندھ طاس معاہدے کو معطل کر دیا تھا۔ اس سے بپھرا ہوا پاکستان اس کے بعد سے مسلسل اس معاملے میں نئے نئے ہتھکنڈوں سے ہندستان کو گھیرنے کی کوششوں میں لگا ہے۔
یواین آئی۔الف الف
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا7 days agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا7 days agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
دنیا7 days agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoمشرق وسطیٰ میں کشیدگی، خام تیل کی قیمت 90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی
دنیا1 week agoایران میں زیرِ تعمیر بجلی گھر پر امریکی حملہ، جوہری توانائی ایجنسی کا بیان
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
ہندوستان7 days agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
جموں و کشمیر1 week agoریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر نیشنل کانفرنس کا دہلی میں احتجاج
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی







































































































