تازہ ترین
امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ مذاکرات، مقام کی تبدیلی پر بحث تیز
واشنگٹن،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عندیہ دیا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان اس وقت رابطے اور مذاکرات جاری ہیں، تاہم مجوزہ بات چیت کے مقام اور ایجنڈے سے متعلق غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔وائٹ ہاؤس میں منگل کو میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے کے آخر میں متوقع مذاکرات کے مقام کے بارے میں واضح تفصیل دینے سے گریز کیا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب تہران کی جانب سے مذاکرات کو ترکیہ سے سلطنت عمان منتقل کرنے اور گفتگو کو محدود کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔
علاقائی ذرائع کے مطابق ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ کے ساتھ ہونے والی آئندہ ملاقات ترکیہ کے بجائے عمان میں رکھی جائے اور بات چیت صرف ایٹمی پروگرام تک محدود رہے۔ اس پیش رفت کے بعد یہ سوال بھی اٹھنے لگا ہے کہ آیا طے شدہ شیڈول کے مطابق مذاکرات ممکن ہو سکیں گے یا نہیں۔ دوسری طرف ویب سائٹ ’axios‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان ایٹمی مذاکرات جمعہ کو سلطنت عمان میں متوقع ہیں، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ نے مقام کی تبدیلی سے متعلق ایرانی درخواست قبول کر لی ہے۔
استنبول میں متوقع مذاکرات کے مقام اور ایجنڈے میں ردوبدل کی ایرانی کوششیں ایسے ماحول میں سامنے آئی ہیں جب مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی میں اضافے کے باعث کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے۔
خطے کے ایک سفارت کار، جو ایرانی مطالبات سے واقف ہیں، نے بتایا کہ ایران مذاکرات کے طریقہ کار اور حدود دونوں میں تبدیلی چاہتا ہے۔ ان کے مطابق تہران صرف ایٹمی پروگرام پر بات چیت کا خواہاں ہے، جبکہ امریکہ بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں ایران سے وابستہ گروپوں کی سرگرمیوں جیسے معاملات بھی زیرِ بحث لانا چاہتا ہے۔
اس سے قبل ایک ایرانی سفارتی ذریعے کا کہنا تھا کہ تہران ان مذاکرات کو نہ حد سے زیادہ امید اور نہ ہی مایوسی کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ ذریعے نے واضح کیا کہ ایران کی دفاعی صلاحیتیں قابلِ گفت و شنید نہیں اور ملک ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اصل سوال یہ ہے کہ آیا امریکہ سنجیدہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے یا نہیں۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔
یو این آٓئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یوم مزدور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر فوجی میدان میں برتری ثابت کرنے کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اسے شکست دینی ہے۔
مجتبٰی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ فوجی معرکے میں اپنی ترقی اور برتری کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور اب دشمنوں کو معاشی و ثقافتی جہاد کے میدان میں بھی مایوس اور شکست دینی ہوگی۔ سپریم لیڈر نے کہا ایرانی عوام مقامی طور پر تیار اشیا کے استعمال کو ترجیح دیں اور کاروباری افراد اپنا نقصان ہونے پر کسی کو ملازمت سے نکالنے سے گریز کریں۔
قبل ازیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا تھا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب اس وقت سے تشکیل پا رہا ہے جب 28 فروری کو ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا اور آبی گزرگاہ میں دشمن کی زیادتیوں کا خاتمہ کرے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے تمام خلیجی ممالک کے لیے سکون، ترقی اور معاشی فوائد آئیں گے۔ آج خطے میں دنیا کے غنڈہ عناصر کی جانب سے سب سے بڑی فوجی تعیناتی اور جارحیت کے دو ماہ بعد، اور امریکا کی اپنے منصوبوں میں شرمناک ناکامی کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب کھل رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ہم کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیں گے: ٹرمپ
فلوریڈا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ’’ہم جنگ میں ہیں کیوں کہ، میرا خیال ہے آپ بھی اس سے اتفاق کریں گے، کہ ہم پاگلوں کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ فلوریڈا میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے، جب انھوں نے کہا کہ امریکہ جنگ کی حالت میں اس لیے ہے کہ کسی پاگل کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روک سکے، تو اس پر ہزاروں لوگوں نے تالیاں بجانا شروع کر دیں اور امریکہ امریکہ کے نعرے لگانے لگے، یہ منظر دیکھ کر ٹرمپ بھی بہت خوش ہوئے۔ امریکی صدر نے کہا ایران کے پاس کسی صورت ایٹمی ہتھیار نہیں ہونا چاہیے، ایران کے پاس ایٹمی ہتھیار ہوتے تو اسرائیل، مشرق وسطیٰ اور یورپ کے ٹکڑے ہو جاتے۔
انھوں نے کہا ایرانی رجیم نے ہفتوں میں 42 ہزار حکومت مخالف مظاہرین کو قتل کیا تھا، آج ایران کے پاس نہ لیڈر ہیں نہ ایئر فورس ہے اور نہ ہی نیوی۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنگ جلدی میں ختم نہیں کریں گے، جنگ ختم کریں اور ایرانی رجیم دوبارہ کھڑی ہو جائے ایسا نہیں ہونے دیں گے۔
مشرق وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی فروخت کے لیے کانگریس نظر انداز ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایرانی قیادت ماری گئی ہے اور اب مسئلہ یہ ہے کہ بات کس سے کریں، ایرانی بندرگاہوں کی کامیابی سے ناکہ بندی جاری ہے، امریکی فوج ایرانی تیل کے ٹینکرز کو واپس بھیج رہی ہے، ایرانی جہاز پر جب حملہ کرکے قبضہ کیا، تو ایسا لگا تھا جیسے ہم بحری قزاق ہوں۔
انھوں نے کہا ایران نے دنیا کے لیے آبنائے ہرمز بند کی ہم نے ہرمز ایران کے لیے ہی بند کر دی، اس نے گزشتہ 47 سال سے مشرق وسطیٰ کو یرغمال بنا رکھا تھا، آبنائے میں 400 جہاز کھڑے ہیں باہر آئے تو تیل کی قیمتیں کم ہو جائیں گی۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان7 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا7 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار










































































































