تازہ ترین
کشتواڑ میں سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ایک دہشت گرد ہلاک، آپریشن ہنوز جاری
جموں، جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں بدھ کی شام سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین شدید گولیوں کا تبادلہ ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ ابتدائی فائرنگ میں ایک دہشت گرد مارا گیا جس کی شناخت اور تنظیمی وابستگی کے بارے میں جانچ پڑتال شروع کی گئی ہے۔ دفاعی ذرائع کے مطابق بدھ کی شام تقریباً 5 بجکر 45 منٹ پر چھاترو علاقے میں فرار دہشت گردوں کے ساتھ دوبارہ تصادم اس وقت قائم ہوا جب مشترکہ سیکورٹی دستے گھنے جنگلات اور دشوار گزار پہاڑی راستوں میں سرچ آپریشن کو مزید تیز کر رہے تھے۔ فوج کی وائٹ نائٹ کور نے مائیکرو بلاگنگ پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک بیان میں کہا:’کشتواڑ میں دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خاتمے کے لیے جاری کارروائیوں کے دوران کئی مقامات پر رابطہ قائم ہوا ہے۔ گھنے جنگلات اور انتہائی مشکل زمینی حالات کے باوجود آج دوبارہ دہشت گردوں کے ایک گروہ کے ساتھ آمنا سامنا ہوا جس دوران ایک دہشت گرد ہلاک ہوا ہے۔ گھنے جنگلات میں آپریشن جاری ہے۔‘
اس سے قبل منگل کی شام علاقے میں 2 پیرا اسپیشل فورسز اور 17 آر آر سمیت مختلف سیکورٹی اداروں نے ایک بڑا مشترکہ سرچ آپریشن شروع کیا تھا، کیونکہ اطلاعات تھیں کہ دہشت گردوں کا ایک گروہ جنگل میں روپوش ہے اور فرار ہونے کی کوشش کر سکتا ہے۔ فوجی ذرائع نے بتایا کہ اس پورے علاقے میں مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے بارے میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، اور اسی وجہ سے محاصرہ مزید سخت کر دیا گیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے مقامی آبادی سے اپیل کی ہے کہ آپریشن مکمل ہونے تک محفوظ فاصلے پر رہیں اور کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی فوراً اطلاع دیں۔
واضح رہے کہ کشتواڑ کے گھنے جنگلات میں گزشتہ تین ہفتوں سے دہشت گرد مخالف آپریشن جاری ہے اور فورسز نے وسیع و عریض جنگلی علاقے کو پوری طرح سے سیل کیا ہوا ہے جبکہ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے جنگلی علاقے پر نظر گزر رکھی جارہی ہے تاکہ دہشت گردوں کو فرار ہونے کا کوئی موقع فراہم نہ ہو سکے۔
یو این آئی، ارشید بٹ
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
اگر امریکہ نئی تجاویز کے لیے تیار ہے تو ایران اگلے ہفتے پاکستان میں مذاکرات کے لیے تیار ہے: رپورٹیں
واشنگٹن، ایران نے ثالثوں کو مطلع کیا ہے کہ اگر امریکہ اس کی نئی تجویز قبول کرنے پر آمادہ ہو تو وہ اگلے ہفتے کے اوائل میں پاکستان میں مذاکرات کے لیے تیار ہے، وال اسٹریٹ جنرل نے جمعہ کو ذرائع کے حوالے سے یہ رپورٹ دی۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ تہران نے مبینہ طور پر آبنائے ہرمز کو کھولنے کے لیے اپنی شرائط پر بات چیت کی پیشکش کی ہے، بشرطیکہ امریکہ حملوں کے خاتمے اور ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی ختم کرنے کی ضمانت دے۔
رپورٹ کے مطابق اس تجویز میں امریکی پابندیوں میں نرمی کے بدلے ایرانی ایٹمی پروگرام سے متعلق امور پر بحث کی گنجائش بھی فراہم کی گئی ہے۔
امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعہ کو کانگریس کو بتایا کہ ایران کے خلاف معاندانہ کارروائیاں، جو 28 فروری کو شروع ہوئی تھیں، ختم ہو چکی ہیں، اگرچہ پنٹاگن خطے میں اپنی فوجی پوزیشن کو اپ ڈیٹ کرنا جاری رکھے ہوئے ہے کیونکہ مبینہ خطرہ اب بھی برقرار ہے۔ 28 فروری کو امریکہ اور اسرائیل نے ایران میں اہداف پر حملے کیے تھے جس سے نقصان ہوا اور شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ 7 اپریل کو واشنگٹن اور تہران نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد اسلام آباد میں ہوئے مذاکرات بے نتیجہ رہے اور ٹرمپ نے ایران کو ایک “متحد تجویز” پیش کرنے کے لیے وقت دینے کے لیے دشمنی کے خاتمے میں توسیع کر دی۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہوئی
جموں، جموں و کشمیر کے بن تالاب علاقے میں پل حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی ہے۔ رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد حالانکہ ایک مزدور کو زندہ بچا لیا گیا ہے، جبکہ آپریشن روک دیا گیا ہے۔
افسران نے کہا کہ “ملبے میں دبے تیسرے مزدور کی لاش مل گئی ہے، جس سے مرنے والوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔”
واضح رہے کہ جمعہ کو بن تالاب علاقے میں ٹھٹھر کے پاس مرمت کے دوران ایک پل کا حصہ گرنے سے چار مزدور ملبے میں دب گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ “مزدور پل کی مرمت کر رہے تھے، جسے گزشتہ سال اچانک آئی باڑھ میں نقصان پہنچا تھا۔” کل دو مزدوروں کی موت ہو گئی تھی اور ایک کو بچا لیا گیا تھا اور چوتھا مزدور دبا ہوا تھا، جس کی لاش آج صبح پولیس، فوج، اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) اور این ڈی آر ایف ٹیم کی جے سی بی اور دوسری مشینری کی مدد سے رات بھر چلے بچاؤ آپریشن کے بعد ملی۔
اس دوران جموں و کشمیر حکومت نے واقعے کا نوٹس لیا اور دو انجینئروں کو معطل کر دیا اور ٹھیکیدار کو بلیک لسٹ کر دیا۔
حکومت نے واقعے کی جانچ کا بھی حکم دیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان7 days agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
دنیا7 days agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoجان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشاف
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار