تازہ ترین
انتخابی ڈراموں سے عوام کو پرامن جدوجہد سے دستبردار نہیں کیا جاسکتا

خبراردو:
حریت کانفرنس (ع) چیرمین میر واعظ عمر فاروق نے مرکزی جامع مسجد میں بھاری عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے دو ٹوک الفاظ میں یہ بات پھر واضح کردی کہ کشمیری قیادت اور عوام نے ہر طرح کے نام نہاد انتخابات کو کلی طور پر مسترد کردیا ہے کیونکہ آئین ہند کے تحت انتخابی ڈراموں سے نہ تو مسئلہ کشمیر کی متنازعہ حیثیت اور نہ ہی ہیئت تبدیل ہو سکتی ہے اور نہ ہی اس طرح کے ڈراموں سے عوام کو اُنکے پیدائشی حق، حق خودارادیت کی پر امن جدوجہد سے دستبردار کرایا جاسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حریت پسند عوام نے جس طرح نام نہاد بلدیاتی انتخابات کو عملاً مسترد کرکے کلی طور اُس لاحاصل مشق سے دوری اختیار کی ۔ اسی طرح کل17 نومبر کو ہونے جارہے پنچایتی انتخابی ڈرامے کو بھی عملاً مسترد کریں گے اور پوری دنیا کو یہ پیغام دیں گے کہ کشمیری عوام کیا چاہتے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کا یہ تاثر دینا کہ انتخابی عمل سے جموں وکشمیر میں جمہوری ادارے مضبوط اور مستحکم ہونگے جھوٹ اور پروپیگنڈہ ہے کیونکہ انتخابات وہاں کوئی معنی رکھتے ہیں جہاں واقعی جمہوریت کا بول بالا ہولیکن جہاں مطلق العنانیت ہو، ظلم و جبر کی انتہا ہو، قیادت کی پر امن سرگرمیوں پر قدغن اور پہرے ہوں، نوجوانوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جارہا ہو اور عوام کے سارے حقوق طاقت کے بل پر سلب کرلئے گئے ہوں جہاں فوج اور سرکاری فورسز کو بے پناہ اختیارات کے تحت کسی بھی شہر ی کے گھر میں گھس کر کسی بھی فرد کو نشانہ بنانے کی کھلی چھوٹ ہو جہاں رہائشی مکانوں کوبموں اور بارود سے کھنڈرات میں تبدیل کئے جاتے ہوں جہاں اپنے حق کے مطالبہ کی پاداش میں برسوں معصوم لوگوں کو جیلوں میں سڑایا جاتا ہو ، جہاں کالے قوانین افسپا اور بدنام زمانہ پبلک سیفٹی ایکٹ وغیرہ کے ذریعہ نوجوانوں کو برسوں پابند سلاسل رکھا جارہا ہو ، یہاں تک کہ مزاحمتی خواتین کو بھی فرضی کیسوں میں گرفتار کرکے تہاڑ جیسے جیلوں میں مقید رکھا جاتا ہووہاں جمہوریت کا نام لینا خود حقیقی جمہوریت کی توہین کے مترادف ہے ۔
میرواعظ نے کہا کہ مہذب دنیا میں انتخابات کو ایک جمہوری عمل تصور کیا جاتا ہے اور کوئی بھی باہوش انسان اسکی مخالفت نہیں کرسکتا تاہم جموں وکشمیر میں جب تک حقیقی جمہوریت کو بحال نہ کیا جائے اور اس کے لئے کشمیریوں کے جذبات اور احساسات اور بے پناہ قربانیوں کو مد نظر رکھ کر حق خودارادیت کی بنیاد پر اصل مسئلہ کو حل کرنے کیلئے اقدامات نہ اٹھائے جائیں تب تک نہ تو کشمیریوں کے سیاسی مستقبل کا تعین ہو سکے گا اور نہ ہی موجودہ غیر یقینی حالات کے اندر تبدیلی آسکے گی۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام یہ انتخابی تماشے 1947 سے آج تک دیکھتے آرہے ہیں ، اس دوران کتنے وزیراعلیٰ آئے اور گئے لیکن مسئلہ اپنی جگہ موجود تھا، ہے اور رہے گا۔میرواعظ نے حکمرانوں کے ان کھوکھلے دعوؤں کو کہ انتخابات سے کشمیر میں تعمیر و ترقی ہوگی اور خوشحالی آئیگی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جب کشمیریوں سے ان کے زندہ رہنے کا حق ہی چھین لیا گیا ہے تو تعمیر و ترقی کا کیا مطلب ہے۔انہوں نے کہا کہ یہاں درجنوں قتل عام کے سانحات ہوئے اور بے گناہوں کو تہہ تیغ کیا گیا، ان کے خلاف کتنے ایف آئی آر درج کئے گئے اور کس کس کو سزا دی گئی؟
انہوں نے کہا کہ یہ اس لئے ممکن نہیں ہے کیونکہ ہندوستانی قانون میں قاتلوں کے تحفظ اور دفاع کی پہلو موجود ہیں اس لئے کشمیری عوام اور قیادت نے مسئلہ کشمیر کے حل تک ہر طرح کے نام نہاد انتخابی عمل کو مسترد کرتے ہوئے واضح کردیا ہے کہ ہمارا بس ایک ہی مطالبہ ہے اور وہ حق خودارادیت ہے۔کشمیر نیوز سروس کے مطابق میرواعظ نے عوام کو تلقین کی کہ وہ آج سنیچر وار کو مشترکہ مزاحمتی قیادت کی جانب سے جو ہمہ گیر احتجاجی ہڑتال کی کال دی گئی ہے اُس پر عوام من و عن عمل کریں اور اُس کے علاوہ بقیہ دنوں میں جن جن علاقوں میں انتخابی ڈرامے رچائے جارہے ہیں ان علاقوں کے عوام مقامی طور پر احتجاجی ہڑتال کرکے رواں خونین تحریک آزادی کے ساتھ اپنی مکمل ہم آہنگی اور یکجہتی کا اظہار کریں۔
دریں اثناحریت (ع) چیرمین میرواعظ عمر فاروق بزرگ سیاسی رہنما سید علی شاہ گیلانی کی رہائش گاہ حیدر پورہ گئے جہاں انہوں نے بزرگ رہنما کے فرزند نسبتی مرحوم غلام حسن مخدومی کی وفات حسرت آیات پر ذاتی طور پررنج و غم کا اظہار کیا اورکچھ وقت بزرگ رہنما کے ساتھ گزار کر انہیں تعزیت اور تسلیت پیش کی۔ اس موقعہ پر میرواعظ نے مرحوم مخدومی کی مغفرت اور جنت نشینی کیلئے ایصال ثواب کیا اور فاتحہ پڑھی۔
دنیا
آبنائے ہرمز بندش پر ٹرمپ کا ردعمل، ایران ہمیں دباؤ میں نہیں لا سکتا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم امریکا کو کسی صورت بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال مجموعی طور پر بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج آبنائے ہرمز کی بندش کا واقعہ پیش آیا، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور دن کے اختتام تک مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی چالاکی دکھانے کی کوشش کی، مگر وہ امریکا کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس پر ٹرمپ نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
تاہم تازہ صورتحال میں ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے دوبارہ بندش کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
خواتین کے ریزرویشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ملک کی خواتین معاف نہیں کریں گی: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے ناری شکتی وندن ترمیمی قانون کو منظور نہیں ہونے دیا اور خواتین کو ان کا حق دینے سے روکا، ملک کی خواتین انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی مسٹر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ جن جماعتوں نے یہ “جرم” کیا ہے، ملک کی خواتین انہیں کبھی برداشت نہیں کریں گی اور جب بھی وہ ان جماعتوں کو دیکھیں گی تو اس کی کسک ان کے دلوں میں باقی رہے گی۔
وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اس “بے عزتی” کی سزا ملک کی خواتین ضرور دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق جو دہائیوں سے زیر التوا تھے، انہیں 2029 سے نافذ کیا جانا تھا، لیکن خواتین کو نئے مواقع دینے اور آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اسے خواتین کو انصاف دینے کا ایک مقدس عمل قرار دیا۔
مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے پارلیمنٹ میں اس بل کو روک کر “بھرون ہتھیا” جیسا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور ترنمول کانگریس جیسے جماعتیں اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کو ریزرویشن دینے میں رکاوٹ ڈالی ہے اور اس بار بھی اس نے مختلف “جھوٹ” کا سہارا لے کر اس عمل کو روکنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق، اس سے کانگریس اور اس کے حامیوں کا “چہرہ بے نقاب” ہو گیا ہے اور وہ پہلے ہی ملک کے بیشتر حصوں میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بل تمام ریاستوں کے لیے ایک موقع تھا اور اگر یہ منظور ہو جاتا تو نمائندگی میں اضافہ ہوتا اور عوام کی آواز مزید مضبوطی سے اسمبلی اور لوک سبھا تک پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل میں رکاوٹ ڈال کر خواتین کی توہین کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ اصلاحاتی اقدامات جیسے یکساں سول کوڈ، ووٹر لسٹ کی درستگی، وقف قوانین اور ماؤ نواز تشدد کے خاتمے جیسے اقدامات کی مخالفت کی ہے، جس کی وجہ سے ملک اپنی مکمل ترقی حاصل نہیں کر سکا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ بات چیت کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں کر سکتے، جس سے دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود پیر کو امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
دریں اثنا، لبنان میں علیحدہ 10 روزہ جنگ بندی کے پہلے 24 گھنٹے کافی حد تک موثر رہے، حالانکہ لبنان نے بارہا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ دیگر پیش رفت میں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایک اور چھوٹ جاری کی جس میں محدود سمندری راستوں سے روسی خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی۔ یہ چھوٹ خاص طور پر 17 اپریل اور 16 مئی کے درمیان جہازوں پر لدے ہوئے کارگوز پر لاگو ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر5 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا5 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
دنیا5 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا2 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
دنیا5 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا







































































































