دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
واشنگٹن، سابق امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے 2028ء کے صدارتی انتخاب میں دوبارہ حصہ لینے کا عندیہ دے دیا۔
نیویارک میں نیشنل ایکشن نیٹ ورک کے سالانہ کنونشن کے دوران گفتگو میں اُنہوں نے کہا کہ میں اس امکان پر غور کر رہی ہوں۔ تقریب میں شہری حقوق کے رہنما ال شارپٹن کے سوال پر ہیرس نے واضح اعلان سے گریز کیا تاہم کہا کہ میں اس بارے میں سوچ رہی ہوں اور ممکن ہے میں الیکشن لڑوں۔
کملا ہیرس نے اپنے تجربے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ میں 2021ء سے 2025ء تک صدر جو بائیڈن کے ساتھ نائب صدر رہی ہوں اور مجھے صدارتی ذمے داریوں کا مکمل ادراک ہے۔ تقریب کے اختتام پر کملا ہیرس نے کہا کہ میں مستقبل کے فیصلے عوام کے مفاد کو مدنظر رکھ کر کروں گی اور مناسب وقت پر اپنا حتمی اعلان کروں گی۔
واضح رہے کہ 2024ء کے صدارتی انتخاب میں کملا نے ڈیموکریٹک امیدوار کے طور پر حصہ لیا تھا جہاں انہیں ریپبلکن رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ ٹرمپ نے 312 الیکٹورل ووٹس حاصل کیے جبکہ کملا ہیرس کو 226 ووٹس ملے تھے، عوامی ووٹ میں مقابلہ نسبتاً قریب رہا جہاں ٹرمپ نے 49.8 فیصد اور ہیرس نے 48.3 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
کملا ہیرس امریکی تاریخ میں کسی بڑی جماعت کی جانب سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام اور جنوبی ایشیائی نژاد خاتون تھیں۔ اِنہیں اس وقت نامزد کیا گیا تھا جب صدر بائیڈن نے جولائی 2024ء میں انتخابی دوڑ سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
حوثی گروپ سعودی عرب کی سمندری ناکہ بندی کے بعد بحیرہ احمر میں تجارتی جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر غور کر رہا ہے
صنعاء، سعودی عرب کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان کرنے کے ایک ہفتے بعد، یمن کا ایران کی حمایت یافتہ حوثی گروپ جنوبی بحیرِہ احمر سے گزرنے والے تجارتی جہازوں پر فیس (ٹیکس) عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اس گروپ نے 20 جولائی کو سعودی عرب پر بحری پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی اس نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں سے جاری علاقائی تنازع میں ایک نیا محاذ کھول دیا اور خلیج سے باہر عالمی توانائی کی سپلائی لے جانے والے تجارتی جہازوں پر حملے تیز کر دیے۔
معاملے سے جڑے ذرائع کے مطابق، حوثی جنوبی بحیرہ احمر کو خلیجِ عدن سے جوڑنے والے حکمتِ عملی کے حامل آبنائے باب المندب سے گزرنے والے زیادہ تر تجارتی جہازوں سے فیس وصول کرنے کے منصوبے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تاہم اس تجویز کو نافذ کرنے کے لیے کسی ٹائم لائن کا انکشاف نہیں ہوا ہے۔
حوثی کے میڈیا آفس نے اس پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق، حوثی حکام اس مہینے کے آغاز میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے وہاں گئے تھے۔ وہاں ایرانی حکام نے امریکہ پر دباؤ بڑھانے اور بین الاقوامی آبی گزرگاہوں پر فیس وصول کرنے کے عمل کو عام بنانے کے مقصد سے باب المندب کا استعمال کرنے والے جہازوں پر ٹرانزٹ فیس عائد کرنے پر بات چیت کی تھی۔
یواین آئی۔الف الف
دنیا
حکومتی اختلافات باہر لانےوالے وزیر یا اہلکار کو برطرف کر دیا جائے گا:رضا عارف
تہران، ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ حکومتی اختلافات عوام میں لانےوالے وزیر یا اہلکار کو برطرف کر دیا جائے گا۔
اپنے بیان میں ایرانی نائب صدر نے کہا کہ سرکاری اداروں کے درمیان اختلاف کابینہ اور صدر کی موجودگی میں اٹھائےجائیں تاہم کسی شعبے کو دوسرے کے خلاف کارروائی یا حکومتی میکانزم سے ہٹ کر فیصلےکا حق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ من مانی کارروائی یا اختلافات میڈیا میں لانے سے معاشرے میں اضطراب پیدا ہوتا ہے ایسا کرنے والوں کےخلاف حکومت فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔
دریں اثناایرانی نائب اسپیکر حمید رضا بابائی نے کہا ہے کہ ایران کبھی بھی امریکا کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں کرے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی اسمبلی کے نائب اسپیکر حمید رضا بابائی کا کہنا ہے کہ ہمیں امریکا کو یہ اجازت نہیں دینی چاہیے کہ وہ جب چاہے جنگ شروع کرے اور جب چاہے جنگ بندی کا اعلان کر دے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکا کو خطے میں اپنی مرضی مسلط کرنے سے روکنا چاہیے اور ایران کو امریکی مطالبات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹے رہنا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمان کی تجویز خارج کردی
تےہران، ایران نے آبنائے ہرمز کے مشترکہ علاقائی انتظام سے متعلق عمانی تجویز مسترد کرتے ہوئے عمانی راستے کے ایک حصے پر کنٹرول کا مطالبہ کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے انتظام سے متعلق تجاویز کے تبادلے پر مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے سرکاری ٹی وی کو بتایا کہ تہران نے عمان کی اس تجویز کو مسترد کر دیا ہے جس میں بحری راستوں کو دونوں ممالک کے درمیان مساوی طور پر تقسیم کرنے کی بات کی گئی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اس کے بجائے تجویز دی ہے کہ آبنائے ہرمز کے اپنی جانب والے حصے میں بحری آمد و رفت کا انتظام تہران کرے، جبکہ مخالف سمت کے راستے کے ایک حصے کا انتظام مسقط کے پاس ہو، تاہم مکمل راستہ عمان کے اختیار میں نہ ہو۔
غریب آبادی نے کہا کہ عمان نے ہمیں تجویز دی تھی کہ آبنائے ہرمز میں ایک راستہ قائم کیا جائے، جس کا 50 فیصد حصہ ہماری علاقائی حدود میں اور 50 فیصد حصہ عمانی علاقائی پانیوں میں ہو۔ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کا راستہ ایسا ہو سکتا ہے کہ وہ ایرانی پانیوں سے داخل ہوں اور عمانی علاقائی پانیوں سے نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمان کے لیے ہماری تجویز یہ ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹرانزٹ روٹ کا ایک حصہ ہماری علاقائی حدود میں ہو، جبکہ جو حصہ عمانی پانیوں سے گزرتا ہے، اس کا انتظام بھی ہمارے کنٹرول میں ہو۔
غریب آبادی نے خبردار کیا کہ اگر عمان نے اس منصوبے کو مسترد کیا تو آبنائے ہرمز بدستور بند رہے گی۔
علاوہ ازیں ایک ایرانی عہدیدار نے خبرط رساں ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جنوبی راستے جہازوں کے لیے خطرناک ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کے انتظامات کا فیصلہ صرف ایران اور عمان اپنے اپنے حصوں کی بنیاد پر کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والا مکمل اندرونی راستہ اور بیرونی راستے کا ایک حصہ ایرانی کنٹرول میں ہونا چاہیے۔
اعلیٰ ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران عمان کو ایک قابلِ قدر ہمسایہ سمجھتا ہے۔ آبنائے ہرمز میں عمان کا کنٹرول اس کے حصے کے مطابق ہونا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان7 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا7 days agoایران پر امریکی میزائل حملے میں 2 افراد شہید، 11 زخمی
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی









































































































