تازہ ترین
بنگلہ دیش نے روہنگیا کی فورا میانمار واپسی کا منصوبہ کیا منسوخ

خبراردو:
بنگلہ دیش نے ہزاروں رہنگیا پناہ گزینوں کی فورا میانمار واپسی کے اپنے منصوبہ کو جمعرات کے روز منسوخ کر دیا۔ اس سے قبل روہنگیا مسلمانوں نے میانمار لوٹنے سے انکار کر دیا تھا جہاں انہیں اپنی جان کا خطرہ ہے۔
گزشتہ سال اگست سے سات لاکھ سے زیادہ روہنگیا پناگزین میانمار کا رکھائن صوبہ چھوڑ چکے ہیں۔ اس سے قبل ان کے خلاف ظالمانہ فوجی کاروائی کی گئی تھی۔ بنگلہ دیش نے جمعرات کے روز 485 خاندانوں کے 2000 روہنگا مسلمانوں کے پہلے بیچ کو میانمار واپس بھیجنے کی تیاریاں شروع کر دی تھی۔ میانمار کے ساتھ اکتوبر میں طے ہوئے منصوبہ کے تحت یہ کیا جا رہا تھا۔
تاہم افسران نے کہا کہ کاکس بازار کے کیمپ میں جمعرات کی صبح سے چار ٹرک اور تین بسیں کھڑی ہیں جو ان پناہ گزینوں کو لے جانے کے لئے تیار ہیں لیکن ایک بھی ان پر بیٹھنے کو راضی نہیں ہیں۔ موقعہ پر موجود ایک افسر نے کہا، ’’ بسیں تیار ہیں اور ہم نے واپس جانے والوں کے لئے تین دن کا راشن بھی تیار کر دیا ہے لیکن پہلے بیچ میں کوئی بھی بس پر سوار نہیں ہوا ہے‘‘۔
دنیا
آبنائے ہرمز بندش پر ٹرمپ کا ردعمل، ایران ہمیں دباؤ میں نہیں لا سکتا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم امریکا کو کسی صورت بلیک میل نہیں کیا جا سکتا۔
عالمی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ بات چیت جاری ہے اور صورتحال مجموعی طور پر بہتر انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ آج آبنائے ہرمز کی بندش کا واقعہ پیش آیا، لیکن اس کے باوجود دونوں ممالک کے درمیان رابطے برقرار ہیں اور دن کے اختتام تک مزید پیش رفت سامنے آ سکتی ہے۔
ٹرمپ کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز بند کرکے معمولی چالاکی دکھانے کی کوشش کی، مگر وہ امریکا کو دباؤ میں نہیں لا سکتا۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات مثبت سمت میں بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلان کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولا جا رہا ہے، جس پر ٹرمپ نے خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مثبت پیش رفت قرار دیا تھا۔
تاہم تازہ صورتحال میں ایران کی پاسداران انقلاب کی جانب سے دوبارہ بندش کے اعلان کے بعد آبنائے ہرمز کی صورتحال ایک بار پھر غیر واضح اور پیچیدہ ہو گئی ہے۔
یواین آئی۔ م س
ہندوستان
خواتین کے ریزرویشن میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو ملک کی خواتین معاف نہیں کریں گی: مودی
نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ جن سیاسی جماعتوں نے ناری شکتی وندن ترمیمی قانون کو منظور نہیں ہونے دیا اور خواتین کو ان کا حق دینے سے روکا، ملک کی خواتین انہیں کبھی معاف نہیں کریں گی مسٹر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ جن جماعتوں نے یہ “جرم” کیا ہے، ملک کی خواتین انہیں کبھی برداشت نہیں کریں گی اور جب بھی وہ ان جماعتوں کو دیکھیں گی تو اس کی کسک ان کے دلوں میں باقی رہے گی۔
وزیر اعظم نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو اس “بے عزتی” کی سزا ملک کی خواتین ضرور دیں گی۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کے حقوق جو دہائیوں سے زیر التوا تھے، انہیں 2029 سے نافذ کیا جانا تھا، لیکن خواتین کو نئے مواقع دینے اور آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ انہوں نے اسے خواتین کو انصاف دینے کا ایک مقدس عمل قرار دیا۔
مودی نے الزام لگایا کہ کانگریس اور اس کے اتحادیوں نے پارلیمنٹ میں اس بل کو روک کر “بھرون ہتھیا” جیسا کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس، سماج وادی پارٹی اور ترنمول کانگریس جیسے جماعتیں اس کے لیے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ خواتین کو ریزرویشن دینے میں رکاوٹ ڈالی ہے اور اس بار بھی اس نے مختلف “جھوٹ” کا سہارا لے کر اس عمل کو روکنے کی کوشش کی۔ ان کے مطابق، اس سے کانگریس اور اس کے حامیوں کا “چہرہ بے نقاب” ہو گیا ہے اور وہ پہلے ہی ملک کے بیشتر حصوں میں اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ بل تمام ریاستوں کے لیے ایک موقع تھا اور اگر یہ منظور ہو جاتا تو نمائندگی میں اضافہ ہوتا اور عوام کی آواز مزید مضبوطی سے اسمبلی اور لوک سبھا تک پہنچتی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے اس عمل میں رکاوٹ ڈال کر خواتین کی توہین کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ اصلاحاتی اقدامات جیسے یکساں سول کوڈ، ووٹر لسٹ کی درستگی، وقف قوانین اور ماؤ نواز تشدد کے خاتمے جیسے اقدامات کی مخالفت کی ہے، جس کی وجہ سے ملک اپنی مکمل ترقی حاصل نہیں کر سکا۔
جاری۔یواین آئی۔ ظ ا
دنیا
امریکہ ایران جنگ بندی میں توسیع نہیں کی جا سکتی – ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر بدھ تک ایران کے ساتھ بات چیت کسی سمجھوتے پر پہنچنے میں ناکام رہتی ہے تو وہ دونوں ممالک کے درمیان عارضی جنگ بندی میں توسیع نہیں کر سکتے، جس سے دوبارہ فوجی کارروائی کا خدشہ ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی اور ایرانی وفود پیر کو امن مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم امریکی حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے اس اعتماد کا بھی اظہار کیا کہ دونوں فریق ایک معاہدے تک پہنچنے کے قریب ہیں۔
دریں اثنا، لبنان میں علیحدہ 10 روزہ جنگ بندی کے پہلے 24 گھنٹے کافی حد تک موثر رہے، حالانکہ لبنان نے بارہا اسرائیل پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔ دیگر پیش رفت میں، امریکی محکمہ خزانہ نے ایک اور چھوٹ جاری کی جس میں محدود سمندری راستوں سے روسی خام تیل کی ترسیل اور فروخت کی اجازت دی گئی۔ یہ چھوٹ خاص طور پر 17 اپریل اور 16 مئی کے درمیان جہازوں پر لدے ہوئے کارگوز پر لاگو ہوتی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoلداخ کو آخرکار آدھار میں علیحدہ شناخت مل گئی، ‘ریاست’ کے خانے میں جموں و کشمیر کی جگہ لے لی
جموں و کشمیر6 days agoسوپور اسکول میں بدعنوانی کے الزامات، لیکچرر معطل
دنیا6 days agoجنگ بندی برقرار ہے، ایرن میز پر واپس آئے گا: ڈونلڈ ٹرمپ
دنیا6 days agoلبنان میں اسرائیلی حملوں سے شہید افراد کی تعداد 2 ہزار سے تجاوز کر گئی
جموں و کشمیر1 week agoبخاری نے 100 روزہ ’نشہ مکت‘ مہم کی حمایت کی، جموں و کشمیر میں عوامی تعاون کی اپیل
جموں و کشمیر1 week agoڈرگ فری جموں و کشمیر مہم اجتماعی اقدام کا تقاضا کرتی ہے: لیفٹیننٹ گورنر سنہا
دنیا6 days agoٹرمپ ایسا کیا کرے جس سے معاہدے کی راہیں کھل جائیں گی ایرانی صدر نے دل چسپ نکتہ بتا دیا
دنیا1 week agoایرانی وفد کی پیشگی شرائط منظور کرلیں تو دوپہر کو امریکی حکام سے مذاکرات ہوں گے: ایرانی میڈیا
دنیا1 week agoڈونلڈ ٹرمپ کی شہرت میں کمی: ڈیموکریٹ کملا ہیرس نے 2028ء کا صدارتی انتخاب لڑنے کا عندیہ دیدیا
دنیا5 days agoایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سعودی و قطری وزرائے خارجہ سے رابطہ
دنیا1 week agoایران مخلص ہے تو ہم بھی کھلے دل سے بات کریں گے: جے ڈی وینس
دنیا2 days agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف







































































































