دنیا
فلسطین پر اسرائیلی بربریت اب بند ہو جانی چاہیے:کیوبا

ہوانا ، کیوبا کے صدر میگوئیل ڈیاز کانل نے کہا ہے کہ “فلسطینی عوام پر اسرائیلی حملوں کو اب بند ہو جانا چاہیے”۔
کانل نے سوشل میڈیا ایکس سے جاری کردہ بیان کو، اسرائیلی حملوں کی وجہ سے تباہ و برباد ،غزّہ کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا اور کہا ہے کہ “فلسطین پر اسرائیلی بربریت اب بند ہو جانی چاہیے۔ یہ بربریت انسانیت کے لئے نہایت شرمناک اور بین الاقوامی قانون کے وجود پر ایک گہرا گھاو ہے”۔
واضح رہے کہ کانل نے 26 دسمبر کو جاری کردہ بیان میں بھی غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے خلاف سخت ردعمل ظاہر کیا اور کہا تھا کہ “کیوبا فلسطین کے لئے باآواز بلند بات کرتا رہے گا اور حالات کے مقابل ہرگز خاموش تماشائی نہیں بنے گا”۔
اس دوران کولمبیا کے صدر گسٹاوو پیٹرو نے بھی اپنے سوشل میڈیا پیج سے غزّہ کی تصویر شیئر کی اور درپیش حالات کی طرف توجہ مبذول کروائی ہے۔
گسٹاوو، غزّہ پر اسرائیلی حملوں کے پہلے دن سے فلسطینی عوام کے ساتھ تعاون کا اظہار کر رہے ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
نیتن یاہو مجھے ایران جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے:ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور کہا کہ وہ مجھے ایران جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی ہے اس اہم ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے فاکس نیوز کو ٹیلیفونک انٹرویو میں نیتن یاہو پر الزامات عائد کیے۔
صدر ٹرمپ نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم مجھے ایران جنگ میں پھنسائے رکھنا چاہتا ہے اور وہ چاہتا ہے کہ میں اس جنگ میں شامل رہوں۔انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو کو اگر ایران کی جوہری سرگرمیوں سے متعلق معلومات ہیں، تو وہ مجھے نہیں دنیا کو بتائے۔ مجھے اس کی معلومات کی ضرورت نہیں۔
انٹرویو میں امریکی صدر یہ بھی کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، اس کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتا۔انہوں نے کہا کہ اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، اگر معاہدہ نہ ہوا تو ایران میں مشن مکمل کریں گے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران کی جانب جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے الزام عائد کیا کہ ایران نے معاہدے کی خلاف ورزی کی، معاہدے کی خلاف ورزی پر ایران کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کی۔
مذاکرات کے حوالے سے امریکی صدر نے بتایا کہ مذاکرات صرف جوہری پروگرام پر ہو رہے ہیں، ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا
دنیا
امریکہ اور سعودی عرب کے عراق میں ایرانی پراکسیز کے ٹھکانوں پر حملے
واشنگٹن/ریاض، امریکہ اور سعودی عرب نے عراق میں ایرانی پراکیسز کے ٹھکانوں پر حملے کیے ہیں، امریکی سینٹرل کمانڈ اور سعودی وزارت دفاع نے حملوں کی تصدیق کر دی۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ حملے ایران سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے خلاف کیے گئے ہیں، عراق میں دہشت گرد گروہوں کو پاسداران نے ہدایت دی تھی، جس پر گزشتہ 72 گھنٹوں میں عراق سے 30 سے زائد ڈرون حملے کیے گئے تھے۔
سینٹ کام نے کہا یہ گروہ امریکی فورسز اور سعودی توانائی ڈھانچے پر حملوں کی تیاری کر رہے تھے، مشترکہ حملے میں عراق بھر میں دہشت گردوں کے لاجسٹکس اور ہتھیاروں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ترجمان سعودی وزارت دفاع نے کہا کہ سعودی مسلح افواج نے امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کرعراق میں کارروائی کی ہے، کیوں کہ عراق سے ایرانی حامی دہشت گرد گروہوں نے سعودی پیٹرولیم تنصیبات پر حملے کی کوشش کی تھی۔
میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا یہ کارروائی مملکت کے دفاع اور تحفظ کے جائز حق کی توثیق کرتی ہے، ہم کشیدگی میں اضافے کی خواہاں نہیں لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے۔
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ عراق میں ’’مخصوص اہداف‘‘ پر امریکا اور سعودی عرب کے حملے ’’بین الاقوامی قانون کے تحت حاصل حقِ دفاعِ ذات‘‘ کی بنیاد پر کیے گئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے ذریعے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزارت نے کہا کہ یہ حملے ایران کی حمایت یافتہ عراقی ملیشیاؤں کی جانب سے ڈرون حملوں کے جواب میں کیے گئے، جن کا نشانہ مملکت کی تیل کی تنصیبات تھیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے قریب پہنچ گئے، فاکس نیوز
واشنگٹن، فاکس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ ایران مفاہمتی یادداشت کی بحالی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع کے ثالثوں کا خیال ہے کہ امریکہ اور ایران ایک ایسے معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں جو ناکام ثابت ہونے والی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) کو دوبارہ نافذ کرے گا۔ یہ بات دی ٹائمز آف اسرائیل نے اپنی ایک رپورٹ میں کہی ہے۔
رپورٹ میں ایک عرب عہدے دار اور مذاکرات سے باخبر ایک اور ذریعے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستان، مصر اور قطر کے مذاکرات کار اس بات کی وضاحت پر کام کر رہے ہیں کہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت کا نظام کس طرح چلایا جائے گا، مذاکرات کار ہرمز کے انتظامی طریقہ کار پر اختلافات دور کرنے میں مصروف ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران کا خیال تھا کہ جون میں دستخط کی گئی ایم او یو، جس کے نتیجے میں مختصر مدت کی جنگ بندی ہوئی تھی، اسے آبنائے ہرمز پر وسیع اختیارات دیتی ہے، تاہم امریکا اس تشریح سے اختلاف کرتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق، آبنائے ہرمز کے کنارے واقع دونوں ممالک، ایران اور عمان، ثالثوں کی پیش کردہ تجویز سے اتفاق کر چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی منگل کو اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس اس معاملے پر حتمی فیصلہ کرے گا۔
ادھر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران سے معاہدہ نہ ہوا تو مشن مکمل کریں گے، آبنائے ہرمز پر ہمارا مکمل کنٹرول ہے، ایران جانے والا ایک بھی جہاز امریکی ناکہ بندی عبور نہیں کر سکتا۔
انھوں نے کہا ایران بار بار اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹ جاتا ہے، اب ایران کو معاہدوں کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ نہیں کرنا چاہتے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
ہندوستان6 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا








































































































