جموں و کشمیر
کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، بارہمولہ میں خوف و ہراس پھیل گیا

سری نگر، وادی کشمیر میں جمعے کی دوپہر کو زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کا مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔
نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق کشمیر میں جمعہ کے روز 12 بج کر 26 منٹوں پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جس مرکز شمالی کشمیر کا ضلع بارہمولہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ اس کی زیر زمین گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔
گرچہ زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم بارہمولہ اور ملحقہ علاقوں میں زور دار جھٹکے محسوس ہونے کے نتیجے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے کچھ ویڈیوز میں لوگوں کو گھروں سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے ایک سوشل میڈیا صارف بلال میر نے کہا: ‘گرچہ اس زلزلے ریکٹر اسکیل پر شدت4.2 تھی لیکن جھٹکے اس قدر زور دار تھے جیسے اس کی شدت 7 تھی۔
بارہمولہ کے ایک اور رہائشی نے کہا کہ جھٹکے اس قدر زور دار تھے کہ لوگ گھروں کو واپس جانے میں ڈر محسوس کر رہے تھے۔
اس زلزلے کے جھٹکے سری نگر کے علاوہ کشمیر کے باقی حصوں میں بھی محسوس کئے گئے۔
سینٹر کے مطابق لداخ یونین ٹریٹری ضلع لیہہ میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب 2 بج کر 2 منٹوں پر زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین اس کی گہرائی 20 کلو میٹر تھی۔
تاہم زلزلوں سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک زون پانچ اور چار میں آتا ہے۔
یو این آئی- ایم افضل
جموں و کشمیر
کشمیر میں جعلی 10 2 سند کی بنیاد پر سپاہی بننے والا شخص مجرم قرار
سری نگر، سری نگر کی ایک عدالت نے بڈگام کے ایک رہائشی کو مجرم قرار دیا جس نے جعلی 10 2 قابلیت کی سند کا استعمال کر کے انڈین ریزرو پولیس (آئی آر پی) بٹالین میں سپاہی کے عہدے پر دھوکہ دہی سے نوکری حاصل کی تھی۔
بھرتیاں کرنے میں دھوکہ دہی کے ایک طویل عرصے سے زیر التوا معاملے میں کشمیر کرائم برانچ (اب اکنامک آفنسز ونگ کشمیر) نے مجرم قرار دلوانے میں کامیابی حاصل کی۔
سری نگر میں خصوصی موبائل مجسٹریٹ (13ویں مالیاتی کمیشن/ریلوے مجسٹریٹ) نے بڈگام کے رہائشی نذیر احمد ملک کو رنبیر ڈن سنہتا (آر پی سی) کی دفعہ 420 اور 471 کے تحت قابلِ سزا جرائم کے لیے مجرم قرار دیا۔
تحقیقات کے دوران، مبینہ طور پر جعلی 10 2 تعلیمی قابلیت کی سند ضبط کی گئی اور تصدیق کے لیے جموں و کشمیر اسٹیٹ بورڈ آف اسکول ایجوکیشن کو بھیجی گئی۔ بعد میں بورڈ نے تصدیق کی کہ سند جعلی تھی۔ مقدمے کی سماعت کے بعد، عدالت نے ملک کو آر پی سی کی دفعہ 420 کے تحت تین سال کی سزا سنائی اور 1000 روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ جرمانہ نہ بھرنے پر اسے 15 دن کی سادہ قید بھگتنی ہوگی۔
عدالت نے اسے آر پی سی کی دفعہ 471 کے تحت دو سال کی سادہ قید کی سزا بھی سنائی۔ دونوں اہم سزائیں ساتھ ساتھ چلیں گی۔
یو این آئی۔ این یو۔
جموں و کشمیر
جموں کے بیس کیمپ سے دو ہزار سے زائد امرناتھ یاتری روانہ
جموں، شدید بارش کے باوجود بدھ کے روز دو ہزار سے زائد شری امرناتھ یاتری جموں کے بھگوتی نگر بیس کیمپ سے جنوبی کشمیر کے ہمالیائی سلسلے میں واقع مقدس غار کی جانب روانہ ہوئے۔
سرکاری حکام کے مطابق 2,051 یاتریوں کا قافلہ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 82 گاڑیوں میں بالتل بنیادی کیمپ کے لیے روانہ ہوا۔حکام نے بتایا کہ آج پہلگام راستے کے لیے کسی بھی یاتری قافلے کو روانہ نہیں کیا گیا۔
سالانہ امرناتھ یاترا 28 اگست کو رکشا بندھن کے تہوار کے موقع پر اختتام پذیر ہوگی۔اب تک چار لاکھ سے زائد عقیدت مند مقدس غار میں درشن دے کر مذہبی رسومات ادا کر چکے ہیں۔
19 جولائی کو جموں و کشمیر کے لیے جاری کیے گئے موسمی انتباہ، خصوصاً مقدس غار تک جانے والے پہلگام اور بالتل کے دونوں راستوں کے پیش نظر، احتیاطی تدبیر کے طور پر یاترا عارضی طور پر معطل کر دی گئی تھی۔ بعد ازاں 25 جولائی کو یاترا دوبارہ شروع کر دی گئی۔
یو این آئی۔ ایم جے
جموں و کشمیر
اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول کے قریب حادثاتی دھماکے میں فوج کے دو جوان زخمی
سری نگر، جموں و کشمیر کے اُڑی سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب منگل کے روز ایک حادثاتی دھماکے میں ہندوستانی فوج کے دو جوان زخمی ہو گئے۔ یہ اطلاع افسران نے دی۔
حکام کے مطابق یہ حاڈثۃ اُڑی سیکٹر کے کمل کوٹ علاقے میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ دھماکہ مکمل طور پر حادثاتی نوعیت کا تھا، جس کے نتیجے میں دو فوجی اہلکار زخمی ہوئے۔
حکام نے کہا، “دونوں زخمی جوانوں کو فوری طور پر خصوصی طبی علاج کے لیے فضائی راستے سے سری نگر کے بادامی باغ میں واقع فوج کے بیس اسپتال منتقل کیا گیا۔”
حکام نے واضح کیا کہ یہ دھماکہ ایک حادثہ تھا اور اس کا سرحد پار سے ہونے والی کسی فائرنگ یا دہشت گردانہ سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ خبر لکھے جانے تک ہندوستانی فوج کی جانب سے اس حادثہ کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔
یواین آئی ۔اے ایم ۔ایف اے
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان6 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا5 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoایرانی افواج دشمن کی دراندازی کو فوری طور پر ناکام بنانے کیلئے تیار ہیں: آئی آر جی سی
ہندوستان6 days agoپیپر لیک کی ذمہ داری بھی لیں مودی: پرینکا






































































































