دنیا
ٹرمپ نے اسٹارمر کو برطانیہ کی سرحدوں کے کنٹرول کے لیے فوج کے استعمال کا دیا مشورہ

لندن، امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم سر کیر اسٹارمر کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر قانونی نقل مکانی روکنے کے لیے فوج کا استعمال کر سکتے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ کے برطانیہ کے دوسرے سرکاری دورے کے اختتام پر یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسٹر کیر کے ساتھ نقل مکانی کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا۔
بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے امریکہ میں سرحدوں کو محفوظ بنانے کے لیے اپنی پالیسیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبور کرنے والے تارکین وطن کی وجہ سے برطانیہ کو بھی ایسے ہی چیلنج کا سامنا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ ’لوگ آ رہے ہیں، اور میں نے وزیر اعظم سے کہا کہ میں اسے روکوں گا اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ فوج کو بلاتے ہیں یا نہ نہیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کس ذریعہ کا استعمال کرتے ہیں۔‘
امریکی صدر نے برطانوی وزیر اعظم کیر اسٹارمر سے نقل مکانی کے خلاف ’سخت موقف‘ اختیار کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ’بہت نقصان‘ ہو رہا ہے۔
ایک مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بات کرتے ہوئے، مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی ’’ملکوں کو اندر سے تباہ کر دیتی ہے اور درحقیقت ہم اپنے ملک آئے کافی لوگوں کو نکال رہے ہیں ۔‘‘ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری میں تیز کارروائی کی ہے اور غیر قانونی سرحدی گزرگاہوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔
صدر اور خاتون اول میلانیا ٹرمپ پریس کانفرنس کے فوراً بعد اسٹینسٹڈ ایئرپورٹ سے ایئر فورس ون کے ذریعے برطانیہ کے لیے روانہ ہو گئے۔
برطانیہ اور امریکی صحافیوں کے ساتھ ایک وسیع سوال و جواب کے سیشن کے دوران، دونوں نے برطانیہ اور امریکہ کے درمیان ’خصوصی تعلقات‘ کا ذکر کیا اور ایک نئے ٹیکنالوجی معاہدے کا اعلان کیا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ اس سے اتحادیوں کو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی دنیا میں ’غلبہ‘ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ مسٹر ٹرمپ نے تاہم فلسطین کے معاملے پر ’’وزیراعظم کے ساتھ اپنا اختلاف‘‘ظاہر کیا۔
وزیراعظم کیر اگلے ہفتے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے قبل فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فلسطین کی کچھ بین الاقوامی پہچان ہے، لیکن اس کی کوئی بین الاقوامی سطح پر متفقہ سرحدیں، کوئی راجدھانی اور کوئی فوج نہیں ہے۔
اس وقت اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 147 فلسطین کو تسلیم کرتے ہیں۔ اس فہرست میں شامل ہونے سے ایک مضبوط سیاسی پیغام جائے گا، حالانکہ یہ زیادہ تر علامتی ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔
دنیا
ایران کی نئی تجویز سے مطمئن نہیں ہوں: ٹرمپ
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے مذاکرات کے لیے موصول ہونے والی نئی تجاویز پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فی الحال ایرانی موقف سے خوش نہیں ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ تو چل رہا ہے لیکن تاحال کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران کے حوالے سے صرف دو ہی آپشن موجود ہیں، یا تو اسے ختم کر دیا جائے یا پھر کوئی باقاعدہ ڈیل کی جائے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہیں یقین نہیں ہے کہ دونوں ممالک کسی معاہدے تک پہنچ پائیں گے، دیگر امور پر گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے بتایا کہ انہوں نے عراق کے نامزد وزیراعظم سے بات کی ہے اور وہ ان کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
تاہم انہوں نے اٹلی اور اسپین کے رویے پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ چین کے حوالے سے انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان کا آئندہ دورہِ چین بہت شاندار رہے گا۔
دوسری جانب ایرانی سرکاری میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے لیے نئی تجاویز پر مبنی ایک مسودہ پاکستان کے حوالے کر دیا ہے، تاکہ اسے پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچایا جا سکے۔
یاد رہے کہ خطے کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کر رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران آبنائے ہرمز میں نئے اصول نافذ کرے گا: پاسدارانِ انقلاب
تہران، ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ وہ ہرمز کے پانیوں کو سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنائیں گے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران بحیرہ عرب اور آبنائے ہرمز میں ایران کے ساحل کے قریب پانیوں پر نئے اصول نافذ کرے گا۔
رپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ پاسدارانِ انقلاب اریبین گلف اور آبنائے ہرمز میں ایران کی ساحلی پٹی کے تقریباً 2,000 کلومیٹر (1,243 میل) پر کنٹرول رکھے گی اور اس پانی کو ایران کے پیارے لوگوں کے لیے فخر اور طاقت اور خطے کے لیے سلامتی اور خوشحالی کا ذریعہ بنایا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کردہ تجاویز سے متفق نہیں ہوں اب جنگ یا سفارتی حل میں سے ایک کا فیصلہ کرنا ہوگا جبکہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران سفارتکاری کا راستہ کھلا رکھنے کے لیے تیار ہے تاہم امریکا کو دھمکی آمیز لہجہ تبدیل کرنا ہوگا۔
یو این آٓئی۔ ع ا۔
دنیا
ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا یوم مزدور پر پیغام
تہران، ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے یوم مزدور پر پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن پر فوجی میدان میں برتری ثابت کرنے کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اسے شکست دینی ہے۔
مجتبٰی خامنہ ای نے کہا کہ ایران نے دشمنوں کے ساتھ فوجی معرکے میں اپنی ترقی اور برتری کو دنیا پر ثابت کر دیا ہے اور اب دشمنوں کو معاشی و ثقافتی جہاد کے میدان میں بھی مایوس اور شکست دینی ہوگی۔ سپریم لیڈر نے کہا ایرانی عوام مقامی طور پر تیار اشیا کے استعمال کو ترجیح دیں اور کاروباری افراد اپنا نقصان ہونے پر کسی کو ملازمت سے نکالنے سے گریز کریں۔
قبل ازیں، ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے جمعرات کو جاری کیے گئے ایک تحریری پیغام میں کہا تھا کہ خلیج اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب اس وقت سے تشکیل پا رہا ہے جب 28 فروری کو ایران کی امریکہ اور اسرائیل کے ساتھ جنگ شروع ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ تہران خلیجی خطے کو محفوظ بنائے گا اور آبی گزرگاہ میں دشمن کی زیادتیوں کا خاتمہ کرے گا۔
سپریم لیڈر نے کہا کہ آبنائے ہرمز کے نئے انتظام سے تمام خلیجی ممالک کے لیے سکون، ترقی اور معاشی فوائد آئیں گے۔ آج خطے میں دنیا کے غنڈہ عناصر کی جانب سے سب سے بڑی فوجی تعیناتی اور جارحیت کے دو ماہ بعد، اور امریکا کی اپنے منصوبوں میں شرمناک ناکامی کے بعد، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کے لیے ایک نیا باب کھل رہا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر4 days agoجموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
ہندوستان1 week agoمئو سڑک حادثہ: میاں بیوی اور بیٹے سمیت پانچ افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoکیجریوال تاریخ کے سب سے شوقین شخص، نئی رہائش گاہ بھی شیش محل جیسی بنائی: پرویش سنگھ
دنیا1 week agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
جموں و کشمیر4 days agoلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا زراعت میں فوری اصلاحات اور کسانوں کے تحفظ کا مطالبہ
دنیا7 days agoامریکہ-اسرائیل جنگ کو ختم کرنے کے لیے پاکستان میں مذاکرات بلواسطہ ہوں گے:ایران
دنیا1 week agoپاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
دنیا5 days agoآپ حملہ آور کا پیغام پڑھ رہی ہیں، آپ کو شرم آنی چاہیے: ٹرمپ
ہندوستان1 week agoسپریم کورٹ نے مغربی بنگال کی ووٹر لسٹ سے نکالے گئے انتخابی افسران کی عرضیاں خارج کر دیں
دنیا1 week agoایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو ناممکن قرار دیدیا، امریکی ناکہ بندی سے عالمی معیشت دباؤ کا شکار
دنیا5 days agoامریکہ سے مذاکرات میں پاکستان اہم ثالث ہے: ایرانی وزیرخارجہ








































































































