تازہ ترین
امت شاہ کا تین روزہ دورہ جموں و کشمیر:سیاسی ملاقاتیں اور اعلیٰ سطحی سکیورٹی میٹنگیں ایجنڈے میں شامل
سری نگر، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 5 سے 7 فروری تک تین روزہ دورے پر جموں و کشمیر آ رہے ہیں، جہاں وہ خطے کی مجموعی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقات اور متعدد ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ یہ دورہ حالیہ مہینوں میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں اور بالائی علاقوں میں غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی کے تناظر میں نہایت اہم تصور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق امت شاہ 5 فروری کی شام 5 بجے جموں پہنچیں گے اور براہ راست لوک بھون کا رخ کریں گے، جہاں اسی روز سیاسی لیڈران سے ان کی اہم ملاقات طے ہے۔ ان ملاقاتوں میں جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور سیکیورٹی چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مرکزی وزیر داخلہ 6 فروری کی صبح ہیرا نگر (کٹھوعہ) کے بین الاقوامی بارڈر کا دورہ کریں گے، جہاں وہ بارڈر سیکیورٹی فورس کی جانب سے سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے نصب کی گئی جدید ٹیکنالوجی اور آلات کا معائنہ کریں گے۔ بی ایس ایف نے حالیہ ہفتوں میں ڈرونز، جدید سینیسرز اور ہائی ٹیک نگرانی نظام نصب کیے ہیں تاکہ پاکستان سے دراندازی کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جا سکے۔
اسی روز دوپہر میں امیت شاہ لوک بھون جموں میں اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، مرکزی وزارتِ داخلہ کے اعلیٰ حکام، نیم فوجی دستوں کے سربراہان، پولیس حکام اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نمائندے شریک ہوں گے۔ اجلاس میں جموں و کشمیر کے بالائی علاقوں میں سرگرم غیر ملکی دہشت گردوں کی موجودگی پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق وزارتِ داخلہ کو اطلاعات ملی ہیں کہ کٹھوعہ، ڈوڈہ، کشتواڑ، ادھمپور اور راجوری کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں بعض غیر ملکی دہشت گرد سرگرم ہیں۔ ان کی تلاش اور خاتمے کے لیے مشترکہ آپریشنز تیز کر دیے گئے ہیں۔
کشتواڑ کے چھاترو علاقے میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران چار جھڑپیں ہو چکی ہیں جن میں ایک فوجی شہید اور سات زخمی ہوئے، جبکہ ایک پاکستانی دہشت گرد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی ملی تھی جو فرار ہونے میں کامیاب رہا۔
سات فروری کو امیت شاہ صبح جموں سے سری نگر روانہ ہوں گے، جہاں وہ متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔
مرکزی حکومت کے مطابق جموں و کشمیر میں ترقیاتی رفتار تیز کرنے اور بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے اگلے چند ماہ میں بڑے پروجیکٹس کا اعلان متوقع ہے۔اسی روز دوپہر میں امیت شاہ سری نگر سے چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور روانہ ہوں گے۔
یو این آئی، ارشید بٹ۔ایف اے
کھیل
میسی کی شکست کے باوجود اسکالونی کو ٹیم پر فخر
نیویارک، ارجنٹینا کے مینیجر لیونل اسکالونی نے اعتراف کیا کہ اسپین ورلڈ کپ جیتنے کا حقدار تھا، لیکن ہار کے باوجود انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
دفاعی چیمپئن نے اپنے پچھلے چاروں ناک آؤٹ میچوں میں سے ہر ایک کو جیتنے کے لیے آخری لمحات میں گول کیے تھے، لیکن نیو جرسی اسٹیڈیم میں ایک اور ڈرامائی کھیل سے بچنے میں ناکام رہے۔
میچ کے بعد اسکالونی نے کہا، “مجھے دکھ ہو رہا ہے۔ کوئی اس بارے میں بہت کچھ کہہ سکتا ہے کہ ہم یہاں تک کیسے پہنچے، لیکن یہ اس کے لائق نہیں ہے۔ میں بس ان کھلاڑیوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو ایک بار پھر ہمیں فائنل میں لے گئے۔ وہ (اسپین) بہتر تھے، یہ سچ ہے، لیکن میرے کھلاڑیوں نے جو کچھ حاصل کیا، اس کی زبردست یادیں میرے پاس رہیں گی۔ ہم جیت میں عظیم ہیں اور ہار میں بھی ایسا ہی ہونا چاہیے۔ آج رات، ہم دکھاتے ہیں کہ ہم ہارنا جانتے ہیں۔
ہم ہار گئے اور ہم نے اسے قبول کر لیا۔”
یواین آئی۔الف الف
دنیا
ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز
تہران، ثالثوں نے ایران اور امریکہ میں 10روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہےجس کے دوران معاہدہ بحالی کا راستہ نکالا جائے گا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایرانی عہدیدار نے بتایا ثالثوں نے امریکا کیساتھ کشیدگی کم کرنے کیلئے دس دن سیزفائر کی تجویز بھیجی ہے، تجویز پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تصادم کو ختم کیا جا سکے۔
ترجمان ایرانی وزیر خارجہ اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کا مقصد عبوری معاہدے کو بحال کرنے کے راستے تلاش کرنا ہے، ثالثی کرنے والے ملک کشیدگی میں کمی کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ واشنگٹن کے پیغامات ثالث ممالک کے ذریعے تہران پہنچائے گئے کشیدگی کے باوجود سفارتی چینلز فعال رہے۔
ترجمان نے واضح کیا کہ جنگ کا دائرہ پھیلا تو ذمے دار امریکہ ہو گا خارگ جزیرے پرقبضہ کرنے کی کوشش کرنے والی امریکی فوج کا استقبال کرنے کیلئے تیارہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
ہندوستان
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
نئی دہلی، مرکزی وزیرِ صحت جگت پرکاش نڈّا نے پیر کو تعلیمی نظام میں اصلاحات اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے مطالبے کے حق میں مظاہرہ کر رہی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے ایک وفد سے بات چیت کی اور مظاہرین طلبہ سے اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی مسٹر نڈّا نے پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ آج صبح پہلی بار مظاہرین کی طرف سے بات چیت کی تجویز آئی تھی اور دوپہر 11:50 بجے سے بات چیت شروع ہوئی۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ مظاہرین کے وفد کے ساتھ یہ میٹنگ بے حد خوشگوار ماحول میں ہوئی۔ میٹنگ کے دوران وفد کے ساتھ تفصیل سے ابتدائی تبادلۂ خیال کیا گیا، جس کے بعد شام تقریباً چار بجے وفد نے ایک میمورنڈم سونپا۔
مسٹر نڈّا نے تمام مظاہرین سے اپنا دھرنا ختم کرنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے صورتحال کو پوری طرح معمول پر لانے میں انتظامیہ کو مدد ملے گی۔
اس سے پہلے سی جے پی کے ترجمان سوربھ داس اور لیڈر آشتوش رانکا نے مرکزی وزیرِ صحت سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی تصدیق کی۔ مسٹر داس نے بتایا کہ دو گھنٹے سے زیادہ انتظار کے بعد تقریباً دس منٹ تک ہوئی میٹنگ میں انہوں نے پارٹی کے مطالبات کا تحریری میمورنڈم سونپا۔ ان کے مطابق، مسٹر نڈّا نے بھروسہ دلایا کہ سرکار اس مسئلے پر داخلی سطح پر غور و خوض کرے گی اور بات چیت کا عمل جاری رہے گا۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا3 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا5 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
ہندوستان5 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا3 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا5 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا3 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا3 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر3 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا3 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
ہندوستان5 days agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی


































































































