دنیا
اسلامک ریپبلک کی منظوری کے بغیر ہرمز سے کوئی بھی جہاز نہیں گزرے گا: ایرانی فوج کے سربراہ
تہران، ایرانی فوج کے سربراہ حبیب اللہ سیاری نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کو کنٹرول کرتا ہے اور ملک کی فوج کی اجازت کے بغیر وہاں سے کوئی بھی سمندری نقل و حرکت ممکن نہیں ہے۔
مہر خبر رساں ایجنسی کے مطابق، مسٹر سیاری نے بدھ کے روز کہا کہ ایرانی فوج اور اسلامک ریولیوشنری گارڈ کور کی اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی سرگرمی نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں پر سکیورٹی مستحکم ہے۔ قابل ذکر ہے کہ 18 جون کو ایران اور امریکہ نے ایک معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت 28 فروری سے شروع ہونے والے تصادم کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ تاہم، 8 جولائی کے بعد سے امریکی فوج نے ایران پر متعدد بار حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا دعویٰ ہے کہ یہ حملے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے خلاف ایران کی کارروائی کے جواب میں کیے گئے تھے۔
ایرانی فوج نے مغربی ایشیا میں امریکی اڈوں پر حملے کر کے اس کا جواب دیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور اسلامک جمہوریہ کے درمیان ہونے والی جنگ بندی اب قابل عمل نہیں رہی۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی۔سعودی حملوں کے بعد عراق جامع دفاعی منصوبہ تیار کرے گا
بغداد عراق کی قومی سلامتی کونسل نے فیصلہ کیا ہے کہ امریکی اور سعودی حملوں کے بعد ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے ایک جامع دفاعی اور سکیورٹی منصوبہ تیار کیا جائے گا۔
بدھ کو ہنگامی اجلاس کے بعد جاری بیان میں قومی سلامتی سے متعلق وزارتی کونسل نے کہا کہ ملک بھر میں حکومتی کنٹرول مزید مضبوط کرنے، عراق کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا مؤثر جواب دینے اور کسی بھی فریق کو عراقی سرزمین کو ہمسایہ ممالک کے خلاف استعمال کرنے سے روکنے کے لیے ایک جامع سکیورٹی منصوبہ نافذ کیا جائے گا۔
حملے کے جواب میں کونسل نے وزارتِ خارجہ کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون اور اقوامِ متحدہ کے منشور کے مطابق کارروائی کرے، اس واقعے کو دستاویزی شکل دے اور عراق کے جائز حقوق کا دفاع کرے۔
بیان میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ اس نوعیت کے حملوں سے نمٹنا اور ان کا جواب دینا صرف عراقی حکومت اور ملک کے آئینی سرکاری اداروں کی ذمہ داری ہے۔
ادھر امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے منگل کی شب دعویٰ کیا تھا کہ امریکی اور سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے مشرقی عراق میں “ایران کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں” کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ امریکی حکام کے مطابق یہ کارروائی گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران امریکی فوجی اڈوں اور سعودی تنصیبات پر ہونے والے ڈرون حملوں کے جواب میں کی گئی۔
دوسری جانب پاپولر موبلائزیشن فورسز نے کہا ہے کہ اس کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے فضائی حملے میں کم از کم دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یو این آئی۔ ایم جے
دنیا
امریکی فوجیوں پر حملے کی کوشش کے بعد امریکہ کے ایران پر شدید فضائی حملے
ماسکو، امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے کہا ہے کہ امریکی فوج نے ایران کے خلاف فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
بیان کے مطابق ان حملوں میں ایران کے فوجی کمان مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی دفاعی مراکز اور بحری صلاحیتوں کو نشانہ بنایا گیا، تاکہ مغربی ایشیا میں تعینات امریکی فوجیوں اور جنگی جہازوں پر حملہ کرنے کی ایران کی صلاحیت کو کمزور کیا جا سکے۔
سینٹ کام نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ یہ کارروائی مغربی ایشیا میں تعینات امریکی افواج پر منگل کے روز کیے گئے مبینہ میزائل حملے کی کوشش کے جواب میں کی گئی۔
بیان کے مطابق امریکی فوج نے ایران میں اسلامی انقلابی گارڈ کور کے متعدد ٹھکانوں پر حملے کیے، جن میں فوجی کمان مراکز، میزائل اور ڈرون تنصیبات، ساحلی نگرانی اور دفاعی مراکز، نیز بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف شامل تھے۔
امریکی فوج کے مطابق ان حملوں کا مقصد “ایران اور اس کے حمایت یافتہ گروہوں کی جانب سے امریکی افواج، تجارتی بحری جہازوں اور خلیجی ہمسایہ ممالک کو لاحق خطرات کو کم کرنا” تھا۔
یو این آئی۔ ایم جے
تازہ ترین
نیتن یاہو کے نئے معاہدے کے تحت امریکی فوجی امداد 16 ارب ڈالر تک بڑھانے کی تجویز
واشنگٹن اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسرائیل کے لیے سکیورٹی امداد سے متعلق ایک نئے معاہدے (ایم او یو) کی تجویز دی ہے، جس کے تحت امریکہ اپنی سالانہ فوجی امداد بڑھا کر 16 ارب ڈالر کر دے گا۔ یہ اطلاع ایکسیوس نے بدھ کو حکام کے حوالے سے دی۔
سابق امریکی صدر براک اوباما کے دورِ حکومت میں 2016 میں مالی سال 2019 تا 2028 کے لیے طے پانے والے اے ایم یو کے مطابق امریکہ نے اسرائیل کو ہر سال 3.3 ارب ڈالر کی فوجی امداد اور مشترکہ طور پر میزائل دفاعی پروگرام چلانے کے لیے 50 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق یہ تجویز اسرائیل کے اس مبینہ منصوبے کا حصہ ہے، جس کے تحت وہ آئندہ دس برسوں میں امریکی فوجی امداد پر اپنی انحصار کو مکمل طور پر ختم کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کا خیال ہے کہ امریکی کانگریس میں دونوں بڑی جماعتوں کے ارکان کے درمیان اسرائیل کو دی جانے والی امریکی امداد کے بارے میں منفی سوچ بڑھ رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق 16 ارب ڈالر کی براہِ راست فوجی امداد کے علاوہ نیتن یاہو نے مغربی ایشیا کے ممالک میں میزائل دفاعی نظام کی تیاری کے لیے 5 سے 10 ارب ڈالر اور نئی اسلحہ جاتی ٹیکنالوجی کے مشترکہ تحقیق و ترقی کے لیے مزید 16 ارب ڈالر فراہم کرنے کی بھی تجویز پیش کی ہے۔
قابلِ ذکر ہے کہ 15 جولائی کو امریکی محکمۂ خارجہ کے قومی سلامتی اور مالیاتی تخصیص کے قانون میں ایک ترمیم پیش کی گئی تھی، جس کا مقصد اسرائیل کے لیے مختص 3.3 ارب ڈالر کی امداد روکنا تھا، تاہم ایوانِ نمائندگان میں ووٹنگ کے دوران یہ ترمیم 314 کے مقابلے میں 104 ووٹوں سے مسترد ہو گئی۔
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو یہ بھی بتایا کہ اسرائیل حقیقت میں امریکہ پر اپنی فوجی انحصار کو صفر تک لانے کی کوشش کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق منگل کو اوول آفس میں ہونے والی دو طرفہ ملاقات کے دوران نیتن یاہو نے یہ بات نائب صدر جے ڈی وینس اور خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کی موجودگی میں ٹرمپ سے کہی۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیل آئندہ دس برسوں میں امریکی فوجی امداد کا سلسلہ ختم کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔
یو این آئی ایم جے
دنیا1 week agoایرانی صدر کا سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے متعلق نیا اور اہم انکشاف
دنیا1 week agoامریکہ-ایران رابطے کے لیے پاکستان اور قطر کی کوششیں جاری
ہندوستان1 week agoپیپر لیک احتجاج کے درمیان یوتھ کانگریس کی امدادی مہم، دہلی میں پھنسے اور زخمی طلبہ کے لیے ہیلپ لائن جاری
دنیا1 week agoایران جنگ پر 37.5 ارب ڈالر خرچ ہو چکے: امریکی وزیر جنگ
ہندوستان7 days agoپیپر لیک پر حکومت کا قدم نا کافی اور گمراہ کن، جواب دہی طے کریں مودی: کھرگے-راہل
دنیا6 days agoابھی ایران کو زیادہ تکلیف نہیں پہنچی، بڑی فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنے پر غور کر رہے ہیں: ٹرمپ کی دھمکی
دنیا1 week agoامریکہ ایران کشیدگی میں کمی کی امید سے خام تیل کی قیمت کم ہوگئی
دنیا1 week agoامریکی صدر ٹرمپ کی نطنز کے پہاڑوں میں ایرانی ایٹمی مرکز پر حملے کی دھمکی
جموں و کشمیر1 week agoجب جموں و کشمیر کے عوام کو عمر عبداللہ کی ضرورت تھی، وہ نئی دہلی میں ’سیاسی ڈرامے‘ میں مصروف تھے: بی جے پی
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس کی کارروائی پر بھڑکی کانگریس، جمہوریت پر حملے کا لگایا الزام
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر کے رامسو میں چٹان کھسکنے سے دو لوگوں کی موت، پانچ زخمی
دنیا1 week agoایرانی مذاکرات میں سنجیدہ نہیں: مارکو روبیو






































































































