تازہ ترین
بھرتی عمل میں دھاندلیاں دانستہ طور پر کی جاتی ہیں: محبوبہ مفتی

سری نگر 13 دسمبر(یو این آئی) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ نوجوانوں کے لئے جیلوں کے دروازے تو کھلے ہیں تاہم نوکریوں کے دروازوں کو بند کیا گیا ہے۔
نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ نے حکومت او انتظامیہ دعویٰ کرتی ہے کہ کورپشن سے خلاصی اور صاف و شفاف نظام قائم کیا جائے گا،تاہم جموں کشمیر کی تاریخ میں سب سے بھرتیوں میں سب سے بڑی دھاندلیوں کے واقعات سامنے آرہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سرکاری کے دعووں کی بہت بڑی قیمت چکانی پڑتی ہیں تاہم زمینی سطح پر کچھ بھی تبدیل نہیں ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا” کورپشن کو ختم کرنے کے نام پر ملازمین کو آئے دن نوکریوں سے برطرف کیا جا رہا ہے او کارباریوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں،جبکہ نوجوانوں کی پکڑ دھکڑجاری ہے او ر انکی نگرانی کی جا رہی ہے“۔
محبوبہ نے تاہم کہا کہ اس کے باوجود جموں کشمیر میں سب سے زیادہ بے روزگاری ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ4برسوں سے جموں کشمیر میں تاریخ کی بدترین دھاندلیاں سامنے آئیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نے کہا”2019کے بعد جموں کشمیر میں بھرتی عمل میں دھاندلیاں نہیں ہوئی بلکہ دانستہ طور پر کی گئی“۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان محنت کرکے امتحانات میں شرکت کرتے ہیں اور پھر پتہ چل جاتا ہے کہ اس میں دھاند لیاں ہوئیں۔
محبوبہ مفتی کا کہنا تھا” یہ سرکار کا قصور ہے،سزا ان کو ہی ملنی چاہے مگر ان امتحانات کو کالعدم قرار دیکر نوجوانوں کو سزا دی جاتی ہے“۔
انہوں نے کہا کہ سب انسپکٹر امتحانات ہو یا فائنانس اکاونٹس اسسٹنٹ کے امتحانات یا جل شکتی میں انجینئروں کی بھرتی کا عمل دانستہ طور پر دھاندلیاں کی گئی تاکہ بعد میں ان امتحانات کو کالعدم قرار دیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو مزید مایوسی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے،جبکہ نوجوان پہلے ہی انہیں شک و شبہات کی نگاہ سے دیکھنے او انکی نگرانی کرنے کے عمل سے تنگ آچکے ہیں۔
محبوبہ مفتی نے کہا” نوجوانوں کیلئے جیلوں کے دروازے تو کھلے تو ہے تاہم نوکریوں کے دروازوں کو مقفل کیا گیا ہے“۔
دنیا
ایران پر دسویں رات بمباری، سینٹکام کا 900 جہاز اپنی حفاظت میں گزارنے کا دعویٰ
واشنگٹن/تہران، امریکی فوج کے ایران پر مسلسل دسویں رات بھی فضائی حملے جاری رہے، سینٹکام کے مطابق امریکی افواج نے ان حملوں میں ایرانی فوجی کمانڈ سینٹرز، بحری صلاحیتوں، میزائل اور ڈرون لانچنگ سائٹس اور ایئر ڈیفنس سسٹمز کو نشانہ بنایا۔
سینٹکام نے بتایا کہ ان کارروائیوں کا مقصد آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کی ایرانی صلاحیت کو ناکارہ بنانا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ کشیدگی کے باوجود آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری ہے۔
سینٹ کام کے مطابق مئی سے اب تک امریکی فورسز کی نگرانی میں تقریباً 900 تجارتی جہاز اس اہم بحری گزرگاہ سے محفوظ طریقے سے گزر چکے ہیں۔
ادھر ایرانی سرکاری میڈیا نے خبر دی ہے کہ ایران کے مختلف شہروں میں رات گئے دھماکے ہوئے ہیں، چاہ بہار، بندرعباس، سرک، بوشہر اور قشم کے شہروں میں دھماکے سنے گئے۔
حکام کے مطابق بوشہر میں دشمن طیاروں کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر فضائی دفاعی نظام کو فعال کر دیا گیا ہے، دوسری جانب پاسدارانِ انقلاب نے جنوبی ایران کے علاقے رودبار میں ایک امریکی کروز میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یو این آئی۔ع ا۔
دنیا
ایران کا خطے میں امریکی رڈار نگرانی پر بڑے وار کا دعویٰ
تہران، ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے کویت اور بحرین میں اہم امریکی فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی جانب سے نشر کیے گئے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس کی فورسز نے احمد الجابر فوجی اڈے پر نصب ایک ابتدائی انتباہی رڈار، میزائل دفاعی رڈار نظام، ایف پی ایف-117 ریڈار، پیٹریاٹ دفاعی نظام، اور فضائی دفاع کے سیٹلائٹ مواصلاتی نظام کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اس کارروائی کا مقصد خطے میں رڈار کی نگرانی کا دائرہ ختم کرنا تھا تاکہ آئندہ میزائل اور ڈرون حملوں کے لیے راستہ ہموار کیا جا سکے۔
گروپ نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس نے علی السالم فضائی اڈے پر موجود ایم کیو-9 ڈرونز کے ہینگر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں متعدد بغیر پائلٹ طیارے تباہ ہو گئے یا انھیں شدید نقصان پہنچا۔
پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے اپنی تازہ فوجی کارروائی کے دوران بحرین کے علاقے المحرق میں بھی امریکی فضائی دفاعی نظام اور ایک ریڈار کو تباہ کر دیا۔
سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کے مطابق جاری کیے گئے بیان میں پاسدارانِ انقلاب نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ بحرین کے علاقے الرفاع میں امریکی پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام کو ایک مربوط میزائل اور ڈرون حملے میں تباہ کر دیا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب کے مطابق ان حملوں کا مقصد آئندہ فوجی کارروائیوں کے لیے راستہ ہموار کرنا تھا۔
دوسری طرف امریکی فوج نے ایران پر دسویں رات بمباری کی، جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کی قیمت اسے ’’کئی گنا زیادہ‘‘ چکانا پڑے گی۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کم از کم تین امریکی اہلکار ہلاک ہو چکے ہیں۔
یمن میں ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے سعودی عرب کے خلاف سمندری ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ وہ عالمی توانائی کی فراہمی میں مزید رکاوٹ پیدا کریں گے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ثالثوں نے امریکہ اور ایران کے سامنے جنگ بندی کی تجویز پیش کی
واشنگٹن قطر، مصر، پاکستان اور خطے کے دیگر ثالثوں نے امریکہ اور ایران کے سامنے دس دن کی جنگ بندی کی تجویز پیش کی ہے۔
ایکسیوس نے ذرائع کے حوالے سے یہ معلومات دی ہے۔
پیر کی رات موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ اس تجویز کا جائزہ لے رہی ہے اور اس نے اسرائیل سے ایسے اقدامات نہ اٹھانے کو کہا ہے جن سے سفارت کاری کی گنجائش ختم ہو جائے۔ تاہم، اس کے ساتھ ہی امریکہ بات چیت کی ناکامی کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے بھی تیاریاں کر رہا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس دوران اسرائیلی فوج کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے اور وہ چند ہی دنوں میں جنگ کے ایک بڑے اور مربوط آپریشن میں تبدیل ہونے کے امکان کے لیے تیاری کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کی اس نئی تجویز میں لڑائی روکنے، آبنائے ہرمز سے جہازوں کی آمد و رفت دوبارہ شروع کرنے، اور امریکہ و ایران کو باہمی معاہدے کو بچانے کا موقع دینے کی بات شامل ہے۔
یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف
دنیا4 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا6 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا6 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
ہندوستان6 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
دنیا4 days agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
دنیا4 days agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
جموں و کشمیر3 days agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا4 days agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
دنیا6 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
دنیا4 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا5 days agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
ہندوستان6 days agoسرکار نے 62 ہزار کروڑ کی لاگت سے موبائل فون مینوفیکچرنگ اسکیم کو منظوری دی































































































