تازہ ترین
دلی میں کوئی پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہا ،رام مادھو

خبراردو:
بھاجپا کے جنرل سکریٹری رام مادھو نے محبوبہ مفتی کے جمعہ کو دئے گئے بیان کو مایوس کن اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے ۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے رام مادھو نے محبوبہ مفتی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دلی میں کوئی بھی پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہا ،پارٹی کے اندرونی تنازعے کو حل کرنے کے بجائے وہ دلی پر الزام لگا رہی ہیں اور ملی ٹنسی کی دھمکی دے رہی ہیں ‘‘۔جہاں تک بھاجپا کا سوال ہے ،ہم کسی بھی پارٹی کو توڑنے کی کوشش نہیں کر رہے ۔
محبوبہ مفتی نے کل کہا تھا کہ اگر دلی نے پی ڈی پی توڑنے کی کوشش کی تو اس سے صلاح الدین او ر یاسین ملک جیسے علیحدگی پسند پیدا ہونگے ۔
محبوبہ مفتی کے اس بیان پر رام مادھو نے کہا کہ ’’جہاں تک صلاح الدین والی دھمکی کی بات ہے تو مزکر اور فورسز کے پاس وادی میں موجود جنگجوؤں اور جو محبوبہ مفتی کی وجہ سے جو بنے گے ، سے نمٹنے کیلئے اتنی طاقت ہے ‘‘
بتادیں کل جمعہ کو محبوبہ مفتی نے بیان دیا تھا کہ دلی نے اگر پی ڈی پی کو توڑنے کی کوشش کی تو اس کے نتائج بہت خطرناک ہونگے،
1989 کی طرح نئے یاسین ملک اور صلاح الدین پیدا ہونگے ۔
دنیا
ایران صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست پر غور کرنے کو تیار
ماسکو، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی مذاکرات کی درخواست پر غور کر رہے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے روسی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایران صدر ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کی درخواست پر سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ ماضی میں اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، اسی لیے اب مذاکرات کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی عوام امریکی حملوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑے ہونے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
گذشتہ روز روس پہچنے پر ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور عمان کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ایران اور امریکہ کے درمیان رابطوں اور بات چیت کو آگے بڑھانے میں انتہائی اہم اور مثبت کردار ادا کیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی عالمی سطح پر سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں: برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر سے گفتگو میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، برطانوی وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور مذاکراتی کردار کو سراہا۔ اسحاق ڈار نے مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی سے بھی رابطہ کیا، جس میں دونوں ممالک نے خطے میں امن کے لیے مسلسل سفارتی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر
جموں و کشمیر کے لیے ترقی کا بڑا تحفہ؛ شیوراج سنگھ چوہان نے 3566 کروڑ روپے کے سڑک منصوبوں کی منظوری دے دی
سرینگر، مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و زراعت شیوراج سنگھ چوہان نے منگل کے روز یہاں ‘پردھان منتری گرام سڑک یوجنا’ کے تحت 3566 کروڑ روپے کی لاگت والے منصوبوں کا منظوری نامہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے حوالے کیا۔
اس موقع پر مرکزی وزیر نے ‘دین دیال انتودیہ یوجنا – قومی دیہی معاش مشن’ کے تحت 24 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کے لیے 4568.23 کروڑ روپے سے زائد کی رقم بھی جاری کی۔ اس تقریب میں وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ، نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چوہدری اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔
مسٹر چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت صرف سڑکیں بنانے کے لیے نہیں، بلکہ دلوں کو جوڑنے کے عزم کے ساتھ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے “دل کے دروازے بھی کھلے ہیں اور دہلی کے دروازے بھی۔” انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ہی سال میں ریاست کے لیے تقریباً 8,000 کروڑ روپے کی سڑکوں کی منظوری ایک تاریخی کامیابی ہے، جس کی مدد سے دور دراز کے گاؤوں کو ترقی کے مرکزی دھارے سے جوڑا جائے گا۔
خواتین کو بااختیار بنانے پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب ہدف صرف ‘لکھ پتی دیدی’ بنانا نہیں بلکہ انہیں کامیاب کاروباری بنانا ہے۔ زراعت کے حوالے سے انہوں نے اعلان کیا کہ انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم جلد جموں و کشمیر کا دورہ کرے گی تاکہ یہاں کی مٹی اور آب و ہوا کا مطالعہ کر کے کاشتکاری کو منافع بخش بنانے کا روڈ میپ تیار کیا جا سکے۔
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے مرکزی وزیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں جموں و کشمیر کا “سچا دوست اور ہمدرد” قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی مرحلے میں 8,000 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری کوئی معمولی بات نہیں ہے اور ریاستی حکومت ان کاموں کو تیزی سے مکمل کرے گی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ سڑکوں کے اس جال سے اسکولوں، اسپتالوں اور منڈیوں تک رسائی آسان ہوگی، جس سے دیہی معیشت اور باغبانی کے شعبے میں بڑی تبدیلی آئے گی۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر
نفرت ختم کرنے اور عوام کے مسائل حل کرنے کا وقت آگیا ہے : معراج ملک
جموں، کٹھوعہ کی ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے معراج ملک نے منگل کے روز کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ “مذہبی تقسیم” سے بالاتر ہو کر “انسانیت پر توجہ” دی جائے۔
جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی جانب سے پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت ان کی حراست کو کالعدم قرار دیے جانے کے بعد جیل سے باہر آتے ہوئےمسٹر ملک نے نامہ نگاروں سے بات چیت کی۔ انہوں نے کہا، “میری سیاسی جدوجہد جموں و کشمیر میں اصلاحات اور عوامی بہبود کے لیے ہے، یہ جاری رہے گی اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ میں عوام کے مسائل اٹھاتا رہوں گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ آج انصاف کی جیت ہوئی ہے اور وہ عدلیہ کے شکر گزار ہیں۔
عوام سے صبر و تحمل کی اپیل کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے نے یقین دلایا کہ وہ اپنی ٹیم سے مشورے کے بعد جلد ہی عوامی رابطہ مہم دوبارہ شروع کریں گے۔ ہائی کورٹ آف جموں، کشمیر اور لداخ کے جسٹس محمد یوسف وانی نے حکام کو حکم دیا کہ “درخواست گزار کو ان کی احتیاطی حراست سے فوری رہا کیا جائے” اور گزشتہ سال 8 ستمبر کو ضلع مجسٹریٹ ڈوڈہ کی جانب سے جاری کردہ حراستی آرڈر کو منسوخ کر دیا۔
واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی کے جموں و کشمیر یونٹ کے صدر معراج ملک کو مبینہ طور پر امنِ عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں ستمبر میں پی ایس اے کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور کٹھوعہ جیل میں رکھا گیا تھا۔ انہوں نے 24 ستمبر کو ہائی کورٹ میں اپنی حراست کو چیلنج کرتے ہوئے عرضی داخل کی تھی جس پر عدالت نے 23 فروری کو اپنا فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔
دریں اثنا، سینکڑوں حامیوں، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے کٹھوعہ جیل کے باہر ان کا استقبال کیا اور انہیں جموں میں ان کی سرکاری رہائش گاہ تک لے گئے، جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کے لیے ان کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جا سکے گا۔
یواین آئی۔ م س
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر1 week agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا1 week agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا4 days agoایران نے روس اور دیگر ممالک کو آبنائے ہرمز کے محصولات میں استثنیٰ دیا: سفیر
دنیا6 days ago“جنگ بندی میں توسیع ” تیل کے حصص میں کمی،سرمایہ کار محتاط










































































































