دنیا
امریکہ اور ایران ایک دوسرے سے اتنے دور نہیں جتنے نظر آ رہے ہیں: سی این این
واشنگٹن، سی این این نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران ایک دوسرے سے اتنے دور نہیں جتنے دکھائی دیتے ہیں۔
ثالثی کے عمل سے واقف ذرائع کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان فاصلہ اتنا زیادہ نہیں جتنا بظاہر نظر آتا ہے، اگرچہ دونوں کے درمیان پاکستان میں مذاکرات کا دوسرا دور نہیں ہو سکا ہے۔ سی این این کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پسِ پردہ بھرپور سفارتی کوششیں جاری ہیں اور موجودہ بات چیت ایک مرحلہ وار طریقۂ کار پر مرکوز ہے۔
اس ممکنہ معاہدے کے پہلے حصے میں جنگ سے پہلے والی صورت حال کی بحالی اور آبنائے ہرمز کو بغیر کسی پابندی یا ٹیکس کے دوبارہ کھولنے پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ایران کے جوہری پروگرام کا معاملہ جسے امریکہ اور اسرائیل دونوں نے جنگ کی وجہ قرار دیا تھا، بعد کے مرحلے میں زیرِ بحث آئے گا۔
صحافی جمی کیمل نے میلانیا ٹرمپ سے متعلق کیا کہا جس پر صدر ٹرمپ نے ان کی برطرفی کا مطالبہ کر دیا؟ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس سے پہلے کہہ چکے ہیں کہ کسی بھی معاہدے کے لیے ضروری ہوگا کہ ایران اپنے ہتھیار کے درجے کے یورینیم کے ذخیرے سے دست بردار ہو اور یورینیم کی افزودگی بھی ترک کرے، اور ان مطالبات کو ایران مسلسل مسترد کرتا آیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ثالث دونوں فریقوں پر معاہدے تک پہنچنے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں، اور آنے والے چند دن خاص طور پر اہم ہیں۔ اس تمام صورت حال پر یہ امکان بھی منڈلا رہا ہے کہ امریکا مذاکرات سے الگ ہو کر دوبارہ جنگ کی طرف جا سکتا ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی تجویز سے ناخوش ہیں: نیویارک ٹائمز کا دعویٰ
واشنگٹن، امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی تجویز سے ناخوش ہیں، وہ ایران کی آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش سے مطمئن نہیں نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکی صدر نے اپنے مشیروں کو بتایا ایران کی پیش کش حقیقت سے انکاری ہے، جب کہ امریکی عہدے دار نے بتایا کہ صدر ٹرمپ جوہری مطالبات پر عمل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اخبار کے مطابق ایران کی تجویز میں امریکی بحری ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ شامل ہے، جب کہ جوہری پروگرام کا معاملہ ایرانی پیشکش میں شامل نہیں ہے، ایران کا یورینیم ذخیرہ حوالے کرنے اور پروگرام معطل کرنے سے انکار برقرار ہے، جب کہ ٹرمپ کا مؤقف رہا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جوہری مذاکرات میں تاخیر عالمی توانائی و مالی منڈیوں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، جب کہ ایران کی شرط ہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے بدلے جہازوں پر ٹیکس عائد کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکہ روایتی طور پر عالمی آبی گزرگاہوں پر پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے، تاہم فوجی دباؤ کے باوجود ایران کے مؤقف میں تبدیلی کے امکانات کم ہیں، کچھ حکام کے نزدیک آبنائے ہرمز کھولنے کا معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے۔
ادھر روئٹرز نے بھی ایک امریکی عہدے دار کے حوالے سے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کی جانب سے جنگ ختم کرنے کے لیے پیش کی گئی تازہ تجویز سے خوش نہیں ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ اس سے ایران تنازع کے حل کی امیدیں کمزور ہو گئی ہیں۔ خیال رہے کہ ایران کی نئی تجویز ہے کہ اس کے جوہری پروگرام پر بات چیت کو اس وقت تک مؤخر رکھا جائے گا جب تک جنگ ختم نہ ہو جائے اور خلیج میں جہاز رانی سے متعلق تنازعات حل نہ ہو جائیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
صدر ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا
واشنگٹن، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی انتخابات کو دھاندلی زدہ اور دنیا کے لیے مذاق قرار دے دیا۔
صدر ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ امریکہ کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی، چوری کی گئی، پوری دنیا میں امریکی انتخابات مذاق بن کر رہ گئے ہیں۔ انھوں نے مزید لکھا کہ ہمیں انتخابات ٹھیک کرنے ہوں گے یا یہ ملک نہیں رہے گا، تمام ریپبلکنز شفاف انتخابات کے لیے لڑیں اور امریکہ ایکٹ کو بچائیں، تمام ووٹرز کو ووٹر آئی ڈی ضرور دکھانی چاہیے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے تمام ووٹرز کو شہریت کا ثبوت ضرور دکھانا چاہیے، جب کہ بیمار، معذور، فوجی یا سفر کے علاوہ کوئی میل ان بیلٹ نہیں ہونا چاہیے۔
واضح رہے کہ جمعہ کو روئٹرز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرٹ اولسن (وکیل اور سابق نیوی سیل) کو 2020 کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی اور غیر ملکی مداخلت کے ثبوت تلاش کرنے کا کام سونپا۔ اولسن یہ ثابت کرنا چاہتے تھے کہ ڈومینین ووٹنگ سسٹمز کی مشینیں ہیک ہوئی تھیں، لیکن پورٹو ریکو میں ہونے والی وفاقی تحقیقات میں اس کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ اس کے بعد اولسن نے تحقیق کرنے والی کمپنی موجاوے ریسرچ انکارپوریشن پر الزام لگایا کہ وہ ان کے کام میں رکاوٹ ڈال رہی ہے اور خفیہ طور پر جارج سورس سے پیسے لے رہی ہے، جسے کمپنی نے رد کر دیا۔
بعد میں تحقیقات کو جارجیا اور ایریزونا تک بڑھا دیا گیا اور اس عمل میں سی آئی اے اور ایف بی آئی اور ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس تلسی گبارڈ کے ادارے کے وسائل استعمال کیے گئے۔ ناقدین کے مطابق، یہ اقدامات انتخابات کی ساکھ پر سوال اٹھانے کی کوشش ہو سکتے ہیں، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ٹرمپ کی مقبولیت کم ہو رہی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنگ کے بعد سے ایران میں ادویات کی شدید قلت
تہران، ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ حملوں کے بعد سے ایرانی دواخانوں (فارمیسیوں) میں ادویات کی شدید کمی ہوگئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق، 28 فروری سے اب تک امریکہ اور اسرائیل نے ملک کے مختلف صوبوں میں تقریباً 25 فارماسیوٹیکل مراکز پر حملے کیے ہیں۔ نشانہ بنائے گئے مراکز کی فہرست میں بڑے اور تزویراتی طور پر اہم ادارے شامل ہیں، جن میں کینسر، امراضِ قلب، اینستھیزیا اور ملٹیپل اسکلیروسس کی دوائیں بنانے والے مراکز کے ساتھ ساتھ تہران میں واقع ‘پاسچر انسٹی ٹیوٹ’ بھی شامل ہے۔
تہران کے ولی عصر اسکوائر کے پاس ایک فارمیسی میں کام کرنے والے ڈاکٹر پیزمان نعیم نے ’’اسپوتنک‘‘ کو بتایا کہ ’’ذیابیطیس اور امراضِ قلب جیسی کچھ ادویات مارکیٹ میں انتہائی نایاب ہوگئی ہیں۔ جنگ کے دوران بھی ان کی سپلائی بہت کم تھی اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اب صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔‘‘
ڈاکٹر نعیم نے ذکر کیا کہ چیلنجوں کے باوجود صورتحال قابو میں ہے۔ ایرانی حکام نے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے جس کے ذریعے شہری یہ جان سکتے ہیں کہ کون سی دوائیں اسٹاک میں نہیں ہیں اور وہ کن فارمیسیوں میں دستیاب ہو سکتی ہیں۔
فارماسسٹوں نے مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کے لیے خود ایک نیٹ ورک تیار کیا ہے۔ ایرانی حکومت ادویات کے شعبے کو امداد فراہم کر رہی ہے، لیکن پابندیوں کی وجہ سے کچھ مخصوص غیر ملکی دوائیں مارکیٹ میں بہت کم ملتی ہیں۔
ڈاکٹر کے مطابق، ان ادویات کی تیاری کے لیے ضروری کچھ خام مال کے حصول میں بھی مسائل آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جنگ کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے ہیں، جس سے فارمیسیوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ادویات کی فروخت گر گئی ہے اور آسمان چھوتی قیمتوں نے عام شہریوں کے لیے ضروری دوائیں خریدنا ناممکن بنا دیا ہے۔”
ڈاکٹر نعیم نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی کے دوران یا جنگ کے بعد ادویات کی فروخت میں بہتری آئے گی اور وہ عوام کے لیے آسانی سے دستیاب ہوں گی۔ ایرانی حکام نے ادویات سازی کے پلانٹس پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کو بار بار ‘جنگی جرائم’ قرار دیا ہے۔
یو این آئی۔ م ع
جموں و کشمیر4 days agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
دنیا1 week agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا7 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر7 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoایرانی پولیس کی بڑی کارروائی: 100 سے زائد دہشت گرد گرفتار، ہزاروں ہتھیار برآمد
دنیا7 days agoنائب امریکی صدر یران کے ساتھ اعلی سطحی مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ — رپورٹ
دنیا1 week agoشہید بیٹیوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا: ایرانی صدر
دنیا1 week agoامریکہ نیٹو سے دستبردار نہیں ہو گا، نیٹو سیکرٹری جنرل کا دعویٰ
دنیا1 week agoامریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ زیادہ دور نہیں
دنیا1 week agoٹرمپ امریکہ کو ایک اور تباہ کن ڈیل میں نہیں جھونکیں گے: وائٹ ہاؤس
دنیا7 days agoایرانی عوام کے حکومت کے حق میں مظاہرے، اسلحہ بردار خواتین بھی سامنے آگئیں











































































































