دنیا
امریکہ کے دوسرے ممالک پر فوجی حملے صرف تیل کے لیے ہیں: روس
ماسکو، روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ امریکی مداخلتیں صرف تیل کے لیے ہیں، واشنگٹن عالمی قوانین کو کمزور کر رہا ہے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکا کی خارجہ پالیسی اور دیگر ممالک میں فوجی مداخلتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن کی تمام تر فوجی کارروائیاں صرف توانائی کے وسائل اور تیل کے حصول کے لیے ہوتی ہیں۔
روسی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اپنی ان مداخلتوں کو چھپاتا بھی نہیں ہے جو کہ مکمل طور پر تیل سے جڑی ہوئی ہیں، جس کی واضح مثالیں ایران اور وینزویلا کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔ روسی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ عالمی توانائی منڈیوں پر اپنا غلبہ قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے وہ کسی بھی دوسرے ملک پر حملہ کرنے سے گریز نہیں کرتا۔
سرگئی لاوروف نے مزید کہا کہ واشنگٹن اپنے مفادات کی خاطر بغاوتوں، اغوا اور حتیٰ کہ عالمی رہنماؤں کے قتل جیسے غیر قانونی طریقے بھی اختیار کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی طرز عمل کی وجہ سے بین الاقوامی قوانین کی حیثیت کمزور ہو رہی ہے اور دنیا میں اب “جس کی لاٹھی اس کی بھینس” کا تصور غالب آتا جا رہا ہے، جو کہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کے دوران جوہری معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوگی: ابراہیم عزیزی
تہران، ایرانی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورۂ پاکستان کےدوران جوہری معاملےپرکوئی بات چیت نہیں ہوگی۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جوہری معاملہ ایران کی ریڈ لائن میں سے ایک ہے۔ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے کہ عباس عراقچی پاکستان کے دورے میں صرف دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے دورے میں ایران اور امریکہ کے حکام کے درمیان کوئی میٹنگ طے نہیں ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ میں پبلک ڈپلومیسی سینٹر کے سربراہ اور ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے ساتھ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچا ہوں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی بمباری، 6 شہید
بیروت، جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مزید 6 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ جنگوں کے باعث ایران اور لبنان میں تین کروڑ بیس لاکھ افراد بے گھر ہیں۔ بیشتر صحت مراکز تباہ یا بند ہیں، بیماریاں بڑھ رہی ہیں اور دوائیں کم ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے مطابق بحران سے نمٹنے کے لیے عالمی ادارہ صحت کو فوری طور پر تین کروڑ تیس لاکھ ڈالرز کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان میں جنگ بندی میں تین ہفتے کی توسیع کا اعلان کیا تھا، مگر اس کے باوجود ٹرمپ کے اعلان کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ اسرائیلی فوج نے جبری انخلاء کا حکم جاری کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے رہائشیوں کو کہا ہے کہ انہیں کم از کم ایک کلومیٹر دور چلے جانا چاہیے۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
پاسداران انقلاب اور اسماعیل بقائی نے براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی
تہران، پاسداران انقلاب اور ترجمان وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایران امریکہ میں براہ راست مذاکرات یا ملاقات کے منصوبے کی تردید کردی۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکہ سے ایران کی براہِ راست مذاکرات کی درخواست جھوٹ پر مبنی ہے، ایران کی جانب سے مذاکرات کی درخواست کا وائٹ ہاؤس کا دعویٰ مسترد کرتے ہیں۔ آئی آر جی سی نے کہا کہ امریکہ کی زیادتیوں کے باعث فی الحال واشنگٹن سے مذاکرات کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
دوسری طرف ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے ایکس پر لکھا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان فی الحال کسی ملاقات کا کوئی منصوبہ نہیں ہے، ایران اپنے مؤقف کو پاکستان کے ذریعے آگے پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی پاکستان پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ اپنے دورے کے دوران پاکستانی اعلیٰ قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ اسماعیل بقائی نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے میں امن کی بحالی کے لیے اپنی ثالثی اور سفارتی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
ادھر ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ نے کہا ہے کہ وہ تصدیق کرتی ہیں کہ امریکہ ایران کا مؤقف سننے کے لیے تیار ہے، اور اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اسلام آباد جا رہے ہیں۔ کیرولائن نے کہا ایران کی جانب سے پیش رفت نظر آ رہی ہے، جے ڈی وینس ابھی یہیں رہیں گے اور صورت حال پر نظر رکھیں گے۔ ایران معاہدے کیلئے مذاکرات کرنا چاہتا ہے، صدرٹرمپ ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے مذاکرات کے لیے جا رہا ہے، پورے مذاکراتی عمل میں پاکستان شان دار دوست اور ثالث رہا ہے۔
انھوں نے کہا صدر ٹرمپ کے کہنے پر ایرانی حکام نے خود رابطہ کیا، ایرانی حکام نے براہ راست مذاکرات کے لیے کہا، اسی لیے صدر ٹرمپ وفد بھیج رہے ہیں۔ کیرولائن لیوٹ نے کہا کہ امید ہے بات چیت نتیجہ خیز ہوگی اور ڈیل کی جانب بڑھے گی، پورے مذاکراتی عمل میں صدر ٹرمپ نے اپنی ریڈ لائنز واضح کی ہیں۔
یو این آئی۔ ع ا۔
جموں و کشمیر1 week agoجموں کشمیر: کالج پکنک پر جا رہی 20 سالہ لڑکی بس سے گر کر ہلاک
دنیا5 days agoمیناب اسکول کے شہید بچوں کے والدین کا پوپ لیو کو خط
دنیا1 week agoدشمن ایرانی قوم کو جھکانے کی حسرت اپنے ساتھ قبر میں لے جائیں گے: ایرانی آرمی چیف
جموں و کشمیر1 day agoپہلگام میں محسوس ہوتی عجیب خاموشی
جموں و کشمیر1 week agoبارہمولہ میں منشیات سے متعلق بیداری پروگرام: ماہرین نے بڑھتی ہوئی منشیات کی لت کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا
دنیا1 week agoٹرمپ کا دماغی توازن ٹھیک نہیں، عہدے کے قابل نہیں رہے:س یاسمین انصاری
دنیا1 week agoضرورت پڑنے پر طاقت کا استعمال کیا جائے گا، پیٹ ہیگسی
دنیا1 week agoاسرائیل پر قدرت کا قہر، شہد کی مکھیوں کے جھنڈ کا حملہ
دنیا4 days agoایرانی یورینیم کی بازیابی طویل اور مشکل ہوگی: ٹرمپ
جموں و کشمیر4 days agoایک سال بعد بھی بائیسرن چراگاہ بدستور بند
جموں و کشمیر5 days agoجموں و کشمیر: ادھم پور میں سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دنیا1 week agoکویت ایئرویز کا ڈھاکہ کے لیے پروازیں دوبارہ شروع کرنے کا اعلان






































































































