ہندوستان
ہم ایسا تعلیمی نظام بنا رہے ہیں کہ بیرون ملک سے بچے یہاں پڑھنے آئیں: مودی

نئی دہلی، وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم ہندوستان میں ایسا تعلیمی نظام تیار کررہے ہیں کہ ملک کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہ پڑے، بلکہ بیرون ملک کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آئیں۔
آج لال قلعہ کی فصیل سے 78 ویں یوم آزادی کی تقریبات میں اہل وطن سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا کہ جو کچھ ہوگیا ہے ہم اس سے مطمئن ہوکر بیٹھنے والے نہیں ہیں۔ ہم ترقی اور خوشحالی کو اپنی فطرت بنانا چاہتے ہیں۔ آج نئی تعلیمی پالیسی کی وجہ سے شعبہ تعلیم کو 21ویں صدی کے مطابق تیار کیا جا رہا ہے، میں نہیں چاہتا کہ متوسط خاندانوں کے بچے تعلیم کے لیے بیرون ملک جائیں اور بہت زیادہ پیسہ خرچ کریں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان میں ایسا تعلیمی نظام ہو جس سے بیرونی ممالک کے بچے یہاں تعلیم حاصل کرنے آئیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ نئی تعلیمی پالیسی میں مادری زبان کو تقویت ملی ہے۔ زبان ہنر کے راستے میں نہیں آنی چاہیے۔ زندگی میں مادری زبان پر زور دینا ہو گا۔ آج دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے ساتھ ہنر کی اہمیت بڑھ گئی ہے۔ ہم زندگی کے ہر شعبے میں، یہاں تک کہ زراعت میں بھی مہارت کی ترقی چاہتے ہیں، اسکل انڈیا پروگرام کو آگے بڑھایا ہے۔ نوجوانوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو،بازار میں ان کی طاقت نظر آئے۔
آج دنیا کے حالات کو دیکھتے ہوئے میں کہہ سکتا ہوں کہ نوجوان دنیا میں اپنی شناخت بناکر اور اس کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔
اس موقع پر بہار کی نالندہ یونیورسٹی کا حوالہ دیتے ہوئے مسٹر مودی نے کہا ’’نالندہ کی ایک عظیم تاریخ ہے۔ ہم نے نالندہ یونیورسٹی (نالندہ یونیورسٹی) کو دوبارہ شروع کیا ہے۔ ہماری کوشش نالندہ کو اس کی پرانی شان میں واپس لانے کی ہے۔‘‘
یو این آئی۔ این یو۔
ہندوستان
دھرمیندر پردھان کا استعفیٰ طالب علموں کی جیت: پرینکا
نئی دہلی، کانگریس جنرل سکریٹری اور کیرالہ کے وائناڈ سے رکنِ پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا نے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کو طالب علموں کی جدوجہد کی جیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ کانگریس نے شروع سے طالب علموں کا مضبوطی سے ساتھ دیا اور تعلیمی نظام میں سدھار کی اس کی لڑائی جاری رہے گی۔
محترمہ واڈرا کا وائناڈ میں صحافیوں کے سوال پر دیے گئے جواب کو پارٹی نے سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ کیا جس میں محترمہ واڈرا کہتی ہیں “راہل گاندھی پچھلے دو تین سال سے مسلسل سوالنامہ لیک اور امتحانی سدھار کا مسئلہ اٹھاتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلے پر پوری کانگریس تنظیم، این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کو طالب علموں کے حقوق نیز تعلیمی نظام میں اصلاح کے لیے ملک گیر تحریک کھڑی کرنے کی ترغیب دی۔”
انہوں نے کہا “میں وزیرِ تعلیم کے استعفے کی خبر سن کر جذباتی ہو گئی۔ کئی سال سے سوچتی تھی کہ ملک کے نوجوان ناانصافی کے خلاف کب متحد ہو کر آواز اٹھائیں گے۔ آج ملک کے نوجوانوں نے اپنی طاقت دکھائی اور پیغام دیا ہے کہ ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔” انہوں نے الزام لگایا کہ تعلیمی نظام میں نظریاتی مداخلت بڑھی ہے اور مخالفت کرنے والے طالب علموں کے ساتھ طاقت کا استعمال ہوا ہے لیکن اب نوجوانوں نے اپنی بات پورے ملک کے سامنے رکھ دی ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
طالب علموں کے تینوں مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں، وزیرِ تعلیم کو ہٹانا ہی ہوگا: راہل
نئی دہلی، کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ احتجاج کر رہے طالب علموں کے تینوں مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو ان کے عہدے سے ہٹانا ہی ہو گا۔
مسٹر گاندھی نے ہفتہ کو یہاں 10 جن پتھ کے باہر صحافیوں سے کہا کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کو طالب علموں اور ملک کے مستقبل کے ساتھ ہوئے واقعہ کے لیے معافی مانگنی ہوگی۔ انہوں نے کہا “طلبا کا پہلا مطالبہ بدعنوان ، نااہل اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام وزیرِ تعلیم کو برطرف کرنا ہے۔ انہیں وزارتِ تعلیم سے ہٹا کر کسی دوسری وزارت میں بھیجے جانے کی بات چل رہی ہے لیکن یہ نہ تو طالب علموں کو قبول ہے اور نہ ہی ملک کے لوگوں کو۔”
انہوں نے کہا کہ مسٹر پردھان کرپشن نیز ملک کے طالب علموں اور ان کے مستقبل کے ساتھ ہوئے ناانصافی کی علامت بن چکے ہیں۔ اس لیے انہیں کسی دوسری وزارت میں بھیجنے کی نہیں، بلکہ عہدے سے ہٹانے کی ضرورت ہے۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ دوسرا مطالبہ یہ ہے کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والے نیز اس کی منصوبہ بندی کرنے اور اسے نافذ کرنے والے تمام لوگوں کو سزا دی جائے اور انہیں جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ تحریک کے دوران ایک طالبہ زخمی ہوئی ہے، جبکہ ایک طالب علم کی آنکھ میں گولی لگی۔ اس کے علاوہ ہزاروں طالب علموں کے سر اور پیروں پر لاٹھیاں برسی ہیں نیز کئی کے جسم میں چھرے لگے۔ ان تمام واقعات کے لیے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔
کانگریس لیڈر نے کہا کہ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ اس پورے نظام کے سربراہ ہونے کے ناطے مسٹر مودی طالب علموں اور ملک کے مستقبل کے ساتھ جو ہوا اس کے لیے معافی مانگیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علموں پر حملہ کرنے والے اس نظام سے طالب علموں کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت کی پوری طاقت بھی انہیں مظاہرے کی جگہ سے نہیں ہٹا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے مظاہرہ روکنے کی کوشش کرے، دھمکائے یا کوئی بھی دباؤ بنائے، اپوزیشن اور طالب علم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالب علم ملک کا مستقبل ہیں اور ان سے کوئی لڑ نہیں سکتا۔
مسٹر گاندھی نے وزیرِ اعظم پر حملہ کرتے ہوئے کہا، “مسٹر مودی ہندوستان کا ماضی ہیں اور ماضی کبھی مستقبل سے نہیں لڑ سکتا۔”
یو این آئی۔ ایف اے
ہندوستان
حکومت نے بلاری-گنٹکل ریل روٹ پر تیسری اور چوتھی ریل لائن بچھانے کو دی منظوری
نئی دہلی، حکومت نے کرناٹک اور آندھرا پردیش کے بلاری-گنٹکل ریل روٹ پر تیسری اور چوتھی ریل لائن بچھانے کے اہم پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے اطلاعات و نشریات کے وزیر اشونی ویشنو نے جمعہ کو یہ معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعظم نریندر مودی کی صدارت میں اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی کی میٹنگ میں اس سلسلے کی تجویز کو منظوری دی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ تقریباً 46 کلومیٹر طویل ملٹی ٹریکنگ پروجیکٹ 29-2028 تک مکمل کیا جائے گا اور اسے پی ایم گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان کے تحت تیار کیا جائے گا۔ پروجیکٹ پر 1,264 کروڑ روپے لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پروجیکٹ کرناٹک اور آندھرا پردیش کے تین اضلاع کو کور کرے گا نیز اس سے تقریباً 99 دیہات کے لگ بھگ سات لاکھ لوگوں کو بہتر ریل رابطہ ملے گا۔ اس کے علاوہ بلاری قلعہ اور شری کمار سوامی مندر جیسے اہم سیاحتی مقامات تک رسائی بھی بہتر ہوگی۔ حکومت کے مطابق یہ ریل روٹ خام لوہے، ڈولومائٹ، چونا پتھر، لوہا و اسٹیل، کوئلہ، کھاد اور اناج جیسی اشیاء کی نقل و حمل کے لیے اہم ہے۔ پروجیکٹ مکمل ہونے کے بعد ہر سال تقریباً 16.22 ملین ٹن اضافی مال برداری کی صلاحیت پیدا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سے ریل آپریشن زیادہ آسان ہوگا، لوجسٹکس لاگت کم ہوگی نیز تقریباً 1.32 کروڑ لیٹر ایندھن کی بچت اور 6.67 کروڑ کلوگرام کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی آنے کا تخمینہ ہے۔
یو این آئی۔ ایف اے
دنیا1 week agoایران کا شام میں امریکی کمانڈ سینٹر پر بڑا حملہ، امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ
دنیا1 week agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
دنیا1 week agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
جموں و کشمیر1 week agoجموں سے 3,600 سے زائد ۔امرناتھ یاترا کے زائرین کا نیا جھتہ روانہ
دنیا1 week agoکویت میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، ایران نے امریکی اڈے پر حملہ کیا ہے: روسی میڈیا
ہندوستان1 week agoامریکی فوج کے ایران پر تازہ حملوں میں 8 افراد جاں بحق
ہندوستان1 week agoدہلی پولیس نے صحت کی تشویش کے پیش نظر سونم وانگچک کو اسپتال منتقل کیا
جموں و کشمیر1 week agoجموں و کشمیر: ڈوڈا کے بھدرواہ علاقے میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک، ایس او جی کے جوان زخمی
دنیا1 week agoایران نے بحری جہازوں پر فائرنگ کی تو خمیازہ بھگتے گا: امریکہ
جموں و کشمیر1 week agoبی سی سی آئی یقینی بنائے کہ کرکٹ ‘جموں بمقابلہ کشمیر’ کا مسئلہ نہ بنے: محبوبہ مفتی
دنیا1 week agoایرانی فوج کو دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی مکمل آزادی ہے، باقر قالیباف
دنیا1 week agoمجھے ڈیڈ لائن دینا پسند نہیں، امریکی صدر ٹرمپ




































































































