دنیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ: پیر کے روز 34 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے، ناکہ بندی کے بعد یہ سب سے بڑی تعداد
نئی دہلی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کے روز 34 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں، جو کہ ‘احمقانہ ناکہ بندی’ کے آغاز کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تعداد ہے۔
انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ ایران فوجی اور دیگر محاذوں پر ‘مکمل طور پر تباہ’ ہو چکا ہے، اور ‘جعلی خبریں’ پھیلانے پر میڈیا کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر نیویارک ٹائمز کو اس رپورٹنگ پر ہدف بنایا کہ ایران جیت رہا ہے یا بہتر حالت میں ہے۔
ٹرمپ نے نیویارک ٹائمز سے معافی کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر کہا، “ان لوگوں کے لیے جو اب بھی ناکام نیویارک ٹائمز پڑھتے ہیں اور اس حقیقت کے باوجود کہ ایران فوجی اور دیگر لحاظ سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، آپ یہ سوچیں گے کہ ایران اصل میں جیت رہا ہے یا کم از کم کافی بہتر کر رہا ہے—لیکن یہ سچ نہیں ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ نیویارک ٹائمز جانتا ہے کہ یہ سب ‘جعلی خبریں’ ہیں! “یہ کرپٹ میڈیا ادارہ میرے، میرے حامیوں اور خود ہمارے ملک کے خلاف اپنے جھوٹ اور ہولناک اقدامات پر کب معافی مانگے گا۔”
ٹرمپ نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ ایرانی بحریہ 158 جہازوں کی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے ‘مکمل طور پر تباہ ہو کر سمندر کی تہہ میں پڑی ہے’۔
انہوں نے کہا، “ہم نے ان کے ان چھوٹے جہازوں کو نشانہ نہیں بنایا جنہیں وہ ‘فاسٹ اٹیک شپ’ کہتے ہیں، کیونکہ ہم انہیں بڑا خطرہ نہیں سمجھتے تھے۔” انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ان میں سے کوئی بھی جہاز امریکی ناکہ بندی کے قریب آیا تو انہیں فوری طور پر ختم کر دیا جائے گا، بالکل اسی نظام کے تحت جیسا کہ امریکہ سمندر میں منشیات کے اسمگلروں کی کشتیوں کے خلاف استعمال کرتا ہے۔
یواین آئی۔ م س
دنیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکروں میں دھماکوں کا دعویٰ، تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تہران، آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے عائد پابندیوں اور امریکی ناکہ بندی کے باعث کشیدگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں تیل اور گیس کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد دو آئل ٹینکروں میں دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں دونوں جہازوں میں آگ بھڑک اٹھی۔
پاسدارانِ انقلاب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ تقریباً ایک گھنٹہ قبل امریکی انٹیلی جنس اداروں نے مبینہ طور پر دو آئل ٹینکروں کو آبنائے ہرمز کے جنوب میں واقع بارودی سرنگوں والے علاقے سے گزارنے کی کوشش کی، جہاں وہ سرنگوں سے ٹکرا گئے۔
بیان کے مطابق بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد زوردار دھماکے ہوئے اور دونوں آئل ٹینکروں میں آگ لگ گئی۔
ایران نے متاثرہ آئل ٹینکروں کی شناخت ظاہر نہیں کی، تاہم ملاحوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنی جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری ہدایات پر عمل کریں اور بارودی سرنگوں والے علاقوں میں داخل ہونے سے گریز کریں۔
اس واقعے پر امریکی حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
یو این آئی۔ م س
دنیا
کویت میں پیٹرولیم تنصیب پر ایران کا حملہ، متعدد افراد زخمی، بڑے پیمانے پر نقصان
تہران، ایرانی حملے میں کویت پیٹرولیم کارپوریشن کی ایک تیل تنصیب کو نشانہ بنایا گیا۔
اس حوالے سے جاری کویت پیٹرولیم کارپوریشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں متعدد افراد زخمی ہوئے اور بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
اس سے قبل ایران کے سینئر فوجی مشیر محسن رضائی نے خبر دار کیا کہ اگر امریکہ نے ایران پر حملے جاری رکھے تو تہران تنازع کو مکمل علاقائی جنگ میں تبدیل کر دے گا۔
محسن رضائی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اب جنگ یا مذاکرات کی پالیسی ختم ہو چکی ہے، 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی حکمتِ عملی تنازع کو خطے میں پھیلنے سے روکنا تھی۔
سینئر فوجی مشیر کا کہنا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران نے کویت یا دیگر امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ نہیں بنایا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا
لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ
تہران، لبنان کے صدر جوزف عون اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر امریکہ روانہ ہوگئے۔
بیروت میں ایوانِ صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنانی صدر کی امریکہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات متوقع ہے۔ وائٹ ہاؤس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس منعقد ہو گا۔
اجلاس میں امریکی حکام کے ساتھ لبنان کی موجودہ صورتِ حال، جنگ بندی کو مستحکم کرنے کے ممکنہ اقدامات، بالخصوص جنوبی لبنان میں امن و استحکام کی بحالی، اسرائیل کے زیرِ قبضہ لبنانی علاقوں سے اسرائیلی فوج کے انخلاء اور ریاستی عملداری کو لبنان کے تمام علاقوں تک وسعت دینے جیسے امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی۔ ع ا۔
دنیا4 days agoاگلے ہفتے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں کو نشانہ بنائیں گے، ٹرمپ
دنیا2 days agoہرمز جنگ سے پہلے والی حالت میں نہیں آئے گی، ایران
ہندوستان4 days agoپیپر لیک کے خلاف جنتر منتر پر احتجاج کر رہے طلبہ کے نام تھرور کا کھلا خط
ہندوستان5 days agoہندستان نے سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی امیدواری پیش کی، کہا وہ محفوظ اور خوشحال دنیا کے لیے پرعزم
دنیا6 days agoآبنائے ہرمز پر کنٹرول کی جنگ میں ایران اور عمان آمنے سامنے
دنیا1 week agoایران نے اقوام متحدہ سے امریکہ کے احتساب کا مطالبہ کر دیا
دنیا4 days agoامریکہ نے ایران کی 130 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی کرپٹو کرنسی منجمد کردی
دنیا1 week agoوینزویلا میں تباہ کن زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر گئی، ہنگامی امداد کی اپیل
دنیا4 days agoامریکی ناکہ بندی سے قبل ایران سے وابستہ 9 جہازوں نے آبنائے ہرمز عبور کی
ہندوستان5 days agoخردہ مہنگائی 17 مہینے کی بلند ترین سطح پر، کانگریس نے مرکزی حکومت پر عوام پر بوجھ بڑھانے کا لگایا الزام
دنیا2 days agoامریکی حملوں کے جواب میں ایران کے خلیجی ممالک میں امریکی فوجی تنصیبات پر نئے حملے
دنیا5 days agoامریکی صدر ٹرمپ کا ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان






































































































