کانگریس کے سینئر لیڈر، سابق مرکزی وزیر سریش پچوری بی جے پی میں شامل

بھوپال، سابق مرکزی وزیر اور کانگریس کے سینئر لیڈر سریش پچوری آج آئندہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس پارٹی کو چھوڑ کر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے۔

مسٹر پچوری نے یہاں واقع پارٹی کے ریاستی دفتر میں بی جے پی کی رکنیت لی۔ اس دوران پارٹی کی ریاستی یونٹ کے صدر وشنودت شرما، وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، سینئر وزیر کیلاش وجے ورگیہ، سابق وزیر ڈاکٹر نروتم مشرا بھی موجود تھے۔ مسٹر شرما اور مسٹر چوہان نے بی جے پی کی رکنیت مسٹر پچوری کو دلائی۔ کانگریس کے کچھ سینئر لیڈر بھی بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں۔

مسٹر پچوری مرکزی حکومت میں وزیر رہ چکے ہیں اور بھوپال اور آس پاس کے علاقوں میں ان کا اثر و رسوخ ہے۔

یواین آئی۔ ظا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں