اونتی پورہ فدائی حملہ کرنے والے والا عادل احمد عرف وقاص کمانڈو: جیش

خبراردو:

ضلع پلوامہ میں اونتی پورہ کے گوری پورہ علاقے میں ایک سی آر پی ایف کانوائی پر جنگجوؤں کےفدائی حملے میں اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہو گئی ہے جب کہ چا لیس سے زائد زخمی ہوئے ہیں .

ادھر جی این ایس کے مطابق اس بڑے حملے کی ذمہ داری جیش محمد جنگجو گروپ نے قبول کی ہے .

نیوز ایجنسی کو دئے گئے بیان میں جیش ترجمان محمد حسن نے کہا ہے کہ اس فدائی حملے کو کرنے والا عادل احمد عرف وقاص کمانڈو ہے ، جس کا تعلق پلوامہ کے گنڈی باغ سے بتایا جا رہا ہے.اس نے آئی ای ڈی ایک کار میں لگا کر رکھا تھا .

ادھر جموں سے اس کانوائی میں فورسز کی پچاس سے زائد گاڑیاں تھیں ، جن میں 2500 سے زاید اہلکار سوار تھے .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں