چھتیس گڑھ میں ٹرک اور موٹر سائیکل کے ٹکراجانے سے چار افراد کی موت

جانجگیر- چھتیس گڑھ کے جانجگیر ضلع کے ملمولا تھانہ علاقے میں ہفتہ کو ٹرک اور موٹر سائیکل کے ٹکراجانے سے تین افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک خاتون کی علاج کے دوران موت ہو گئی۔

پولیس کے مطابق حادثے میں باپ بیٹا اور ماں بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ پورا معاملہ ملمولہ تھانہ علاقہ کے ارسمیتا موڑ کا ہے۔

ملمولہ پولیس اسٹیشن کے مطابق شدید زخمی خاتون کو بلاس پور کے سمس اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں اس کی موت ہوگئی۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد اور مقتولین کے لواحقین اور گاؤں والوں نے موقع پر پہنچ کر سڑک جام کردی۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت رام کمار کشیپ (47)، بیوی شتروپا بائی (42)، بیٹے چندر پرکاش کشیپ (19) اور تین سالہ بیٹی کے طور پر کی گئی ہے۔ تمام متاثرین اپنی سالگرہ منانے کونار گڑھ گاؤں سے پرسدا گاؤں جا رہے تھے۔ ٹرک ڈرائیور ٹکر کے بعد فرار ہو گیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے پام گڑھ اسپتال بھیج دیا ہے۔ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1716

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں