سوشل میڈیا پر وائرل آڈیوبے بنیاد: حزب المجاہدین

خبراردو:-

سرینگر:بر ہان الدین آپریشنل ترجمان حزب المجاہدین نے ایک تحریری بیان میں کہا ہے کہ حزب المجاہدین سے منسوب ایک جعلی آڈیو مسیج سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے۔

کے این ایس کو موصولہ بیان کے مطابق بر ہان الدین آپریشنل ترجمان حزب المجاہدین نے اپنے بیان میں کہا دشمن جب نوشتہ دیوار پراپنی شکست دیکھتا ہے تو بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر انتہائی نیچ اور گھٹیا حرکتوں پر اتر آتا ہے لیکن جان لینا چائیے کہ اس طرح کا رویہ اسے مکمل شکست کی طرف ہی لے جانے میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔

آپریشنل ترجمان برہان الدین نے اپنے بیان میں کہا ”بھارتی ایجنسیوں کی طرف حزب المجاہدین سے منسوب ایک جعلی آڈیو مسیج سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جس میں پاکستان،لشکر،البدر اور دیگر تنظیموں کے حوالے سے ایک گمراہ کن گفتگو کی جارہی ہے۔

ویسے ہر سننے والے کو سن کر ھی یہ اندازہ ہوجاتا ہے کہ یہ کوئی ایجنٹ ہی ہے جو حزب کے کسی اہم بندے کی آواز کی نقل کرنے کی ناکام کوشش کرنے کے باوجو د آٹھویں جماعت کا فیل ہی لگتا ہے اور چند حقیر ٹکوں کی خاطر وہ کچھ کہہ رہا ہے جو اس کے شکست خوردہ آقاء اس سے کہلوانا چا ہتے ہیں“۔

ان کا کہناتھا”حزب واضح کرنا چا ہتی ہے کہ یہ ایک بے بنیاد اور جعلی آڈیو ھے اور اس سے بھارتی شکست خوردہ ذہنیت کا واضح اندازہ ہوجاتا ہے،جدوجہد پوری قوت سے جاری ہے اورحصول منزل تک جاری رہے گی۔ایسی کہانیاں اور جعلسازیاں اپنی موت آپ مریں گی“۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں