ہماچل میں 18کشمیری مزدوروں کی مارپیٹ کی

ہماچل پردیش میں پھر ایک بارغنڈوں نے 18کشمیری مزدوروں کی شدیدمارپیٹ کی ہے جس کے نتیجے میں مزکورہ لوگ سخت خوف و دہشت میں مبتلا ہوئے ۔ اس دوران پولیس نے فوری طور جائے وردات پر پہنچ معاملے کے کے حوالے سے تحقیقات شروع کی ہے ۔

کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق غنڈوں کی ایک جماعت نے پھر ایک ہماچل پردیش کے ضلع ہر نارا کلڈم میں 18درماندہ کشمیریوں کی شدید مارپیٹ کی ہے جس دوران2افردمعمولی طور زخمی ہوئے ہیں ۔ تاہم معاملے کے حوالے سے پولیس نے فوری طور کاروائی کرتے ہوئے مقامی ایس ایچ او یہاں روانہ کیا ہے ۔

واقعے کے حوالے سے جموں کشمیر سٹونڈس ایسو سی یشن کے ترجمان اور نوجوان سماجی کارکن ناصر احمد نے بتایامزکورہ مزدوروں نے انہیں فون پر بتایا کہ بدھ کی شام 4بجے کے قریب غنڈوں کی ایک جماعت نے ان پر حملہ کیا اور انہیں شدید مارپیٹ کی ہے جس کے نتیجے میں کشمیری درمنادہ مزدور سخت خوف میں مبتلا ہوئے بتایاجاتا ہے واقعے کے بعد پولیس جائے واردات پر پہنچی اور غنڈوں کی تلاش شروع کی ہے ناصر نے بتایا انہو ں علاقے میں تعینات ایس ایس پی اور ڈپٹی کمشنر سے بھی اس حوالے سے فون پر بات کی ہے اور انہیں کشمیری مزدوروں کو محفوظ مقام تک پہنچانے کی اپیل کی ہے ،انہوں نے یقین دلایا کہ مزکورہ کشمیریوں کو کسی محفوظ جگہ پر منتقل کیا جائے گا،پولیس پہلے ہی یہاں پہنچ چکی ہے تاکہ غنڈوں کو گرفتار کیا جاسکے ۔

خیال رہے وادی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں طلبا اور مزدرو بیرون ریاست میں درماندہ ہیں اور سرکار سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ انہیں اپنے گھروں تک واپس پہنچایا جائے تاہم اس حوالے سے تاحال کوئی بھی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں