جموں سڑک حادثے میں سی بی آئی آفیسر جاں بحق

جموں،جموں وکشمیر کی سرمائی راجدھانی جموں میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں سی بی آئی آفیسر جاں بحق ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق جمعے اور سنیچر کی درمیانی شب جموں میں اس وقت سنسنی کا ماحول پھیل گیا جب موٹرسائیکل پر سوار سی بی آئی آفیسر ڈیوٹی دینے کے بعد گھر کی طرف جارہا تھا کہ اسی اثنا میں سپیڈ بیکر کے نزدیک موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں موصوف آفیسر شدید طورپر زخمی ہوا۔

معلوم ہوا ہے کہ آس پاس موجود لوگوں نے زخمی آفیسر کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔

متوفی کی شناخت سی بی آئی میں تعینات ڈپٹی سپر انٹنڈنٹ آف پولیس پرشانت شرما ساکن پلورہ جموں کے بطور ہوئی ہے۔

دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی-ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں