بڈگام میں بجلی کرنٹ لگنے سے 40سالہ شہری جاں بحق

سری نگر،جموں وکشمیر کے بڈگام ضلع کے چیوڈارہ بیروہ علاقے میں ترسیلی لائن چھونے سے 40سالہ شہری کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔

اطلاعات کے مطابق 40سالہ امتیاز احمد ڈار جمعرات کی صبح کھیت پر گھاس کاٹنے کی خاطر گیا اورا س دوران واپسی پر بجلی کرنٹ لگنے سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا اور بعد ازاں اس کی موت واقع ہوئی۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ محکمہ پی ڈ ی ڈی کی غفلت اور لاپرواہی کے نتیجے میں دو بچوں کا والد بجلی کرنٹ لگنے سے از جان ہوا۔

انہوں نے بتایا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے کھیت میں ترسیلی لائن کافی نیچے رکھی ہے جس وجہ سے دو بچوں کے والد کی موت واقع ہوئی۔

انہوں نے متوفی کے گھر والوں کو بھر پور مالی معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
دریں اثنا پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی

یو این آئی- ارشید بٹ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں